وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی ای اے کے انفراسٹرکچر فنانس سیکرٹریٹ(آئی ایف ایس)،  پی پی پی اِن انڈیا کی اصلاح شدہ ویب سائٹ اور انڈیا انفراسٹرکچر پروجیکٹ ڈیولپمنٹ فنڈنگ اسکیم (آئی آئی پی ڈی  ایف) اور بنیادی ڈھانچے میں بہترین طرز عمل کے لیے آن لائن پورٹلز کا آغاز کیا

Posted On: 14 JUN 2023 6:45PM by PIB Delhi

انفراسٹرکچر فنانس سیکرٹریٹ (آئی ایف ایس) بنیادی ڈھانچے میں نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی اپنی کوششوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ترسیل کے لیے ایک قابل عمل ماحولیاتی نظام کے قیام کی خاطر مسلسل اقدامات  کر رہا ہے۔

اپنی اس کوشش کے طور پر، آئی ایف ایس نے اپنی ویب سائٹ www.pppinindia.gov.in  کو پی پی پی کے منصوبوں میں شامل فریقین کے لیے اس کی قدر میں اضافہ کرنے کی خاطر  جدید بنایا ہے۔ پی پی پی اِن انڈیا ایک ویب سائٹ ہے جو ہندوستان میں سرکاری پرائیویٹ ساجھیداری کو فروغ دینے اور سہولت فراہم کرنے کے لیے وقف ہے اور سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ ویب سائٹ ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے جو سرکاری اداروں، نجی کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو یکجا کرتی ہے جو پائیدار ترقی کے لیے تعاون اور اختراع کو فروغ دیتی ہے۔ اس نئی ویب سائٹ کے ذریعے، آئی ایف ایس کا مقصد ایک متحرک ماحولیاتی نظام بنانا ہے جو شراکت داری کو پروان چڑھائے، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے، اور علم اور وسائل کے تبادلے میں سہولت فراہم کرے۔

نئی ویب سائٹ پالیسیوں، رہنما خطوط، اور ماڈل نیلامی کی دستاویزات کے آسانی سے قابل رسائی ذخیرہ کے طور پر کام کرے گی جس میں مختلف شعبوں کے لیے ریاستی پی پی پی یونٹس کے قیام کے لیے نئی شروع کردہ حوالہ گائیڈ سمیت  ماڈل کنسیشن ایگریمنٹس، گائیڈنس میٹریلز، حوالہ دستاویزات وغیرہ شامل ہیں۔ ریاستیں پی پی پی پالیسی، پروگرام اور پروجیکٹس کو فروغ دینے کے لیے مخصوص  یونٹیں قائم کریں گی اور پی پی پی پروجیکٹ  سے متعلق معلومات کے لیے ریفرنس گائیڈ پی پی پی پروجیکٹوں کے معیار کی جانچ میں پروجیکٹ اپریزل اتھارٹیز (پی ایس اے) کی مدد کریں گی۔ ویب سائٹ پر مختلف شعبوں میں پی پی پی کے منصوبوں کے 200  سے زیادہ عملدرآمد شدہ رعایتی معاہدے شامل ہیں۔ ویب سائٹ پی پی پی ٹول کٹس کی بھی میزبانی کرتی ہے جو کہ بنیادی ڈھانچے کے پی پی پیز کے لیے فیصلہ سازی کو بہتر بنانے کے لیے بنائے گئے ویب پر مبنی وسائل ہیں۔

حکومت ہند کی ڈیجیٹل انڈیا پہل کو فروغ دینے کے لیے، آئی ایف ایس نے آئی آئی پی ڈی ایف اسکیم کے تحت غور کے لیے درخواستیں جمع کرنے کی خاطر آئی آئی پی ڈی ایف پورٹل شروع کیا ہے۔ آن لائن پورٹل اسپانسرنگ اتھارٹی کو آئی آئی پی ڈی ایف اسکیم کے تحت آن لائن درخواست دینے کی اجازت دے گا جس سے پروسیسنگ کے وقت میں نمایاں کمی آئے گی، کاغذی کارروائی  میں کمی ہوگی اور پی ایس اے کو جمع کرائے گئے پروجیکٹس کے لیے تیز رفتار اور مقررہ وقت کی منظوری حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ آئی ایف ایس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اپریزل کمیٹی اور وی جی ایف اسکیم کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرنے کے لیے اس ویب سائٹ پر اسی طرح کے آن لائن پورٹل شروع کرنے کے عمل میں بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ  جدید بنائی گئی  ویب سائٹ پر  بیسٹ پریکٹسز پورٹل بھی موجود ہے جس میں ریاستوں اور مرکزی وزارتوں کے ذریعے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے کامیاب نفاذ میں بہترین طریقہ کار کو شامل کیا گیا ہے۔ پروجیکٹ کے نفاذ، کلیدی چیلنجوں، کامیابی کے عوامل، نتائج اور اثرات کے لحاظ سے بہترین طریقوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس کی شروعات متعدد شناخت شدہ بہترین طریقہ کار کے ساتھ ہوئی ہے اور ریاستیں اور مرکزی وزارتیں باہمی علم کے تبادلے اور وسیع تر نفاذ کے لیے اپنے بہترین طریقوں کو مزید اپ لوڈ اور ظاہر کر سکتی ہیں۔ بہترین طریقوں کے پورٹل تک  https://www.pppinindia.gov.in/bestpractices  پر رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

نئے سرے سے تیار کی گئی ویب سائٹ، استعمال میں آسان اور معلوماتی مواد کے ساتھ پی پی پی پروجیکٹس کے ڈیٹا بیس، پی پی پی نالج ہب، آئندہ پی پی پی ایونٹس کی تفصیلات، ورکشاپس اور فورمز کے لیے ایک ون اسٹاپ حل جامع ویب سائٹ کے طور پر کام کرے گی جہاں اہم فریقین یکجا ہوسکتے ہیں، خیالات کا تبادلہ کر سکتے ہیں اور شراکت داری قائم کرسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا گ۔ ن ا۔

U-6158                       


(Release ID: 1932486) Visitor Counter : 159


Read this release in: Telugu , English , Hindi