سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

زیر تعمیر دوارکا ایکسپریس وے پیکیج-1 پر حادثہ

Posted On: 14 JUN 2023 6:13PM by PIB Delhi

دوارکا ایکسپریس وے پر شیو مورتی انٹرچینج کا حصہ پی8-پی9 کے تحت فلائی اوور  کے تعمیر کے دوران 14 جون 2023 کو صبح 9.30 بجے کے قریب گر گیا۔ این ایچ اے آئی  افسران، اتھارٹی انجینئر اور پل کے ماہرین کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، فلائی اوور کے ایک حصے کی تعمیر کی جا رہی تھی اور مبینہ طور پر یہ عارضی اسٹول اور ہائیڈرولک جیک پرٹکا ہوا تھا ۔

یہ حصہ 2 جون، 2023 کوپری اسٹریسڈ تھا ۔ اس فلائی اوور پر  90 دنوں کی مدت کے لیے18 مارچ 2023 کو قومی شاہراہ -48 کی ٹریفک  تبدیل کرنے کے ساتھ شروع ہوا۔ اس عرصے میں، 13 نمبر اسپین بنائے گئے تھے۔

کام کی جگہ کی رپورٹ کے مطابق، پہلی نظر میں یہ میکانیکی ناکامی کا معاملہ معلوم ہوتا ہے کیونکہ سپر اسٹرکچر اور ذیلی اسٹرکچر کے ساختی عناصر درست حالت میں ہیں۔

واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے پل کے ماہرین کی تین رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ٹیم کے دو ممبر پہلے ہی جائے وقوعہ کا معائنہ کر رہے ہیں اور تیسرا ممبر کل صبح جائے وقوعہ پر پہنچ جائے گا۔ کمیٹی تمام معاملات کا تفصیلی جائزہ لے کر چار ہفتوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

6149

 



(Release ID: 1932454) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi , Punjabi