الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

’جی 20 ڈیجیٹل ایکانومی ورکنگ گروپ(ڈی ای ڈبلیو جی)‘کی تیسری میٹنگ 14جون 2023 کو اختتام پذیر


جی 20 ڈی ای ڈبلیو جی کے ترجیحی شعبوں جیسے ’ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ‘،’ڈیجیٹل اسکلنگ‘،اور ’ڈیجیٹل معیشت میں سائبر تحفظ‘پر صلاح و مشورہ کیا گیا

13-12جون 2023 کو عالمی ڈی پی آئی اجلاس کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا

اجلاس کے دوران ہندوستان نے چار ممالک کے ساتھ انڈیا اسٹیک یعنی آبادی پیمانے پر کامیاب ڈیجیٹل حل کا نفاذساجھا کرنے پر مفاہمتی   عرضداشت پر دستخط کئے

50 ممالک کے تقریباً 150غیر ملکی مندوبین اور 250 سے زیادہ نمائندوں نے ذاتی طور سے چوٹی اجلاس میں حصہ لیا؛ اجلاس میں لائیو طورپر 2000سے زیادہ لوگوں حصہ لیا

اجلاس کے دوران منعقد سیکٹر ایگنوسٹک اور سیکٹورل ڈی پی آئی پر 10 پینل مباحثے؛ڈی پی آئی پر 60 عالمی ماہرین نے روایتی ، خیال انگیز اور نتیجہ خیز مباحث کا انعقاد کیا

عالمی ڈی پی آئی نمائش-اجلا اور جی 20 ڈی ای ڈبلیو جی کے نمائندوں ، پنے کے پیشہ وروں، نوجوانوں اور سینئر شہریوں نے دورہ کیا اور ڈی پی آئی اور ڈیجیٹل انڈیا سفر کا براہ راست مشاہدہ حاصل کیا

Posted On: 14 JUN 2023 5:55PM by PIB Delhi

’جی 20 ایکانومی ورکنگ گروپ(ڈی ای ڈبلیو جی)کی تیسری میٹنگ آج پونے میں اختتام پذیر ہوئی۔ میٹنگ کے تین دنوں کے ایجنڈوں میں گلوبل ڈی پی آئی سمٹ اور گلوبل ڈی پی آئی نمائش سائیڈ ایونٹ کی شکل میں اور جی 20 نمائندوں ، مدعو ممالک اور ترجیحی شعبوں پر آئی او کے درمیان بند دروازے کی میٹنگیں شامل تھیں۔

01.jpeg

02.jpg

بین الاقوامی ڈی پی آئی چوٹی اجلاس (13-12جون 2023)

چوٹی اجلاس میں 250 سے زیادہ نمائندوں نے ذاتی طور سے حصہ لیا، جن میں 50 ممالک کے تقریباً 150 غیر ملکی مندوبین شامل ہیں۔ ورچوئلی طورپر 2000سے زیادہ لوگوں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔ ہندوستان نے چار ممالک آرمینیا، سیرا لیؤن ، سوری نام اور اینٹی گوا اور باربوڈا کے ساتھ انڈیا اسٹیک ساجھا کرنے پر  یعنی آبادی کے پیمانے پر نافذ کامیاب ڈیجیٹل حل پر ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے۔

چوٹی اجلاس نے سیکٹر ایگنوسٹک(بنیادی)اور سیکٹرل ڈی پی آئی پر بحث کرنے کے لئے عالمی پلیٹ فارم مہیا کیا، جس میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ ڈی پی آئی پر مجموعی طور سے 60عالمی ماہرین  کے درمیان قیادت ، پالیسی اور کاروباری سطح کی معلومات ، خیال انگیز اور مستقبل کو شکل دینے والی بحثیں شامل تھیں۔انہوں نے ’ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے کا تجزیہ، لوگوں کو بااختیار بنانے کے لئے ڈیجیٹل شناخت ، ڈیجیٹل ادائیگی اور مالیاتی شمولیت ، قانونی نظام اور تبادلوں کے لئے ڈی پی آئی ، ہنرمندخدمات تقسیم کے لئے ڈیجیٹل  دستاویز تبادلہ ، ڈی پی آئی عوامی اہم بنیادی ڈھانچہ(پی کے آئی)، ڈیجیٹل تعلیم اور ہنرمندی ، ڈیجیٹل صحت اور موسمیاتی کارروائی کے لئے ڈی پی آئی ، ڈیجیٹل زرعی ایکو سسٹم اور عالمی ڈی پی آئی ایکوسسٹم کی تعمیر‘جیسے موضوعات پر منعقد 10 اہم سیشن میں حصہ لیا۔50 ممالک اور کئی بین الاقوامی تنظیموں کے  ڈیجیٹل فیصلہ سازوں کو ڈی پی آئی پر پلیٹ فارم فراہم کرکے ہندوستان نے قیادت کی اور گلوبل نارتھ (جی 20 ممبرز) گلوبل ساؤتھ(ترقی پذیر اور ایل ایم آئی سی ممالک)کے درمیان ایک مضبوط پل کی شکل میں کام کرنے کے اپنے رول کو اور زیادہ مضبوط کیا۔گلوبل ڈی پی آئی سمٹ کے دوران منعقد سیشن کی ریکارڈنگ کو یہاں دیکھا جاسکتا ہے۔https://www.indiastack.global/global-dpi-summit/

بین الاقوامی ڈی پی آئی نمائش (14-12 جون 2023)

نمائش میں 14 تجرباتی شعبوں کو دکھایا۔ جس میں ڈیجیٹل شناخت، تیز ادائیگی، ڈیجی لاکر، سوائل ہیلتھ کارڈ، ای-نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ، نئے عہد کی حکمرانی کے لئے مربوط موبائل ایپ، ڈیجیٹل کاروبار کے لئے اوپن نیٹ ورک، ہوائی اڈ ےپر آرام دہ سفر تجربہ، زبانوں کا ترجمہ، تعلیمی حل، ٹیلی –میڈیکل مشاورت اور ڈیجیٹل انڈیا جرنی وغیرہ شامل ہیں، جنہیں کامیابی کے ساتھ اس نمائش میں دکھایا گیا۔ چوٹی اجلاس اور جی 20 ڈی ای ڈبلیو جی میٹنگ میں حصہ لینے والے مندوبین نے اس کا دورہ کیا۔ پیشہ ور نوجوان اور سینئر شہریوں سمیت پونے شہر کے لوگوں نے بھی اس نمائش کا دورہ کیا۔

جی 20 ڈی ای ڈبلیو جی کی بند کمرے میں میٹنگ(14-13جون 2023)

جی 20 ڈی ای ڈبلیو جی کی بندکمر ے میں میٹنگ 13 جون 2023 کو جی 20 ممبر وں، 9مدعو  ممالک ، 5بین الاقوامی اداروں اور 2علاقائی تنظیموں کے 77غیر ملکی نمائندوں کی حصے داری کے ساتھ شروع ہوئی۔ہندوستانی صدارت کے تحت بات چیت کی قیادت جی 20 ڈی ای ڈبلیو جی کے شریک –سربراہ جناب سشیل پال نے کی۔ میٹنگ میں ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر(ڈی پی آئی)اور اس کے لئے ’’ون فیوچر ایلائنس اینڈ ون فیچر فنڈز‘‘ کے نظریے، بہتر ڈی پی آئی کے لئے اصولوں کو اہل بنانے کے لئے اور ڈی پی آئی کے لئے چھوٹے اور درمیانی آمدنی والے ممالک(ایل ایم آئی سی) میں مواقع کی شناخت پر بات چیت ہوئی، اس کے بعد ڈیجیٹل اسکلنگ، اپ اسکلنگ اور ری اسکلنگ، صلاحیت سازی اور بیداری ، ڈیجیٹل ہنرمندی اور معلومات ساجھا کرنے کے لئے ایک باہمی منظور شدہ ڈھانچے کی تعمیر پر بات چیت کی گئی۔

03.jpg

میٹنگ کے آخری دن یعنی 14جون 2023 کو ایک محفوظ ، لچک دار  اور بھروسے مند ڈیجیٹل معیشت کے تحفظ اور بچوں و نوجوانوں کے لئے صلاحیت سازی کے ساتھ ساتھ ممکنہ تحفظاتی خطرات کا مقابلہ  کرنے جیسے مختلف پہلوؤں پر غور خوض کیا گیا۔

پچھلے تین دنوں میں کئی ثقافتی پروگرام منعقد کئے گئے اور مندوبین کو ہندوستانی ثقافت، ہندوستانی کھان پان ، ہندوستانی آرٹ، یوگا اور ہندوستان کے لوک شکلوں سے متعارف کرایا گیا۔حکومت ہند اس پروگرام کے انعقاد میں مکمل حمایت اور اشتراک مہیا کرنے کے لئے مہاراشٹر کی ریاستی حکومت کی کوششوں کو تسلیم کرتی ہے اور مبارکباد دیتی ہے۔

04.jpeg

اگلے قدم کی شکل میں ڈیجیٹل ایکانومی ورکنگ گروپ کی چوتھی اِن-پرسن میٹنگ اور ڈیجیٹل ایکانومی منسٹرز میٹنگ اگست 2023 میں بنگلورو ، کرناٹک میں منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6147)



(Release ID: 1932429) Visitor Counter : 196


Read this release in: Marathi , Tamil , Hindi , English