سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی جی ایس ٹی سی کے تحت آر اینڈ ڈی اینڈ آئی پروجیکٹوں میں حصہ لینے اور تعاون کرنے کے لیے ہندوستان کی 10 اور جرمنی کی 2 خواتین محققین کی مدد جائے گی

Posted On: 14 JUN 2023 5:23PM by PIB Delhi

’سائنس اور انجینئرنگ ریسرچ میں خواتین کی شمولیت‘  (ڈبلیو آئی ایس ای آر) پروگرام کے تحت بھارت کی 10 اور جرمنی کی 2 خواتین محققین کو نوازا گیا، تاکہ ان کی آئی جی ایس ٹی سی (انڈو-جرمن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر) کے تیرہویں یوم تاسیس کے موقع پر جاری آر اینڈ ڈی اور اختراعاتی پروجیکٹوں میں حصہ لینے اور اشتراک کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ انھیں مالی امداد دی جائے گی اور شراکت دار ممالک میں نئے پروجیکٹ گرانٹس کے لیے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

پروگرام کے افتتاح کے موقع پر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ (ڈی ایس ٹی) میں انٹرنیشنل کوآپریشن ڈویژن (آئی سی ڈی) کے سربراہ اور آئی جی ایس ٹی سی کے شریک چیئرمین ایس کے وارشنے نے کہا کہ تحقیق کی کوششوں کو معاشرے میں حصہ ڈالنے اور لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالنے کی طرف موڑا جانا چاہیے۔

دہلی میں جرمن سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرز اسٹیفن گریبھر نے صنعتوں اور یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ان دونوں شعبوں کے درمیان مضبوط شراکت داری اور علم کے اشتراک کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

آر مادھن، ڈائریکٹر، آئی جی ایس ٹی سی نے ان اہم پروگراموں اور کامیابیوں پر زور دیا جنہوں نے ہندوستان اور جرمنی کے درمیان مضبوط شراکت داری کو فروغ دیا ہے، جبکہ اناپورنی سبرامنیم، ڈائریکٹر، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس (آئی آئی اے) اور مہمان خصوصی نے اس موقع پر نمائندگی بڑھانے اور خواتین سائنس دانوں اور سائنسی برادری کے اندر شمولیت اور تنوع کو فروغ دینے کے لیے خواتین کی زیر قیادت منصوبوں کی متناسب تعداد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

آئی جی ایس ٹی سی نے 14 جون 2023 کو اپنا 13 واں یوم تاسیس منایا تاکہ سال 2010 میں اپنے قیام کے بعد سے ہند-جرمن سائنس اور ٹیکنالوجی شراکت داری کو فروغ دینے میں اپنی کامیابیوں اور اس کے کردار کو اجاگر کیا جا سکے۔

انڈسٹریل فیلوشپس-2023 ایوارڈز ہندوستان بھر میں پھیلے ہوئے سرکردہ علمی اور تحقیقی اداروں کے  20 نوجوان ہندوستانی محققین کو دیئے گئے۔ جبکہ یہ فیلوشپ نوجوان ہندوستانی محققین کو جرمن صنعتی ماحولیاتی نظام اور اطلاقی تحقیقی اداروں میں 06-12 ماہ کے لیے ایکسپوزر دیتی ہے، ڈبلیو آئی ایس ای آر پروگرام سائنس اور ٹکنالوجی میں تحقیق کے لیے خواتین کو لیٹرل انٹری کی سہولت فراہم کرتا ہے، طویل مدتی ہند-جرمن تحقیقی تعاون کے لیے مواقع پیدا کرتا ہے اور صلاحیت سازی اور نیٹ ورکنگ کو بڑھاتاہے۔

ہندوستان میں جرمن انجینئرنگ فیڈریشن (ڈبلیو ڈی ایم اے) کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب راجیش ناتھ نے بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

آئی جی ایس ٹی سی نے اس دن ایک آؤٹ ریچ ایونٹ کا بھی اہتمام کیا جس میں دہلی اور اس کے آس پاس کے 30 اداروں کے سائنس دانوں اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی، جس میں شرکاء کو ایس اینڈ ٹی میں ہند-جرمن تعاون کے لیے آئی جی ایس ٹی سی میں دستیاب مواقع کے بارے میں بتایا گیا۔ تقریب کے دوران آئی جی ایس ٹی سی پروگراموں کی کامیابی کی کہانیاں بھی پیش کی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KVVZ.jpg

انڈو-جرمن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر (آئی جی ایس ٹی سی)، ایک دو فریقی ادارہ ہے جسے سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی)، حکومت ہند، اور وفاقی وزارت تعلیم و تحقیق (بی ایم بی ایف)، حکومت جرمنی نے سائنس کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا ہے۔ اطلاقی تحقیق اور ٹیکنالوجی کی ترقی پر توجہ کے ساتھ ٹیکنالوجی کے تعاون نے مختلف موضوعاتی شعبوں پر  54 اطلاق شدہ تحقیقی منصوبوں، 55 دو فریقی ورکشاپوں، 82 صنعتی اور اَرلی کیریئر فیلوشپس کے ذریعے صلاحیت سازی، خواتین محققین کے لیے 23 ڈبلیو آئی ایس ای آر فیلوشپس اور 07 پروجیکٹوں کے لیے اسمال اگنیشن فنڈنگ کی حمایت کی ہے۔

آئی جی ایس ٹی سی کی بنیادی توجہ گزشتہ برسوں میں ہندوستانی اور جرمن محققین/صنعت کے عملے کے درمیان نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم فراہم کرنا رہی ہے اور اس نے اپنی مختلف پروگرامی سرگرمیوں کے ذریعے تقریباً  6300 سے زیادہ  محققین/صنعت کے اہلکاروں کو جوڑا ہے۔

******

ش  ح۔ م  م۔ م ر

U-NO. 6144


(Release ID: 1932404) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi , Telugu