بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب اتم لال نے  این ایچ  پی سی  کے ڈائریکٹر  (پرسنل ) کے طور پر عہدہ سنبھالا

Posted On: 14 JUN 2023 10:59AM by PIB Delhi

جناب اتم لال نے بھارت کی اہم  پن بجلی کمپنی  این ایچ  پی سی  کے  ڈائریکٹر  (پرسنل ) کے طور  پر عہدہ سنبھال لیا ہے۔

این ایچ  پی سی میں  تقرری سے  پہلے جناب لال  این ٹی پی سی لمٹیڈ میں   چیف جنرل منیجر  ( ایچ آر – سی ایس آر / آ ر اینڈ آر / ایل اے ) کے طوررپر کام کررہے تھے۔ انہیں   پرسنل منیجمنٹ ،  انڈسٹریل ریلیشن اور  کارپوریٹ  سوشل ریسپانسبلٹی   کے شعبوں میں   35 سال سے زیادہ  کا وسیع تجربہ ہے۔ بجلی کے شعبے میں  اپنی مہارت اور طویل تجربے کے لئے   معروف   جناب لال   ایک اہم  ایچ آر پروفیشنل ہیں اور   ادارے کے  اقدار اور وژن کے  حصول  کے لئے انسانی وسائل کی صلاحیتوں   کا بھرپور استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BU9Y.jpg

جناب لال  رانچی کے  زیویر انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز   سے  پرسنل مینجمنٹ اور  انڈسٹریل ریلیشن  میں  پی جی ڈپلومہ رکھتے ہیں اور  انہوں نے رانچی یونیورسٹی سے ایل  ایل بی کی ڈگری  بھی حاصل کررکھی ہے۔

*************

ش ح۔و ا۔ رم

U-6130


(Release ID: 1932240) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu