زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زراعت اورکسانوں کے بہبود کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری (ایکسٹنشن) سیموئل پروین کمارنے قومی ترجیحات کے لئے زراعت کی توسیع میں تحقیق کوبڑھانے کی ضرورت پرزوردیاہے ، ساتھ ہی انھوں نے ایپلائیڈ تحقیق پرتوجہ دینے کے لئے بھی زوردیا


زرعی توسیع کے بندوبست کے قومی انسٹی ٹیوٹ (ایم اے این اے جی ای ) کوزراعت میں توسیع کی تحقیق کا ایوارڈ پیش کیاگیا

Posted On: 13 JUN 2023 8:25PM by PIB Delhi

حیدرآباد کے زرعی توسیع کے بندوبست کے قومی انسٹی ٹیوٹ (ایم اے این اے جی ای) نے آج تیسرے ایم اے این اے جی ای زرعی توسیع کے ایوارڈز 2022 کی تقریب میں زرعی توسیع میں بہترین پوسٹ گریجویٹ تھیسز ، بہترین پی ایچ ڈی ، تھیسز اور بہترین کتابوں کے لئے ایوارڈز پیش کئے۔ ہرزمرے میں پہلے ، دوسرے اورتیسراانعام تین پوسٹ گریجویٹ طلباء ، تین پی ایچ ڈ ی، اسکالرز اور 21کتابوں کے مصنفین کو ایوارڈ بھی پیش کیاگیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016WK7.jpg

زراعت اورکسانوں کے بہبود کی وزارت  کے جوائنٹ سکریٹری (ایکسٹنشن ) جناب سیموئل پروین کمارنے فاتحین کو ایوارڈز پیش کئے اوراس موقع پرایک اجتماع سے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے قومی ترجیحات کے لئے زراعت کی توسیع میں تحقیق کو بڑھانے کی ضرورت پرزوردیا اور ایپلائیڈ تحقیق اورتوجہ دینے کو بھی کہاتاکہ کسانوں کے چیلنجز کو دورکیاجاسکے ۔ ایم اے این اے جی ای کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹرپی چندرشیکھرنے کہاکہ زراعت کی توسیع میں تحقیق کے موضوعات کے انتخاب کو فیلڈلیول کے مسائل سے نمٹناچاہیئے اور تحقیق کے ذریعہ ان مسائل کاحل تلاش کرناچاہیئے ۔ انھوں نے یقین دلایاکہ ایم اے این اے جی ای ایوارڈز طلباء ، محققین اورتعلیمی اداروں کو متحرک کریں گے ، جس سے  وہ زراعت کی توسیع میں  اعلیٰ معیار اور اہمیت کے حامل تھیسز   اورکتابیں  تیارکریں گے ۔ اس سے فیلڈسطح کے زرعی چیلنجوں سے نمٹاجاسکے گا۔ اس پروگرام کا اہتمام (ایس اے اینڈ سی سی اے ) ، ایم اے این اے جی ای کے ڈائریکٹرڈاکٹراینڈ بالاسبرامنی کی طرف سے کیاگیاتھا۔

ایوارڈز 2022کے لئے ایم اے این اے جی ای نے ملک بھرسے 46پوسٹ گریجویشن تھیسز ، 43پی ایچ ڈی تھیسزاور 30کتابیں حاصل کیں ۔ ملک میں 27ممتاز سبجیکٹ ماہرین پرمشتمل جیوری نے ان تھیسس اورکتابوں  کا اندازہ لگایا۔ ایواڈز پانے والے تھیسز موجودہ اورفیلڈسطح کے ایشوز سے تعلق رکھتے ہیں ، جن میں قدرتی کھیتی کے طورطریقے ، کسانوں کے لئے راست فائدے کی منتقلی ،فارمی یوٹیوبرس ، سبزیوں میں مارکیٹنگ ، محفوظ زراعت کے سماجی ایکولوجی ، ایکولوجیکل خدمات اورانعام جیتنے والی کتابوں کے کور زرعی اورمویشی پروری کی توسیع ، صنعت کاری کافروغ اور پگ فارمنگ شامل ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DI4L.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031H6C.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004B3G5.jpg

***********

 (ش ح ۔ح ا۔ ع آ)

U -6127


(Release ID: 1932199) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi