بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے ڈائیوا انٹرنیشنل ہولڈنگز انکارپوریٹڈ کے ذریعے ایمبٹ پرائیویٹ لمٹیڈ میں کچھ  حصص داریوں کی حصولیابی کو منظوری دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 JUN 2023 8:05PM by PIB Delhi

کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا(سی سی آئی) نے ایمبٹ پرائیویٹ لمیٹڈ میں ڈائیو ا انٹرنشنل  ہولڈنگز انکارپوریٹڈ کے ذریعے کچھ شیئر ہولڈنگ کے حصول کو منظوری دی ہے۔

مجوزہ مجموعہ ایمبٹ پرائیویٹ لمیٹڈ میں ڈائیوا انٹرنیشنل ہولڈنگز انکارپوریشن کی طرف سے حصص کی بنیادی رکنیت اور موجودہ حصص یافتگان سے ثانوی حصص کی خریداری کے امتزاج کے ذریعے کچھ حصص داریوں کے حصول سے متعلق ہے۔

حاصل کنندہ

ڈائیو ا انٹرنیشنل  ہولڈنگز انکارپوریٹڈ.ایک درمیانی انتظامی ہولڈنگ کمپنی ہے، جو جاپان میں قائم ہے۔ یہ ملکی یا غیر ملکی کمپنی میں اسٹاک یا شیئر رکھنے اور اس کی تجارتی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے اور ان کا انتظام کرنے کے مقصد سے قائم کی گئی تھی۔

ہدف

ایمبٹ پرائیویٹ لمٹیڈ ایک نجی کمپنی ہے جو ہندوستان میں قائم ہے اور  بہت بڑی تعداد میں مالیاتی خدمات فراہم کرتی ہے۔ یہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کے ساتھ ایک مرچنٹ بینکر کے طور پر رجسٹرڈ ہے اور اس کی مختلف ذیلی کمپنیاں قرض دینے، اسٹاک بروکنگ، ڈپازٹری شریک کار، تحقیقی تجزیہ کار، پورٹ فولیو مینجمنٹ، میوچل فنڈ کی تقسیم اور فنڈ مینجمنٹ کی خدمات فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم  بعد میں آئے گا۔

*************

ش ح۔  س ب ۔ رض

U. No.6123


(ریلیز آئی ڈی: 1932191) وزیٹر کاؤنٹر : 113
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu