قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ضلع قانونی خدمات اتھارٹی تریپورہ کی جانب سے بچہ مزدوری پر خصوصی لیکچر کا انعقاد

Posted On: 13 JUN 2023 4:05PM by PIB Delhi

محکمہ انصاف کے  نیائے بندھو کے تحت تشکیل شدہ پروفیسر بونو کلب آف آئی سی ایف اے آئی لا اسکول ، تریپورہ نے 12؍جون 2023 کو عالمی بچہ مزدوری روک تھام کے دن موقع پر ضلع قانونی خدمات اتھارٹی (ڈی ایل ایس اے)، تریپورہ کے تعاون سے بچہ مزدوری :ایشو اور چیلنج کے موضوع پر ایک خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا۔

نیائے بندھو (پروفیسر بونو قانونی خدمات)کی بنیادی پہل پورے ملک میں پروفیسر بونو قانونی خدمات مہیا کرانے کے لئے ایک ڈھانچہ قائم کرنا ہے۔نیائے بندھو کے تحت پریکٹس کرنے والے وکلاء، اہل محروم مستفدین کے ساتھ رضاکارانہ طور سے اپنا وقت اور خدمات فراہم کرنے کے لئے موبائل ٹیکنالوجی کے توسط سے جڑے ہوئے ہیں۔نیائے بندوھو موبائل ایپلی کیشن(اینڈرائیڈ؍آئی او ایس)وضع کیا گیا ہے اور یہ تکنیکی شراکت داری سی ایس سی ای –گورننس پرائیویٹ لمٹیڈ کے ساتھ تعاون سے اُمنت پلیٹ فارم پر آن بورڈ بھی ہے۔

 

03.jpg

04.jpg

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6108)


(Release ID: 1932077) Visitor Counter : 79