امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

داخلی امور اورامداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں مرکزی مسلح پولیس فورسیز (سی اے پی ایفس)اور نیشنل سکیورٹی گارڈ(این ایس جی) میں تعینات آئی پی ایس افسران  کے ایک چنتن شیور کی صدارت کی


سی اے پی ایف اہلکاروں کی فلاح وبہبود ، ہمیشہ  مودی حکومت کی ترجیحات میں شامل رہی ہے اور وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں،  حکومت نے جوانوں کی فلاح وبہبود کی غرض سے بہت سے اقدامات کئے ہیں

مرکزی وزیرداخلہ نے داخلی سکیورٹی کو مستحکم بنانے میں مرکزی مسلح پولیس فورسیز (سی اے پی ایفس) کے کردارکی ستائش کی ہے

انھوں نے سرحدپرانتہائی چوکسی برتے جانے کی ضرورت پرزوردیاہے تاکہ اس بات کویقینی بنایاجاسکے کہ کسی بھی قسم کی دراندازی اور منشیات نیز ہتھیاروں کی اسمگلنگ نہ ہونے پائے

وزیراعظم جناب نریندرمودی کی رہنمائی میں ، سرحدی علاقوں میں  روزگارکے مواقع پیداکرنے اورترقیاتی کام شروع کرنے کی غرض سے درخشاں اورتابناک گاؤں پروگرام کا آغاز کیاگیاہے

سرحدوں کی حفاظت کے مقصد سے ،سبھی سرحدی گاؤں اور ان کے باشندوں کے ساتھ رابطے اور مواصلات  کی بہت اہمیت ہے ،سبھی سی اے پی ایفس کو مقامی مصنوعات  کی خریداری کو فروغ دینا چاہیئے ، جس سے سرحدی علاقوں میں روزگارکے مواقع میں اضافہ ہوگا اور ہجرت پر روک لگے گی

ہرسی اے پی ایف کو ڈرون ٹکنالوجی اور ڈرون –مخالف اقدامات  کےسلسلے میں ایک مخصوص ٹیم تشکیل دینی چاہیئے

سرحدی علاقوں کی سکیورٹی کو ، امن وقانون  اور ضلع کی مقامی انتظامیہ کے ساتھ اشتراک سے ہی یقینی بنایاجاسکتاہے

جناب امت شاہ نے جوانوں کی فلاح وبہبود ، کھیل کود کے فروغ  اور جوانوں کے کنبوں کے تئیں حساس برتاؤ کی ضرورت پرزوردیاہے۔انھوں نے سبھی سی اے پی ایفس سے  بھی کہاہے کہ وہ قومی سطح کی کھیلوں کی ٹیمیں تیارکریں

انھوں نے سی اے پی ایف کے سبھی اسپتالوں میں عام لوگوں کے لئے مفت علاج فراہم کرنے کی غرض سے انتظامات کرنے کے لئے بھی کہاہے

ہرجوان کو چاہیئے کہ وہ اپنے کنبے میں پانچ پیڑوں کو گود لیں ، اس کی وجہ سے نہ صرف آب وہوا کو آلودگی سے مبرا بنایاجاسکے گا بلکہ فطرت کے تئیں جوانوں کی حساسیت میں بھی اضافہ ہوگا

مرکزی وزیرداخلہ نے ہدایت کی ہے کہ سی اے پی ایفس کے سبھی تعمیر شدہ مکانات کو اس سال نومبرتک الاٹ کردیاجائے ۔انھوں نے آئندہ دومہینوں میں ای –آواس پورٹل کے ذریعہ مستقبل میں تعمیرکئے جانے والے سبھی مکانوں کے  الاٹمنٹ کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے

جناب امت شاہ نے سی اے پی ایفس میں سبھی نان-جنرل ڈیوٹی عہدوں پرتقرری کرنے کی ہدایت دی ۔انھوں نے ایک ماہ کے اندراندربھرتی کے عمل میں درپیش سبھی رکاوٹوں کو دورکرنے کی بھی ہدایت کی

مرکزی وزیرداخلہ نے خوراک میں شری انّ کے کم از کم 30فیصد کو شامل کرنے   کے ساتھ ساتھ جوانوں میں موٹے اناج میں دلچسپی پیداکرنے کی  ضرورت پربھی زوردیا

چنتن شیور ، سبھی فورسیز میں کام کرنے والے انڈین پولیس سروس کے افسران کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے ، جس میں وہ اپنے تجربات ساجھاکرتے ہیں اور درپیش چنوتیوں کے حل نکالنے پرغوروخوض کرکے  مستقبل کی حکمت عملیاں بھی تیارکرتے ہیں

Posted On: 12 JUN 2023 9:30PM by PIB Delhi

داخلی امور اورامداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں مرکزی مسلح پولیس فورسیز (سی اے پی ایفس)اور نیشنل سکیورٹی گارڈ(این ایس جی) میں تعینات آئی پی ایس افسران  کے ایک چنتن شیور کی صدارت کی۔داخلی امورکے مرکزی وزیرمملکت جناب اجے کمارمشرا اور مرکزی داخلہ سکریٹری جناب نشِت پرمانک ، انٹلی جینس بیوروکے ڈائریکٹراور وزارت داخلہ کے سینیئر افسران نے بھی اس چنتن شیورمیں شرکت کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018B82.jpg

چنتن شیورمیں فورسیز سے متعلق مختلف النوع موضوعات پر غوروخوض کیاگیا ۔ ان موضوعات میں سرحدی سکیورٹی ، صلاحیت سازی ، جونیئرافسران کی رہنما ئی ، پولیس –پبلک تعلقات ، سوشل میڈیا اور قانون کا نفاذ ، مرکزی اورریاستی موضوعات ، بھرتی سے متعلق مشن ، آیوشمان سی اے پی ایفس کی نگرانی ، تربیت ، سی اے پی ایف   ای –آواس پورٹل ،بنیادی ڈھانچے سے متعلق پروجیکٹوں کی نگرانی ، فلاح وبہبود ، تجربات اوربہترین طورطریقوں  کے تبادلے شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ اس کھلے اجلاس میں ، مرکزی وزیرداخلہ کو مرکزی مسلح فورسیز سے متعلق مختلف امورکے بارے میں تجاویز بھی پیش کی گئیں ۔

اپنے خطاب میں مرکزی وزیرداخلہ نے کہاکہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے اچھانظم ونسق اورامن وقانون بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ جسے صرف  پولیس کے ایک مضبوط بندوبست کے ذریعہ ہی یقینی بنایاجاسکتاہے ۔ وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں ، حکومت ہند نے پولیس بندوبست سے متعلق نظام کو مستحکم بنانے ،اور اسے عوام پرمرکوز بنانے کی ہمیشہ کوشش کی ہے تاکہ یہ عام آدمی کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان کی  توقعات  بھی پوراکرسکے ۔

جناب امت شاہ نے کہاکہ  ہماری مرکزی مسلح پولیس فورسیز ، امن وقانون سے متعلق داخلی صورت حال کو برقراررکھ کر ، سرحد پررہنے والے  افراد کا تحفظ کرکے ،آزاد اورمنصفانہ طریقے سے عام انتخابات کا انعقاد کرکے قدرتی آفات ، اورتباہی کی صورت میں امداد ی اوربچاؤکارروائیاں انجام دے کر اور پورے ملک میں کلیدی لحاظ سے اہم اداروں اورعمارتوں کا تحفظ کرکے گراں قدر تعاون کررہی ہے۔انھوں نے کہاکہ ملک کا عام شہری،سی اے پی ایف اہلکاروں کی اپنی ڈیوٹی کے تئیں لگن اورچوکسی کی  وجہ سے خود کو محفوظ سمجھتاہے اور چین کی نیندلیتاہے ۔جناب امت شاہ نے کہاکہ ایک جانب تو  پولیس انتظامیہ اورمسلح پولیس فورسیز سے ، عام آدمی کی توقعات پرپورااترنے کی امید کی جاتی ہے ، تودوسری جانب  حکومت بھی پولیس اور سی اے پی ایف اہلکاروں اوران کے کنبوں کوخاطرخواہ سہولتیں فراہم کرکے ، ان کی فلاح وبہبود کویقینی بنارہی ہے تاکہ وہ خوش اسلوبی سے اپنے فرائض انجام دے سکیں ۔

مرکز ی وزیرداخلہ نے کہاکہ سی اے پی ایف اہلکاروں کی فلاح وبہبود ، ہمیشہ  مودی حکومت کی ترجیحات میں شامل رہی ہے اور وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں،  حکومت نے جوانوں کی فلاح وبہبود کی غرض سے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔مرکزی وزیرداخلہ نے داخلی سکیورٹی کو مستحکم بنانے میں مرکزی مسلح پولیس فورسیز (سی اے پی ایفس) کے کردارکی ستائش کی ہے۔انھوں نے سرحدپرانتہائی چوکسی برتے جانے کی ضرورت پرزوردیاہے تاکہ اس بات کویقینی بنایاجاسکے کہ کسی بھی قسم کی دراندازی اور منشیات نیز ہتھیاروں کی اسمگلنگ نہ ہونے پائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029NCN.jpg

جناب شاہ نے کہا کہ سبھی سی اے پی ایفس کے مختلف جغرافیائی علاقے اورکردارہوسکتے ہیں ، لیکن ان کے مسائل اورحل ایک ہی ہیں ، جنھیں مثبت طریقہ کاراورموقف کے ساتھ حل کئے جانے کی ضرورت ہے ۔

جناب امت شاہ نے کہاکہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کی رہنمائی میں ، سرحدی علاقوں میں  روزگارکے مواقع پیداکرنے اورترقیاتی کام شروع کرنے کی غرض سے درخشاں اورتابناک گاؤں پروگرام کا آغاز کیاگیاہے ۔ انھوں نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کے مقصد سے ،سبھی سرحدی گاؤں اور ان کے باشندوں کے ساتھ رابطے اور مواصلات  کی بہت اہمیت ہے ۔جناب شاہ نے کہا کہ سبھی سی اے پی ایفس کو مقامی مصنوعات  کی خریداری کو فروغ دینا چاہیئے ، جس سے  کہ سرحدی علاقوں میں روزگارکے مواقع میں اضافہ ہوگا اور ہجرت پر روک لگے گی۔ انھوں نے کہاکہ ملک کےاتحاد ، یکجہتی اور داخلی سلامتی کی ذمہ داری آئی پی ایس افسران  کے حلف میں شامل ہیں ، سرحدوں کی حفاظت کو صرف ، امن وقانون اور ضلع کی مقامی انتظامیہ کے ساتھ تال میل قائم کرکے یقینی بنایاجاسکتاہے ۔

مرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے جوانوں کی فلاح وبہبود ، کھیل کود کے فروغ  اور جوانوں کے کنبوں کے تئیں حساس برتاؤ کی ضرورت پرزوردیاہے۔انھوں نے سبھی سی اے پی ایفس سے  بھی کہاہے کہ وہ قومی سطح کی کھیلوں کی ٹیمیں تیارکریں۔انھوں نے کہاکہ جوانوں کو روزانہ کھیل کود کے لئے کم از کم ایک گھنٹہ وقف کرناچاہیئے ۔ اس سے نہ صرف ان کی جسمانی اوردماغی صحت بہترہوگی بلکہ مادروطن کے ساتھ  ان کی وابستگی  میں  بھی اضافہ ہوگا۔ جناب شاہ نے کہاکہ آئی پی ایس افسران کے جوانوں کے ساتھ خوشگوارتعلقات ہونے چاہیئں اور جوانوں کے ساتھ انھیں جوانوں کے کنبوں کا بھی خیال رکھناچاہیئے ۔

جناب امت شاہ نے کہاکہ مودی حکومت کی آیوشمان سی اے پی ایف اسکیم ، ہرجوان کو ایک لمبی اورصحت مند زندگی فراہم کرنے کی اسکیم ہے ۔ اور سبھی سی اے پی ایفس کو جوانوں سے اس سلسلے میں تجاویز اورمشورے لینے چاہیئں  تاکہ اس اسکیم کو خوش اسلوبی سے نافذ کیاجاسکے ۔جناب شاہ نے کہاکہ سی اے پی ایف کے سبھی اسپتالوں میں عام لوگوں کے مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کی غرض سے ضروری انتظامات کئے جانے چاہیئں ۔

انھوں نے کہاکہ ہرجوان کو چاہیئے کہ وہ اپنے کنبے میں پانچ پیڑوں کو گود لیں ، اس کی وجہ سے نہ صرف آب وہوا کو آلودگی سے مبرا بنایاجاسکے گا بلکہ فطرت کے تئیں جوانوں کی حساسیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

مرکزی وزیرداخلہ اورامدادباہمی کے وزیرنے ہدایت کی ہے کہ سی اے پی ایفس کے سبھی تعمیر شدہ مکانات کو اس سال نومبرتک الاٹ کردیاجائے۔انھوں نے آئندہ دومہینوں میں ای –آواس پورٹل کے ذریعہ مستقبل میں تعمیرکئے جانے والے سبھی مکانوں کے  الاٹمنٹ کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ جناب امت شاہ نے سی اے پی ایفس میں سبھی نان-جنرل ڈیوٹی عہدوں پرتقرری کئے جانے کی ہدایت کی ۔انھوں نے ایک ماہ کے اندراندربھرتی کے عمل میں درپیش سبھی رکاوٹوں کو دورکرنے کی بھی ہدایت کی ۔مرکزی وزیرداخلہ نے خوراک میں شری انّ کے کم از کم 30فیصد کو شامل کرنے   کے ساتھ ساتھ جوانوں میں موٹے اناج میں دلچسپی پیداکرنے کی  ضرورت پربھی زوردیا۔

جناب امت   شاہ نے کہاکہ  یہ چنتن شیور ، سبھی فورسیز میں کام کرنے والے انڈین پولیس سروس کے افسران کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے ، جس میں وہ اپنے تجربات ساجھاکرتے ہیں اور درپیش چنوتیوں کے حل نکالنے پرغوروخوض کرکے  مستقبل کی حکمت عملیاں بھی تیارکرتے ہیں۔

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -6095


(Release ID: 1931915) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Manipuri