وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

اے ڈی بی اور ہندوستان نے ہماچل پردیش میں باغبانی کو فروغ دینے کے لیے  130 ملین ڈالر کے قرض کے معاہدے پر دستخط کیے

Posted On: 12 JUN 2023 2:14PM by PIB Delhi

 حکومت ہند اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے جمعرات (8 جون، 2023) کو ہماچل پردیش ریاست  میں کسانوں کی آمدنی بڑھانے  کے لئے، زرعی پیداوار بڑھانے،  آبپاشی کی سہولیات کو بہتر بنانے اور باغبانی کے زرعی کاروبار کو فروغ دینے کے لیے  130 ملین ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط کئے۔

ہماچل پردیش   نیم حاری باغبانی ، آبپاشی  اور ویلیو ایڈیشن پروجیکٹ کےلئے حکومت ہند کی جانب سےوزارت خزانہ  کے اقتصادی امور  کےمحکمہ کے ایڈیشنل سکریٹری  جناب  رجت کمار مشرا اور اے ڈی بی کی طرف سے اے ڈی بی کے  انڈیا ریذیڈنٹ  مشن کے ڈائریکٹر جناب تاکیو کونیشی نے دستخط کئے۔

قرض کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد، جناب مشرا نے کہا کہ یہ ہماچل پردیش کے جنوبی علاقوں میں نیم حاری باغبانی   میں بہتری،  جو اب تک شمالی علاقوں میں معتدل باغبانی پر منحصر ہے، ریاست کے دیہی علاقوں میں فصلوں کے تنوع، آب و ہوا سے ہم آہنگ  اور زیادہ مساوی اقتصادی اور سماجی ترقی کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ باغبانی کی  ویلیو  چین  کی حمایت کرنے سے ملک کی ترقی اور غذائی تحفظ میں اس ذیلی شعبے کے تعاون کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔

جناب  کونیشی نے کہا، ’’یہ پروجیکٹ  اے ڈی بی کی ریڈینیس فیسیلٹی پروجیکٹ  کے ذریعہ  مالی امداد یافتہ ایک پائلٹ پروجیکٹ پر مبنی ہے، جس نے 200 ہیکٹر سے زیادہ نیم حاری باغبانی   کی پیداوارکو دکھایا ہے، اور واٹریوجرز ایسوسی ایشن (ڈبلیو یو اے) ایکٹ کا مسودہ اور ریاستی باغبانی کی ترقی کی حکمت عملی تیار کی ہے۔‘‘

اس پروجیکٹ پر عمل درآمد سے ریاست کے 7 اضلاع - بلاس پور، ہمیر پور، کانگڑا، منڈی، سرمور، سولن اور اُنا میں کم از کم 15,000 زرعی گھرانوں کی آمدنی بڑھانے  اور آب و ہوا میں تبدیلی کے اثرات کا سامنا کرنے میں  مدد ملے گی۔ ان خاندانوں نے آبپاشی کی سہولیات کی کمی اور جنگلی اور آوارہ مویشیوں کے ذریعہ فصلوں کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے کھیتی کرنا بند کر دیا ہے یا اپنے کھیتی کےرقبے کو کم کر دیا ہے۔

یہ پروجیکٹ ریاست کے جل شکتی وبھاگ (محکمہ آبی وسائل) اور  باغبانی کا محکمہ (ڈی او ایچ) کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے نئی آبپاشی  اسکیموں کےاحیاء یا تعمیر  اور مائیکرو  سینچائی کے بندوبست  کے لیے ڈبلیو یو اے  کی صلاحیت کو مضبوط  کرکے تقریباً 6,000 ہیکٹر زرعی اراضی میں آبپاشی اور پانی کے بندوبست  کو بہتر بنائے گا۔

یہ پروجیکٹ، نیم حاری باغبانی   کے  بازاروں  تک کسانی کی رسائی میں بہتری کے لئے ایک ماحولیاتی نظام  تیار کرنے میں بھی مدد کرے گا۔کسانوں کی کلسٹر پر مبنی کمیونٹی ہارٹیکلچر پروڈکشن اینڈ مارکیٹنگ ایسوسی ایشنز (سی ایچ پی ایم اے) اور ضلع پر مبنی  سی ایچ پی ایم اے کوآپریٹیو سوسائٹیوں میں    منظم کیا جائے گا۔ سی ایچ پی ایم اے کا اعلیٰ ادارہ ،فارمر پروڈیوسر کمپنی (ایف پی سی) ،  منافع  کویقینی بنانے اور نیم حاری باغبانی   کے 1/5/2018-ADB.II I/67997/2023بازاروں  تک  رسائی یقینی بنانے کے مقصد سے ریاست بھر میں زرعی کاروبار کی ترقی کی قیادت کرے گا۔ ایف پی سی، کاروباری منصوبہ کی ترقی؛ زرعی کاروبار کے فروغ اور چھانٹائی اور پیکیجنگ کی سہولیات اور ذخیرہ کرنے اور جمع کرنے کے مراکز جیسی ویلیو ایڈیشن  سہولیات کے ڈیزائن تیار کرنے سے متلعق کام کاج سنبھالے گی۔ یہ ان سہولیات کے بندوبست  میں سی ایچ پی ایم اے  کی  بھی مدد کرے گی۔

یہ پروجیکٹ پودوں  کی بہتر ہیلتھ کے لیے سرکاری اور نجی نیم حاری باغبانی    نرسری کی سہولیات کو جدید بنائے گا اور معلومات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی تک فیض حاصل کرنے والے کسانوں کی رسائی اور ریئل ٹائم ایگرو ایڈوائزری اور بہتر سی ایچ پی ایم اے مینجمنٹ کے لیے دیگر ڈیجیٹل ایگری ٹیک سسٹمز کو فروغ دے گا۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:6064) 


(Release ID: 1931787) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu