سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ اور دیوریا علاقوں میں 8000 کروڑ روپے سے زیادہ کے 10 این ایچ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا
Posted On:
12 JUN 2023 5:41PM by PIB Delhi
سڑک نقل و حمل اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں پرتاپ گڑھ خطہ میں 2,200 کروڑ روپے کے 5 این ایچ پروجیکٹوں اور اتر پردیش کے دیوریا علاقے میں 6,215 کروڑ روپے کے 5 این ایچ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔
جناب گڈکری نے کہا کہ پرتاپ گڑھ سے سلطان پور تک 43 کلومیٹر طویل قومی شاہراہ 330 کو 1290 کروڑ روپے کی لاگت سے چوڑا کرنے سے پریاگ راج سے ایودھیا کے راستے پرتاپ گڑھ تک کے سفر کا وقت کم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرتاپ گڑھ میں 309 کروڑ روپے کی لاگت سے مجوزہ 14 کلومیٹر بائی پاس کی تعمیر کا کام بھی جلد شروع ہو جائے گا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ روڈ سیفٹی کا کام نیشنل ہائی وے 31 پر 27 کروڑ روپے کی لاگت سے کیا جائے گا، جس میں اسٹریٹ لائٹس، بس شیلٹرز اور دیگر طرح کے کام شامل ہیں۔ پرتاپ گڑھ - مسافرخانہ سیکشن کی تعمیر سے سیمنٹ پلانٹ، گیس پلانٹ، بوٹلنگ پلانٹ اور ڈیری ملک فیکٹری کی صنعتوں کی ترقی میں تیزی آئے گی۔ یہ تمام پروجیکٹ اتر پردیش میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔
دیوریا پروجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ دیوریا میں 1750 کروڑ روپے کی لاگت سے 22 کلومیٹر، 4 لین بائی پاس کی تعمیر کا کام اگست 2023 میں حوالے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیوریا اور گورکھپور کے پسماندہ علاقوں کو ان پروجیکٹوں سے فائدہ پہنچے گا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ان پروجیکٹوں سے بہار کے ساتھ رابطے میں بھی بہتری آئے گی۔
جناب گڈکری نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں ہم اتر پردیش میں قومی شاہراہوں کے ذریعے ترقی کی نئی راہیں بنانے کے تئیں پرعزم ہیں۔
*****
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 6073
(Release ID: 1931734)
Visitor Counter : 122