وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے محکمہ نے روزگار پیدا کرنے کے لیے نجی شعبے کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 12 JUN 2023 4:02PM by PIB Delhi

وزارت دفاع کے سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے محکمہ کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل ری سیٹلمنٹ (ڈی جی آر) اور میسرز کوٹک مہندرا لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے درمیان آج نئی دہلی میں مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔

ڈی جی آر اور کارپوریٹس کے درمیان مفاہمت نامے میں کارپوریٹ کمپنیوں اور سابق فوجیوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ دفاعی خدمات کے معزز سابق فوجیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جاسکیں۔

ڈائریکٹر جنرل (ری سیٹلمنٹ) میجر جنرل شرد کپور نے کہا، ’’اس شراکت داری سے ہمارے سابق فوجیوں کو صنعت اور کارپوریٹ اداروں کے سامنے زیادہ سے زیادہ پذیرائی ملے گی اور ہنر مند افرادی قوت فراہم کرنے اور ہمارے سابق فوجیوں کو باوقار دوسرا کیریئر فراہم کرنے کے مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔‘‘

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 6068


(Release ID: 1931724) Visitor Counter : 108