سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

مدھیہ پردیش کے داتیا میں اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت دیویانگ  جن کو  امداد  اور معاون آلات کی تقسیم کے لیے ملک بھر میں مختلف مقامات پر ‘سماجی ادھیکاریتا شیور’ کاانعقاد

Posted On: 24 MAR 2023 6:34PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی سماجی انصاف وتفویض اختیارات کی وزارت کی آئی ڈی آئی پی اسکیم کے تحت ‘دیویانگ جن ’میں امداد اورمعاون آلات کی تقسیم کے لئے ایک ‘سماجک ادھیکاریتاشیور’کاانعقاد مدھیہ پردیش کے ضلع داتیا کے اسٹیڈیم گراؤنڈمیں 25مارچ 2023کو صبح 10بجے اے ایل آئی ایم سی او اور ضلع انتظامیہ ، داتیا کی شراکت میں معذورافراد کے بااختیاربنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیوڈی ) کے ذریعہ کیاجائے گا۔

حکومت ہند کے سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے وزیر، ، تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے اور محترمہ سندھیا رے، بھنڈ اورجناب  سریش دھاکڑ، وزیر (آزادانہ چارج ) حکومت مدھیہ پردیش اور دیگر مقامی عوامی نمائندوں کی موجودگی میں تقسیم  کرنے والے کیمپ کا افتتاح کریں گے۔

داتیا(مدھیہ پردیش )میں ہونے والے مرکزی پروگرام کو ملک بھر میں 17 مختلف مقامات کے ساتھ آن لائن منسلک کیا جائے گا، جس میں 13000 سے زیادہ پہلے سے شناخت شدہ دیویانگ جن استفادہ کنندگان کو حکومت ہنداوراے   ایل  آئی ایم  سی او کے ذریعہ نافذکردہ  ا سی ایس آراقدامات اسکیم کے تحت مختلف زمروں کی امداد اور معاون آلات مفت فراہم کیے جائیں گے۔

تقریب کے دوران ضلعی انتظامیہ، داتیا اور اے ایل آئی ایم سی او کے سینئر افسران بھی موجود رہیں گے۔

پروگرام کا ویب لنک:-

  https://youtu.be/0P_FumFXu6I

***********

(ش ح ۔ اک ۔ ع آ)

U -6058



(Release ID: 1931590) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Hindi