خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پوشن ابھیان

Posted On: 24 MAR 2023 6:00PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ پوشن ابھیان مارچ2018 میں شروع کیا گیا تھا تاکہ 6 سال سے کم عمر کے بچوں  ،نو عمر لڑکیوں ،حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے تغزیہ بخش اسٹیٹس میں ایک مقررہ وقت کے اندر بہتری حاصل کی جاسکے اور خواتین بچوں اور نوعمر لڑکیوں میں خون کی کمی کو روکنے کے ساتھ ساتھ 6 سال کے عمر کے بچوں میں اسٹنٹنگ اور ویسٹنگ میں کمی کو حاصل کیا جاسکے۔ پہلے یہ مشن نیشنل مشن کے نام سے جانا جاتا تھاپوشن ابھیان تمل ناڈو، اڈیشہ سمیت 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شرو ع کیا گیا ہے۔اس اسکیم کے اہم جزو میں ٹیکنالاجی کا استعمال کنورژن اور جن آندولن کے ذریعہ بدلتے ہوئے مواصلات کے طریقے شامل ہیں ۔ابھیان کا ایک اور اہم پہلو یہ ہے کہ پوشن واٹیکاز اور نیوٹری گارڈنس پرورش کی صحیح قسم کو فروغ دیا جائے ۔ جو کہ ملک بھر میں قائم کئے جارہے ہیں تاکہ پھلوں ، سبزیوں میڈشنل پلانٹس اور جڑی بوٹیوں تک آسانی سے اور سستی رسائی فراہم کی جاسکے۔

پوشن ابھیان کی اب مشن سکشم ،آنگن واڑی اور پوشن دوئم کے ساتھ ساتھ آنگن واڑی خدمات اور نو عمر لڑکیوں کے لئے نظر ثانی شدہ اسکیم کے حصے کے طور پر پھر سے صف بندی کی گئی ہے۔اس میں ایسے فروغ دئے جانے والے طریقہ کار پر توجہ کے ساتھ رابطہ کاری ،نتائج،ڈیلوری اور نٹریشنل کنٹنٹ کو مستحکم کرنے کے لئے کہا گیا ہے جوکہ صحت، تندرستی اور نقص تغذیہ کے علاوہ بیماری سے لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ میٹرنل نٹریشن انفینٹ اورنوجوان بچوں کے فیڈنگ ضابطوں ایس اے ایم /ایم اے ایم کے علاج اور آیوش کے ذریعہ تندرستی کے اہم ستونوں پر منحصر ہیں ۔

پوشن دوئم کے تحت موٹے اناج کے استعمال کو مقبول عام بنانے اور معلومات کے روایتی استعمال کو فروغ دینے خوراک کی گونا گونیت اور کھانے پینے کو تقویت دینے پر توجہ دی گئی ہے۔پوشن دوئم کے تحت تغذیہ بخش غذا کے بارے میں بیداری کی حکمت عملی کا مقصد علاقائی کھانے پینے کے منصوبوں کے ذریعہ پائیدار صحت اور تندرستی کو فروغ دینا ہے تاکہ کھانے کے نظام کی کمیوں کو دور کیا جاسکے ۔اس کے علاوہ حاملہ خواتین دودھ پلانے والی ماؤں اور 6 سال سے کم عمر کے بچوں کے لئے آنگن واڑی سینٹروں میں گرم پکا ہوا کھانا اور ٹیک ہوم راشنز کی تیاری کے لئے موٹے اناج کے استعمال پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔چونکہ موٹے اناج میں زیادہ تغذیہ بخش عنصر شامل ہیں جس میں پروٹین ،لازمی فیٹی ایسڈ، ڈائٹری فائبر ، بی وٹامن ، کیلشیم ، آئرن ، زنک ، فولڈ ایسڈ اور دیگر مائکروں نٹرینس جیسے منرلس شامل ہیں ۔اس طرح خواتین اور بچوں میں خون کی کمی سے نمٹنے اور دیگر بہت چھوٹی تغذیہ بخش کمیوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی ۔اس کے علاوہ مشن پوشن دوئم کے تحت صرف تقویت بخش چاول ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مختص کیا جارہا ہے ۔تغذیہ بخش کوالٹی کو بہتر بنانے اور معتبر لیبس میں ٹیسٹنگ میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ پوشن ٹریکر کے تحت ڈیلوری اور ریوریج ٹیکنالاجی کو مستحکم کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

پوشن ابھیان ایک مرکزی اسپانسر والی اسکیم ہے جسے ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ نافذ کی جارہی ہے۔اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ سبھی آنگن واڑی  سینٹر ز اسمارٹ فونس کے ساتھ لیس ہوں اور ماں اور بچے کے لئے وزن کے اسکیل انفینٹو میٹر اسٹیڈیو میٹر جیسے گروتھ مانیٹرنگ ڈیوائسز کے ساتھ بھی لیس ہوں ۔وزارت نے ریاستوں کی جانب سے جی ایم ڈی کے بدلے اور تکنیکی خصوصیت کے ساتھ نظر ثانی شدہ رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔

  1. پوشن ابھیان کے تحت آنگن واڑی ورکروں کی سطح تک فیلڈ میں کام کرنے والے لوگوں کے لئے تربیت کا اہتمام کیا جارہا ہے۔دس لاکھ سے زیادہ آنگن واڑی ورکروں کو موضوعاتی ماڈیولس پر تربیت فراہم کی گئی ہے تاکہ ابھیان کے نفاذ اور اسے چالو رکھنے کے عمل کو مستحکم کیا جاسکے۔
  2. ابھیان تمل ناڈواور اڈیشہ کے تمام ضلعوں نیز دوردراز اور پسماندہ علاقوں میں شروع کئے گئے ہیں ۔اس اسکیم کے کوریج کی تفصیلات مکمل پوشن ٹریکر ایپلی کیشن پر درج کئے گئے کل مستفیدین کی تعداد نیچے ٹیبل میں دی گئی ہے۔

 

ریاست

اضلاع

پروجیکٹ

 

سیکٹر

اے ڈبلیو سیز

کل مستفیدین کی تعداد

تمل ناڈو

38

435

1,801

54,439

39,76,423

اڈیشہ

30

338

2,811

74,153

41,07,868

 

 

d.ابھیان کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک 540295.40 لاکھ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے۔پوشن ابھیان کے تحت فنڈ کے استعمال کی پیشرفت سے متعلق ریاستوں سے مستقل رپورٹیں وصول کی جاتی ہیں اگر کوئی تاخیر ہوتی ہے تو جائزہ میٹنگوں میں ریاستی سرکاروں کے ساتھ ٹھوس سرگرمیوں کے ذریعہ نگرانی کی جاتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکےکہ ٹارگیٹس حاصل  کر لئے گئے ہیں اور فنڈ کا استعمال کیا گیا ہے۔جن دولن سرگرمیوں کے ذریعہ رویہ میں تبدیلی کے ، رویہ کا کمیونیکیشن پوشن ابھان کا ایک بڑا طریقہ ہے۔ کووڈ عالمی وبا کی وجہ سے ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے فنڈز کا پوری طرح استعمال نہیں کرسکتی تھیں جس سے جن آندولن سرگرمیاں متاثر ہوئی تھیں۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ اسکیم کے موثر نفاذ کے لئے قیمت ضابطوں کے مطابق پوشن ابھیان کے مختلف اجزا کے تحت مختص کئے گئے فنڈ کا استعمال کریں۔

   e کم وزن نقص تغذیہ اور بہت زیادہ نقص تغذیہ  کے شکار پانچ سال کے کم عمر کے بچوں کی تعداد نیشنل فیملی ہیلتھ سروے  کے تحت حاصل کی گئی ہے۔ یہ سروے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی طرف سے کیا گیا تھا۔نیشنل فیملی ہیلتھ سروے -5 (21-2019) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پانچ سال کی عمر کے بچوں کے لئے غذائیت کے اشاریہ نیشنل فیملی ہیلتھ سروے-4(16-2015) کے مقابلے بہتر ہوئے ہیں۔ بربادی 21% (NFHS-4) سے بڑھ کر 19.3% (NFHS-5) ہو گئی ہے، کم غذائیت 35.7% (NFHS-4) سے 32.1% (NFHS-5) اورا سٹنٹنگ35.5 فیصد (این ایف ایچ ایس-5) سے بہتر ہوکر 38.4 فیصد(این ایف ایچ ایس-5) ہوئی ہے۔

IV.نیتی آیوگ کے تحت مانیٹرنگ اور ایویلیویشن  کے (ڈی ایم ای او) نے پوشن ابھیان سمیت اسکیموں کے سیکٹورل تشخیص کا اہتمام کرایا ۔پوشن ابھیان کی کارکردگی مطابقت اور پائیداری کے زمروں میں اطمینان بخش پائی گئی۔

مزید برآں ابھیان ، مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن دوئم  ابھیان کی اثر پذیری اور صلاحیت کو بڑھانے کی غرض سے مربوط تغذیہ بخش امدادی پروگرام کا تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 22-2021 کے بجٹ میں اعلان کیا گیا تھا۔پوشن ٹریکر کے تحت تغذیہ کی کوالٹی بھروسے مند لیبس میں ٹیسٹنگ کو بہتر بنانے ڈیلوری کو مستحکم بنانے اور ٹیکنالاجی کو بروئے کار لانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ حکمرانی کو بہتر بنایا جاسکے۔ سپلی مینٹری تغذیہ کی فراہمی میں شفافیت اور جوابدہی کے لئے اسٹریم گائڈ لائنس جاری  کی گئی ہیں اور 13 جنوری 2021 کو تغذیہ کے نتائج کا پتہ لگانے کے لئے بھی گائڈ لائنس جاری کی گئی ہیں۔

***********

ش ح ۔  ح ا - م ش

U. No.6055


(Release ID: 1931585) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Odia