وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

حکومت کو عوام تک پہنچنا چاہئے یہ خوشی کی بات ہے کہ مواصلات کا مرکزی بیورو اس اچھے کام کو انجام دے رہا ہے:چندرکانت پاٹل


اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر چندرکانت پاٹل نے پونے میں دو کثیر میڈیا موبائل ایگزیبیشن وینس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا

ایل ای ڈی اسکرین اور آن بورڈ فنکاروں  سے لیس وینس واری کے دو اہم پالکھی روٹس کے ساتھ عوام میں بیداری پیدا کریں گے

Posted On: 11 JUN 2023 12:36PM by PIB Delhi

عام آدمی کو مطمئن کرنے ،انہیں خوش کرنے اور سب سے بڑی بات یہ کہ انہیں محفوظ رکھنے کے لئے حکومت مختلف اسکیمیں لارہی ہیں لیکن اطلاع کی کمی کی وجہ سے بہت سے لوگ اس سے ضروری فائدے حاصل نہیں کرپاتے۔ مہاراشٹر ریاست کے اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر چندرکانت پاٹل نے آج بتایا کہ مواصلات کے مرکزی بیورو نے عوام کو یہ موقع فراہم کیا ہےکہ وہ حکومت کی ان اسکیموں کے بارے میں معلومات حاصل کریں جس کے لئے وہ مستحق ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/unnamed(1)202H.png

وہ کثیر میڈیا موبائل ایگزیبیشن وینس کو جھنڈے دکھا کر روانہ کرنے کی تقریب کے دوران اظہار خیال کررہے تھے جس کے اہتمام پونے کے سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن کے علاقائی دفتر کی طرف سے کیا گیا تھا۔

واری میں رہنے والے لاکھوں کمیونٹی اس ویوژول  معلومات کو اچھی طرح سمجھے گی اس طرح کی بیداری کی سرگرمیاں  معلومات کے فاصلے کو پر کرکے پالیسیوں اور گورنمنٹ کی اسکیموں کے نفاذ کے لئے سود مند ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ واری میں شرکت کرنے والے گاؤں کے لوگ اپنے اپنے متعلقہ تحصیل دار تلاتھی سے ان اسکیموں کے نفاذ کےبارے میں پوچھیں گے۔

اس سرگرمی کا اہتمام اس لئے کیا گیا ہے تاکہ سنت شری گیانیشور مہاراج اور جگت گرو شری تکارام مہاراج کی پلیٹینئم تقریب کے موقع پر مرکزی حکومت کے کاموں اور بڑی اسکیموں کے بارے میں معلومات دی جاسکے۔ایک گاڑی پونے اور پندھار پور کے درمیان کے دونوں راستے پر چلے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/unnamedL7UO.png

افتتاحی پروگرام کا اہتمام ڈیوژنل کمشنر کے دفتر (ودھان بھون) میں کیا گیا تھا۔پونے کے ڈیوژنل کمشنر سوربھ راؤ،مواصلات کے سنٹرل بیورو پونے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نکھل دیشمکھ  اور مینجر ڈاکٹر جتیندر پانی پاٹل کے علاوہ متعلقہ افسروں اور ملازمین اس موقع پر موجود تھے۔مرکزی حکومت کی مختلف ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں ۔یہ معلومات روایتی مقامی ثقافتی کارکردگی مثلاً ابھنگا ، بھجن اور دیگر روایتی آرٹ کی شکلوں کے ذریعہ آرٹسٹوں کے ذریعہ دی گئی ۔ایل ای ڈی اسکرین سے لیس وینٹ حکومت کی اسکیموں اور پالیسیوں کو نمایاں کریں گے ساتھ ہی مختلف سنتوں کی زندگی کے بارے میں عقیدت پر مبنی فلمیں بھی دکھائیں گے۔

مواصلات کے مرکزی بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر نکھل دیشمکھ نے عقیدت مندوں سےاپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں اس نمائش کو دیکھنے کے لئے جائیں ۔

***********

ش ح ۔  ح ا - م ش

U. No.6052


(Release ID: 1931554) Visitor Counter : 147