سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے مہاراشٹر کے چھترپتی سنبھاجی نگر سے پیتھن نیشنل ہائی وے 752 ای تک برگد کے 51 درختوں کی دوبارہ  شجر کاری کا معائنہ کیا

Posted On: 11 JUN 2023 7:50PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج ایم ایل اے جناب سندیپن بھومرے اور اداکار جناب سیاجی شنڈے کے ساتھ مہاراشٹر کے چھترپتی سنبھاجی نگر سے پیتھن نیشنل ہائی وے 752 ای تک برگد کے 51 درختوں کی دوبارہ شجرکاری کا معائنہ کیا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ چھترپتی سنبھاجی نگر تا   پیتھن قومی شاہراہ کو چوڑا کرنے کے دوران  یہ پایا گیا کہ موجودہ شاہراہ کے دونوں طرف 50 سے 100 سال پرانے 51 برگد کے درخت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کو کاٹے بغیر منصوبہ مکمل کرنا ممکن نہیں تھا اس لیے ان پرانے دیوہیکل درختوں کو کاٹے بغیر کسی اور جگہ ٹرانسپلانٹ کر کے  انہیں دوبارہ زندگی دینے پر غور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے پیتھن  دیو بھومی کا انتخاب اس لیے کیا گیا تھا کیونکہ  یہاں جائیکواڑی ڈیم کی وجہ سے زیر زمین پانی کی سطح اچھی تھی۔

 

 

جناب گڈکری نے کہا کہ یہ ملک میں درختوں کی دوبارہ شجر کاری کا پہلا اور واحد کام ہے، جس میں 51 درختوں کو کامیابی کے ساتھ بحال اور ایک ساتھ ٹرانسپلانٹ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ درخت آنے والے وقت میں پانی اور ہوا کے منفی حالات اور قدرتی واقعات کے اثرات کو پلٹ دیں گے اور زمینی پانی کو ری چارج کرنے، جنگلی حیات کی رہائش کو بہتر بنانے اور مٹی کے کٹاؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

 

 

جناب گڈکری نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ ساتھ ماحولیات کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نئی تعمیر ہونے والی قومی شاہراہوں کے دونوں اطراف کے رقبے کے مطابق بڑے درخت لگانے کی حکومت کی  درخواست ماحولیاتی تحفظ کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ گرین ہائی ویز کی تعمیرہندوستان کو صاف، سرسبز اور آلودگی سے پاک بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.6064

11.06.2023


(Release ID: 1931532) Visitor Counter : 157
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu