عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جاری ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے پی آر آئی اور ضلع انتظامیہ ادھم پور کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی صدارت کی


وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت لوگوں کی دہلیز پر بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے ثابت قدم اور پرعزم ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ترقی کو آخری قطار میں آخری آدمی تک پہنچنا چاہیے جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے تصور کیا تھا، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے زور دیا

Posted On: 10 JUN 2023 7:08PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیراعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی  کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت لوگوں کی دہلیز پر بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے ثابت قدم اور پرعزم ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بات پی آر آئی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ترقی کو آخری قطار میں آخری آدمی تک پہنچنا چاہیے جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے تصور کیا تھا۔

میٹنگ کے دوران، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  اس بات پر زور دیاکہ ضلعی انتظامیہ کو عوامی نمائندوں کے ساتھ مل کر اور قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنا چاہیے تاکہ عام لوگوں کے فائدے کے لیے زمینی فلاحی اسکیموں کے موثر نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈاکٹر سنگھ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہیں، باقاعدگی سے دورے کریں اور تمام دور دراز اور دور افتادہ علاقوں میں کیمپوں کا اہتمام کریں تاکہ لوگوں کو حکومت کی فلاحی اسکیموں کے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔

جائزہ میٹنگ میں چیئرپرسن ڈی ڈی سی ادھم پور، ایس ایچ۔ لال چند، وائس چیئرپرسن ڈی ڈی سی، جوہی منہاس پٹھانیا، ڈائریکٹر سی ایس آئی آر۔ آئی آئی آئی ایم ، ڈاکٹر زبیر احمد، ڈپٹی کمشنر ادھم پور، جناب سچن کمار ویشیا، ڈی آئی جی ادھم پور-ریاسی رینج، جناب محمد سلیمان چودھری، ایس ایس پی ادھم پور، ڈاکٹر ونود کمار کے علاوہ بی ڈی سی، ڈی ڈی سی اور ضلع انتظامیہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-6028



(Release ID: 1931404) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Marathi , Hindi