وزارت دفاع
بہار کی گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی میں رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ ہندوستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے نئے خیالات اور اختراعات کے ساتھ سامنے آئیں
Posted On:
10 JUN 2023 2:21PM by PIB Delhi
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے ملک کے نوجوان روشن دماغوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے مطابق ہندوستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے نئے خیالات اور اختراعات کے ساتھ سامنے آئیں اور حکومت کی مدد کریں۔ وہ 10 جون 2023 کو بہار کے روہتاس ضلع میں گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کر رہے تھے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان اپنے سنہری دور میں داخل ہو چکا ہے اور یہ ’امرت کال‘ کے اختتام پر 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے لیے بے مثال رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے، ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی پانچ معیشتوں میں شامل ہوگیا ہے اور سرمایہ کاری فرم مورگن اسٹینلے کی ایک رپورٹ کے مطابق 2027 تک یہ تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔
رکشا منتری نے ملک میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی نمو پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نےکہاکہ ملک میں آج اسٹارٹ اپس کی تعداد بڑھ کر تقریباً ایک لاکھ ہوگئی ہے جن میں 100 یونیکارن شاملہیں، جبکہ سات، آٹھ سال پہلے یہ محض 500 تھی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں ملک کو مزید بلندیوں پر لے جانے اور نوع انسانی کی بہتری کے لئے اپنا رول ادا کرنے کا امکان صلاحیت موجود ہے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے طلباء سے کہا کہ وہ ملک کی ثقافتوں، اقدار اور روایات سے جڑنے پر اتنا ہی زور دیں جتنا کہ وہ تعلیم اور علم کے حصول پر توجہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی اقدار دنیا میں نہ صرف آپ کی پ بلکہ یآپ کے والدین، اساتذہ اور ملک کی بھی ہچان ہے۔
رکشا منتری نے طلباء سے اپیل کیکہ وہ کردار سازی پر توجہ مرکوز کرنے کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان ایک ایسی جگہ ہے جہاں کسی شخص کی قدر کا اندازہ نہ صرف اس کے علم سے ہوتا ہے، بلکہ اقدار اور رویے سے بھی اور اس بات سےبھی ہوتا ہےکہ اس نے ہنر مندی کو کس مہارت کے ساتھ استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انا، حد سے زیادہ اعتماد اور خودغرضانہ رویہ ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹیں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مقصد ترقی کی راہ پر سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھنےکا ہونا چاہیے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے طلباءسے اپیل کی کہ وہ خود کو روحانی طور پر تیار کرتے رہیں، جب کہ تعلیمی ادارے ان کی تعلیمی اور ذہنی سطح پر پرورش کرتے ہیں۔ ان کا خیال تھا کہ جب انسان میں روحانی شعور پیدا ہوتا ہے تو وہ ملک کی ترقی کے بارے میں اتنا ہی سوچتا ہے جتنا کہ اپنی ترقی کے بارے میں سوچتاہے۔
رکشا منتری نےاساتذپ سے اپیل کی کہ وہ طلباء کے دلوں اور دماغوں میں سیکھنے کا لازوال شعلہ روشن کریں۔ انہوں نے اسے فرد کی شخصیت کا سب سے اہم حصہ قرار دیا، جو نہ صرف ذاتی ترقی کو یقینی بناتا ہے بلکہ معاشرے کی ترقی کو بھی یقینی بناتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-6017
(Release ID: 1931314)
Visitor Counter : 157