زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زرعی تحقیق کی ہندوستانی کونسل نے کسانوں کو بااختیار بنانے کے لیے، ایمیزون کسان کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 09 JUN 2023 2:41PM by PIB Delhi

زرعی تحقیق کی ہندوستانی کونسل (آئی سی اے آر)، نئی دہلی نے ایمیزون کسان کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں تاکہ قوتوں کو یکجا کیا جا سکے اور دونوں تنظیموں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کی جا سکے تاکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ پیداوار اور آمدنی کے لیے مختلف فصلوں کی سائنسی کاشت پر رہنمائی کی جا سکے۔ آئی سی اے آر، ایمیزون کے نیٹ ورک کے ذریعے، کسانوں کو تکنیکی معلومات فراہم کرے گا۔ اس سے کسانوں کی زندگی بہتر ہوگی اور فصل کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ ایمیزون کسان پروگرام کے ساتھ کسانوں کی شراکت میں یہ مفاہمت نامہ، ہندوستان بھر کے صارفین کے لیے، بشمول ایمیزون فریش کے ذریعے، اعلیٰ معیار کی تازہ پیداوار تک رسائی کو یقینی بنانے میں مدد کرے گا۔

سکریٹری ڈی اےآر ای اور ڈائریکٹر جنرل آئی سی اے آر ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک نے اس موقع پر کسانوں کے لیے بہتر معاوضے کے لیے ثانوی زراعت پر زور دیا۔ انہوں نے زراعت اور موسم پر مبنی فصلوں کے منصوبوں میں اہم معلومات کی اہمیت اور کردار پر مزید روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی اے آر ٹیکنالوجیوں، صلاحیت کی تعمیر اور نئے علم کی منتقلی کے لیے ایمیزون کے ساتھ تعاون کرے گا۔

آئی سی اے آر کی جانب سے، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (زرعی توسیع) ڈاکٹر یو ایس گوتم اور ایمیزون فریش سپلائی چین اینڈ کسان کے سینئر پروڈکٹ لیڈر مسٹر سدھارتھا ٹاٹا نے مفاہمت نامہ پر دستخط کیے۔

آئی سی اے آر کے وی کے اور ایمزون کے درمیان پونے میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کے نتائج نے، وسیع تحقیق کے ذریعے تیار کردہ قطعی زراعت کے طریقوں کو بڑھانے کے لیے ،تعاون کو مزید وسعت دینے کی تحریک دی ہے۔ کرشی وگیان کیندر، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صلاحیت سازی کے پروگراموں کے ذریعے تکنیکی بنیاد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کسانوں کے ایک وسیع گروپ کو مضبوط کرے گا۔ آئی سی اے آر اور ایمیزون کرشی وگیان کیندروں میں کسانوں کی شمولیت کے دیگر پروگراموں پر مل کر کام کریں گے، کاشتکاری کے طریقوں اور فارم کے منافع کو بڑھانے کے لیے مظاہرے، ٹرائلز، اور صلاحیت سازی کے اقدامات کریں گے۔ مزید برآں، ایمیزون تربیتی معاونت فراہم کرے گا اور کسانوں کو اپنے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی پیداوار کی مارکیٹنگ میں مدد کرے گانیزصارفین کے ساتھ براہ راست روابط کی سہولت فراہم کرے گا۔

*****

U.No.5990

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1931145) Visitor Counter : 122