وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان، فرانس اور متحدہ عرب امارات کی مکمل پہلی میری ٹائم پارٹنرشپ مشق

Posted On: 09 JUN 2023 4:32PM by PIB Delhi

ہندوستان، فرانس اور متحدہ عرب امارات کے سہ فریقی تعاون نے 07-08 جون 2023 تک تین بحری افواج کے درمیان پہلی سہ فریقی میری ٹائم پارٹنرشپ مشق کی کامیاب تکمیل کے ساتھ تاریخ  میں  ایک اور سنگ میل قائم کیا ہے۔

مشق کے پہلے ایڈیشن کے دوران، سمندر میں وسیع پیمانے پر آپریشنز جیسے کہ سطحی جنگ جس میں ٹیکٹیکل فائرنگ اور میزائل کی مشقیں شامل ہیں، کلوز کوارٹر  مشقیں، فرانسیسی رافیل اور یو اے ای ڈیش 8 ایم پی اے کے ساتھ جدید فضائی دفاعی مشق، ہیلی کاپٹر کراس لینڈنگ آپریشنز، حصہ لینے والے یونٹس کی جانب سے سمندر میں  پھر سے بھرائی  کی مشقیں کی گئیں۔

اس مشق میں اہلکاروں کی کراس ایمبارکیشن بھی دیکھی گئی جس سے بہترین طریقوں کے تبادلے میں سہولت ہوئی۔

اس مشق نے  تینوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان بحری تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے اور بحری ماحول میں روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کے ساتھ کارروائی کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے اس طرح مرکنٹائل  تجارت کے تحفظ  اور خطے میں کھلے سمندر پر جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-5993                       


(Release ID: 1931072) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil