کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ہندوستان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے افریقی خطے کے 15 سفیروں کے ساتھ بات چیت کی


ہندوستان اور افریقہ کئی دہائیوں پر محیط دوستی رکھتے ہیں اور مستقبل کا پاور ہاؤس بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں: جناب گوئل  

Posted On: 09 JUN 2023 2:19PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کل نئی دہلی میں افریقی خطے کے مختلف ممالک کے پندرہ سفیروں کی میزبانی کی۔ سفیروں کے ساتھ بات چیت کے دوران وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان اور افریقہ کئی دہائیوں پر محیط دوستی رکھتے ہیں اور مستقبل کا پاور ہاؤس بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس تقریب کا مقصد قریبی اقتصادی تعاون کو فروغ دینا، تجارتی تعلقات کو بڑھانا اور ہندوستان اور افریقہ کے درمیان تعاون کے شعبوں کو تلاش کرنا تھا۔

جناب پیوش گوئل نے سفیروں کا خیرمقدم کیا اور ہندوستان-افریقہ تعلقات کے اہم اقدار کو اجاگر کیا۔ وزیر موصوف  نے افریقہ کو اولین ترجیح بنانے اور پائیدار اور باقاعدہ طریقے سے افریقہ کے ساتھ ہندوستان کی مصروفیت کو گہرا کرنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے مشنوں کے سربراہان کی یکجہتی کے ساتھ کام کرنے کی حوصلہ افزائی کی اور افریقی اور ہندوستانی برصغیر کی ترقی کے لیے دوستی کا ہاتھ بڑھایا۔

وزیر موصوف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ ایک نئی مصروفیت کا آغاز ہے اور اس بات کی تصدیق کی کہ ہندوستان دونوں ممالک کے درمیان تجارت، کامرس، کاروبار، سرمایہ کاری اور مواقع کو بڑھانے کے لیے ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان افریقی ممالک یا مجموعی طور پر افریقہ کے ساتھ دو طرفہ یا انفرادی طور پر ایف ٹی اے(آزاد تجارتی معاہدہ ) مذاکرات کے لیے کھلا ہوا ہے۔

اس تقریب میں الجزائر، بوٹسوانا، مصر، گھانا، جمہوریہ گنی، کینیا، ملاوی، موزمبیق، مراکش، روانڈا، جنوبی افریقہ، تنزانیہ، ٹوگو، یوگنڈا اور زمبابوے جیسے اہم افریقی ممالک کے 15 سفیروں نے شرکت کی۔ اس نے سفارتی نمائندوں کو نتیجہ خیز بات چیت میں مشغول ہونے، دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی ترقی اور نموکے لیے نئی شراکت داری قائم کرنے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کیا۔

ہندوستان اور افریقہ کی دیرینہ تاریخی اور مضبوط ثقافتی رشتہ ہے۔ افریقی براعظم اپنی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی، ابھرتے ہوئے متوسط ​​طبقے اور وافر قدرتی وسائل کے ساتھ ہندوستانی کاروبار کے لیے وسیع مواقع پیش کرتا ہے۔ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کے ذریعے، ہندوستان اور افریقہ دونوں ایک دوسرے کی طاقت اور مہارت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جس سے جامع ترقی اور روزگار کی تخلیق کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

اقتصادی پہلوؤں کے علاوہ، اجتماع نے ہندوستان اور افریقہ کے درمیان ثقافتی تبادلوں،عوام سے عوام کے روابط اور اسٹریٹجک تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ اس تقریب نے دونوں خطوں کے بھرپور تنوع اور ورثے کو منانے اور دوستی کے بندھن کو مضبوط کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔

********

ش ح۔ع م ۔ج۱

(U: 5986)


(Release ID: 1930993) Visitor Counter : 212