بجلی کی وزارت

این ایچ ڈی سی، مدھیہ پردیش میں توانائی کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے، کھنڈوا میں اندرا ساگر کے قریب 525 میگاواٹ کے پمپڈ اسٹوریج پاور پروجیکٹ کی تعمیر کرے گا

Posted On: 09 JUN 2023 1:45PM by PIB Delhi

نرمدا پن بجلی ترقیاتی کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ ڈی سی لمیٹڈ) موجودہ اندرا ساگر ذخائر اور اندرا ساگر پروجیکٹ کے اومکاریشور کا استعمال کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے کھنڈوا میں اندرا ساگر ڈیم کے قریب 525 میگاواٹ کے پمپڈ اسٹوریج پاور پروجیکٹ کی تعمیر کرنے جارہا ہے۔ اس پروجیکٹ پر عمل ریاست کی مسلسل بڑھتی ہوئی مانگ کی ضرورت کو دھیان میں رکھتے ہوئے کیا جارہا ہے۔ اس پمپڈ اسٹوریج پروجیکٹ سے پیدا ہونے والی قابل تجدید توانائی کے ساتھ ریاست کی توانائی کی ضرورتوں کو مصروف اوقات کے دوران (صبح و شام) پورا کیا جاسکتا ہے۔ اس پروجیکٹ سے مصروف اوقات کے دوران 1226.93 ملین ٹن توانائی کی پیداوار ہوگی۔

اس پروجیکٹ پر 4200 کروڑ روپئے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش حکومت میں نئی اور قابل تجدید توانائی کے محکمہ نے این ایچ ڈی سی لمیٹڈ کے لئے اس پروجیکٹ کو الاٹ کیا ہے۔

مدھیہ پردیش ریاست میں 11.2 گیگاواٹ پمپڈ اسٹوریج پروجیکٹ کی صلاحیت ہے۔ فی الحال این ایچ ڈی سی لمیٹڈ کے 2 پاور اسٹیشن یعنی اندرا ساگر پاور اسٹیشن (ایک ہزار میگاواٹ) اور اومکاریشور پاور اسٹیشن (520 میگاواٹ) کھنڈوا ضلع میں کام کررہے ہیں۔ ان پاور اسٹیشنوں سے 100 فیصد بجلی پیدا ہوتی ہے اور اس کی سپلائی مدھیہ پردیش ریاست میں ہوتی ہے۔

این ایچ ڈی سی نے شمسی توانائی کے پروجیکٹوں کی تعمیر کے ساتھ سبز توانائی کی پیداوار کے ذریعے ریاست کو ایک سرسبز ریاست کا منصوبہ بنایا ہے۔ سانچی کے تاریخی شہر میں 8 میگاواٹ کے شمسی پروجیکٹ اور اومکاریشور ذخائر میں 88 میگاواٹ کے فلوٹنگ سولر پروجیکٹ کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

این ایچ ڈی سی لمیٹڈ، این ایچ پی سی لمیٹڈ اور مدھیہ پردیش حکومت کا ایک مشترکہ  وینچر ہے۔ کمپنی کے بارے میں مزید جانکاری یہاں سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ع ح  ۔ م ر

Urdu No. 5985



(Release ID: 1930984) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi , Punjabi