جل شکتی وزارت

نل کے پانی کے کنکشنز11.49کروڑ (59فیصد) دیہی گھرانوں کو فراہم کیے گئے

Posted On: 23 MAR 2023 6:15PM by PIB Delhi

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی ہے کہ اگست 2019 سے، حکومت ہند، ریاستی حکومتوں کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے، جل جیون مشن(جے جے ایم) - ہر گھر جل کو نافذ کر رہی ہے تاکہ ملک کے ہر دیہی گھر کو نل کے پانی کے کنکشن کے ذریعے پینے کے پانی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی جا سکے۔ اگست 2019 میں جل جیون مشن کے اعلان کے وقت، 3.23 کروڑ (17فیصد) دیہی گھرانوں میں نل کے پانی کے کنکشن ہونے کی اطلاع تھی۔ اب تک، جیسا کہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے 20.03.2023 کو اطلاع دی گئی ہے، جے جے ایم کے تحت پچھلے ساڑھے تین  برسوں  میں مزید 8.26 کروڑ دیہی گھرانوں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔ اس طرح، 20.03.2023 تک، ملک کے 19.43 کروڑ دیہی گھرانوں میں سے، تقریباً 11.49 کروڑ (59فیصد) کنبوں  کے گھروں میں نل کے پانی کی فراہمی کرائے جانے  کی اطلاع ہے۔اس حوالے سے ریاست / مرکز کے لحاظ سے اور سال وار تفصیلات یہاں  منسلک کی گئی ہے۔ اب تک، جیسا کہ اطلاع دی گئی ہے، 5 ریاستیں یعنی۔ گوا، گجرات، ہریانہ، پنجاب اور تلنگانہ اور 3  مرکز کے زیرانتظام علاقے  یعنی۔ انڈ مان ونکوبار جزائر، پڈوچیری اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو بالترتیب ‘ہر گھر جل‘ ریاستیں اور مرکز کے زیرانتظام علاقے قرار دیئے جاچکے  ہیں۔ باقی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 2024 تک دیہی گھرانوں کے لئے نل کے پانی کا کنکشن فراہم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

پانی ریاست کا موضوع ہونے کی وجہ سے، یہ ریاستیں ہیں جو پانی کی فراہمی کے منصوبوں کی منصوبہ بندی، ڈیزائن، نفاذ اور منظوری دیتی ہیں۔ حکومت ہند مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرکے ریاستی حکومت کی کوششوں کی تکمیل کرتی ہے۔ اس طرح، مشن کے تحت بنائے گئے پانی کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کا کام کاج اور دیکھ بھال متعلقہ ریاستی حکومتوں کے دائرہ کار میں آتا ہے۔ اس کے مطابق، پانی کی فراہمی میں رکاوٹوں اور پانی کے خراب معیار کے مسائل سمیت دیگر چیزوں کے ساتھ شکایات/ مطالبات  کو ریاستی/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی سطح پر نمٹا یا جاتا ہے۔ اس طرح سے اب تک اس محکمے میں موصول ہونے والے اس طرح کے معاملات/ نمائندگیوں کو ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ ریاستی حکومت کو بھیج دیا گیا ہے۔

مزید برآں ، مشن کے تحت فراہم کردہ نل کے پانی کے کنکشن کی فعالیت کا جائزہ لینے کے لیے، پینے کے پانی اور صفائی کا محکمہ، معیاری شماریاتی نمونے کی بنیاد پر، ایک آزاد فریق ثالث ایجنسی کے ذریعے سالانہ تشخیص کرتا ہے۔ فروری، 2022 سے اپریل، 2022 تک کیے گئے  کام کاج کے  جائزے  کے دوران، یہ پایا گیا کہ 86فیصد گھرانوں کے پاس کام کرنے والے نل کے کنکشن تھے۔ ان میں سے 85فیصد کو مناسب مقدار میں پانی مل رہا تھا، 80فیصد کو ان کی پائپ واٹر سپلائی سکیم کے لیے پانی کی فراہمی کے شیڈول کے مطابق پانی باقاعدگی سے مل رہا تھا، اور 87فیصد گھرانوں کو پانی کے مقررہ معیار کے مطابق پانی مل رہا تھا۔

ضمیمہ

دیہی گھرانوں میں نل کے پانی کے کنکشن کی ریاست / مرکز  کے زیرانتظام کے لحاظ سے  صورت حال

(20.03.2023 تک)

(تعداد لاکھوں میں)

نمبرشمار

ریاست/ مرکز کے زیرانتظام علاقے

آج کی تاریخ میں کل دیہی گھرانے

15.08.2019 کے مطابق نلکے پانی کا کنکشن رکھنے والے دیہی کنبے

دیہی گھرانے جن کو نلکے پانی کے کنکشنز دیئے گئے

نلکے پانی کی سپلائی والے دیہی کنبے

تعداد

فیصد میں

2019-20

2020-21

2021-22

2022-23

مجموعی

فیصد میں

تعداد

فیصد میں

1.

انڈمان و نکو با ر جزائر

0.62

0.29

43.92

-

0.33

-

-

0.33

53.98

0.62

100.00

2.

آندھرا پردیش

95.55

30.74

32.14

1.19

12.77

9.59

12.02

35.57

37.22

66.31

69.40

3.

اروناچل پردیش

2.30

0.23

10.46

0.13

0.65

0.42

0.25

1.45

63.03

1.68

72.93

4.

آسام

67.46

1.11

1.76

0.49

5.07

16.52

7.86

29.94

44.39

31.06

46.04

5.

بہار

1,66.30

3.16

1.72

28.97

103.46

19.86

3.60

155.89

93.74

159.05

95.64

6.

چھتیس گڑھ

50.08

3.20

7.03

0.96

1.51

4.45

10.41

17.33

34.61

20.53

40.99

7.

 دادر ونگرحویلی  اور دمن اور دیو

0.85

0.00

0.00

-

0.25

0.61

-

0.85

100.00

0.85

100.00

8.

گوا

2.63

1.99

75.70

0.31

0.33

-

-

0.64

24.30

2.63

100.00

9.

گجرات

91.18

65.16

70.04

1.06

10.95

8.99

5.03

26.02

28.54

91.18

100.00

10.

ہریانہ

30.41

17.66

61.04

1.35

7.91

3.49

-

12.75

41.92

30.41

100.00

11.

ہماچل پردیش

17.09

7.63

44.76

1.59

3.79

2.87

0.86

9.11

53.28

16.73

97.91

12.

جموں و کشمیر

18.68

5.75

31.67

2.07

2.16

0.58

0.22

5.03

26.93

10.78

57.74

13.

جھارکھنڈ

61.19

3.45

6.38

0.95

3.00

4.19

8.41

16.54

27.04

20.00

32.68

14.

کرناٹک

1,01.16

24.51

27.35

0.21

3.43

18.70

19.73

42.08

41.60

66.60

65.83

15.

کیرالہ

70.73

16.64

24.78

0.85

4.04

6.64

5.06

16.59

23.46

33.24

46.99

16.

لداخ

0.43

0.01

3.21

0.01

0.02

0.09

0.18

0.29

68.50

0.31

71.82

17.

لکشدیپ

0.13

-

-

-

-

-

-

-

-

-

-

18.

مدھیہ پردیش

1,19.88

13.53

11.16

4.19

19.87

10.89

8.73

43.68

36.43

57.21

47.72

19.

مہاراشٹر

1,46.73

48.44

34.03

5.45

37.09

10.66

6.91

60.10

40.96

108.54

73.97

20.

منی پور

4.52

0.26

5.73

0.04

1.96

0.70

0.48

3.19

70.57

3.45

76.31

21.

میگھالیہ

6.35

0.05

0.77

0.02

0.87

1.34

0.70

2.93

46.12

2.97

46.83

22.

میزورم

1.33

0.09

7.24

0.16

0.34

0.21

0.25

0.96

72.38

1.06

79.30

23.

ناگالینڈ

3.70

0.14

3.60

0.02

0.48

0.92

0.72

2.14

57.86

2.28

61.61

24.

اوڈیشہ

88.57

3.11

3.74

4.37

15.47

17.47

11.61

48.92

55.23

52.03

58.74

25.

پڈوچیری

1.15

0.94

81.31

0.06

0.08

0.07

0.00

0.21

18.67

1.15

100.00

26.

پنجاب

34.26

16.79

47.86

0.76

8.18

8.40

0.13

17.47

51.00

34.26

100.00

27.

راجستھان

1,07.78

11.74

11.59

1.02

6.81

5.38

12.03

25.24

23.42

36.98

34.31

28.

سکم

1.32

0.70

67.00

-

0.10

0.08

0.18

0.36

27.26

1.06

80.60

29.

تمل ناڈو

1,25.52

21.76

17.15

0.17

16.13

14.90

25.63

56.83

45.27

78.59

62.61

30.

تلنگانہ

53.98

15.68

28.84

20.18

18.20

-0.19

0.11

38.30

70.95

53.98

100.00

31.

تریپورہ

7.42

0.25

3.06

0.46

1.42

1.65

0.67

4.20

56.57

4.44

59.87

32.

اتر پر۔

2,65.18

5.16

1.96

4.66

19.16

5.81

55.31

84.93

32.03

90.10

33.98

33.

اتراکھنڈ

14.94

1.30

8.91

0.87

4.32

2.75

1.97

9.92

66.35

11.22

75.07

34.

مغربی بنگال

1,83.21

2.15

1.31

0.05

12.48

23.31

19.77

55.60

30.35

57.74

31.52

 

مجموعی

19,42.65

3,23.62

16.66

82.62

3,22.62

2,01.34

2,18.83

8,25.40

42.49

11,49.03

59.15

 

 

*************

ش ح۔  س ب ۔ رض

U. No.5980



(Release ID: 1930953) Visitor Counter : 68


Read this release in: English , Telugu , Tamil