وزارت دفاع

ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ای این سی  میں  رابطہ کاری کی سرگرمیاں

Posted On: 05 JUN 2023 9:30PM by PIB Delhi

ماحولیات کے عالمی دن 2023  کو منانے کے لئے ہندوستانی بحریہ کی جانب سے  مجوزہ سرگرمیوں  اور مختلف  اقدامات کے حصے کے طورپر 5 جون  2023  کو ایسٹ سی بورڈ  پر تمام ساحلی ریاستوں  میں   ایسٹرن نیول کمانڈ  (ای این سی ) کی جانب سے شجر کاری کی مہم اور ساحلی کی صفائی ستھرائی کی مہم انجام دی گئی ۔ اس تقریب میں    بحریہ، ڈی  ایس سی  اور  ڈیفینس سویلین عملے کے ساتھ ساتھ  ان کے کنبے کی ایک بڑی تعداد نے شر کت کی ۔

ساحل کی صفائی ستھرائی مہم کا مقصد  تمام  عملے ، ان کے کنبے کے افراد اور دیگر شہریوں  کو   اس  بات سے آگاہ کرنا تھا کہ  ساحلی  پٹیوں اور ساحلوں  پر   کوڑا کرکٹ  اور فضلے کو  جمع کرنے کے مضر اثرات ہوتے ہیں اور اسے کم  کرنے کے اقدامات  کئے جائیں۔ ملبے کو صاف کیا جائے اور  پلاسٹک کچرے کو جمع کیا جائے اور انہیں محفوظ جگہوں  پر ٹھکانے لگایا جائے اور انہیں   ایسی جگہ  منتقل کردیا جائے جس سے   کسی  پر اس کا اثر نہ پڑے ۔

شجر کاری کی مہم  بحریہ کے تمام  اسٹیشنوں میں  انجام دی گئی ۔اس سے ماحولیات  او ر  آلودگی  کو کم کرنے کے تصور   کے تحفظ  کے لئے ہندوستانی بحریہ کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔کیندریہ ودیالیوں کے اساتذہ اور طلبا نے اسکولوں کی  حدود میں  پودے لگاکر   مہم میں شرکت کی ۔حکومت  ہند  کے  مشن  لائف اسٹائل فار انوائرون مینٹ   ( لائف ) پہل کو مستحکم کرنے کے لئے ایسٹرن نیول کمانڈ کی جانب سے رابطہ کاری کی سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں اور اس موقع پر  ماحولیات کے تحفظ کے لئے حلف برداری کی تقریب  بھی ہوئی ہے۔ اس کے بعد  مزید سرگرمیوں میں   خون کے عطیہ کا کیمپ ، بیداری کے سمینار  ،  بائیسکل  ریلیاں  ، شجر کاری کی مہم   ،ساحل کی صفائی اور  ماحول دوست اقدامات شامل ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Tree_Plantation_Drive_by_Naval_personnel_to_mark_World_Environment_Day__3_HAEI.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Tree_Plantation_Drive_by_students_to_mark_World_Environment_Day2G1B.jpeg

 

*************

ش ح۔ح ا۔ رم

U-5977

 



(Release ID: 1930940) Visitor Counter : 67


Read this release in: English , Marathi , Hindi