کارپوریٹ امور کی وزارتت

آئی آئی سی اے اور نالسر نے ’’انسولوینسی اور بینکرٹپسی قوانین‘‘ میں ایل ایل ایم  پروگرام کا آغاز کیا

Posted On: 08 JUN 2023 5:00PM by PIB Delhi

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے) نے نالسر یونیورسٹی آف لاء، حیدرآباد کے تعاون سے نئی دہلی میں ایک نیا پروگرام، انسولوینسی اور بینکرٹپسی قوانین میں ایل ایل ایم شروع کیا ہے۔

ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام  ہے جس کا کارپوریٹ امور کی وزارت کے سکریٹری جناب منوج گوول نے، آئی آئی سی اے کے  ڈائرکٹر جنرل اور  سی ای او جناب پروین کمار، وائس چانسلر پروفیسر سری کرشن دیوا راؤ،؛ نالسر یونیورسٹی آف لاء کی  رجسٹرار پروفیسر کے ودیولتا ریڈی  اور  آئی آئی سی اے  کے   اسکول آف کارپوریٹ لاء کے سربراہ ڈاکٹر پائلا نارائن راؤ اور  دونوں اداروں کے فیکلٹی اور اسٹاف ممبران  کی موجودگی میں آغاز کیا۔

حاضرین  سے خطاب کرتے ہوئے، جناب گوول نے اس پروگرام کو تصور کرنے اور عالمی معیار کے اداروں جیسے کہ نالسر یونیورسٹی آف لاء کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے آئی آئی سی اے کی تعریف کی۔ انہوں نے  انسولوینسی اور بینکرٹپسی قوانین  اور طریقوں کے بارے میں  آن لائن اور آف لائن کورسز  مستقل طور پر چلانے کے معاملے میں سرفہرست ادارے کے طور پر ابھرنے کے لئے  بھی  آئی آئی سی کی تعریف کی ۔ آئی بی سی پر نالسر کے  ایل ایل ایم  پروگرام کے بارے میں ،  جناب گوول نے بتایا کہ  اس  پروگرام کا اہم مقصد   آئی بی سی کے بارے میں بہترین اور معیارات کے مطابق پروفیشنلز ،   ماہرین تعلیم اور محقق تیار کرنا ہے جو انتہائی اعتماد کے ساتھ  اس پروفیشن کو آگے بڑھا سکیں اور ملک میں  مالا مال انسولوینسی ایکو سسٹم میں شامل ہوسکیں۔ کورس کا کوریج کا ذکر کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ اس کورس کے  مشمولات میں آئی بی سی اور متعلقہ قانون سازی دونوں میں شامل  ہر قسم کے دیوالیہ پن کا احاطہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے دلی مسرت اور اس خواہش کا اظہار کیا  دونوں اداروں کے مستقبل کے طلبا  بڑی کامیابی اور  طویل  تعاون حاصل کریں۔

نالسر  کے  وائس چانسلر پروفیسر شری کرشنا دیوا راؤ نے آئی آئی سی اے کے ساتھ تعاون کو تاریخی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ نالسر اور آئی آئی سی اے  دونوں کا مشترکہ مقصد  آئی بی سی کے اس شعبے میں مہارت کے مرکز کے طور پر ابھرنا ہے۔ انہوں نے  اس بات پر  اعتماد کا اظہار کیا کہ  یہ دونوں ادارے  تحقیق و  تدریس  جیسے بہت سےشعبے میں تعاون کا ایک لمبا راستہ طے کریں گے اور مستقبل میں   اس طرح کے بہت سے مزید کورس ج پیش  کریں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ نالسر کارپوریٹ اورکمرشل قوانین کے معاملے میں تمام تعلیمی پروگراموں کے لیے آئی آئی سی اے کے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہے۔

آئی آئی سی اے کے ڈائرکٹر جنرل اور سی ایاو  جناب پروین کمار،  نالسر یونیورسٹی آف لاء، حیدرآباد  کی رجسٹرار پروفیسر کے ودیو لتا ریڈی، اور آئی آئی سی اے  کے  اسکول آف کارپوریٹ لا، کے  سربراہ ڈاکٹر پائلا نارائن راؤ   نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

یہ کورس  دو سال  کا  کل وقتی ایل ایل ایم  ڈگری ریزیڈینشیل کورس ہے جس میں چار سمسٹرز میں  51 کریڈٹس ترتیب دیئے گئے ہیں، جن کو  آئی آئی سی اے اور نالسر کے دو کیمپسوں کے درمیان یکساں طور پر تقسیم  کیا گیا ہے۔ ہر سمسٹر کے دوران  تعلیمی سرگرمی کم از کم 24 ہفتوں کی تدریس، تحقیق، عملی اسائنمنٹس، کلاس روم کے اندر اور باہر پیش کردہ مضامین پر توجہ مرکوز پریزنٹیشنز  والے سیمینار کے لیے ہوگی، اور اس میں صنعت کے ساتھ لازمی انٹرنشپ جزو کے چار مخصوص پیریئڈ بھی شامل ہوں گے۔

ابتدائی طور پر، ہر بیچ کے لیے کل 60 سیٹیں دستیاب کرائی جا رہی ہیں۔ کورس کے لیے رجسٹریشن کا عمل 8 جون، 2023 سے شروع ہوگا اور 31 جولائی، 2023 کو ختم ہوگا۔ کلاسز 5 اکتوبر 2023 سے نالسر کیمپس میں شروع ہوں گی۔ انتخاب سی ایل اے ٹی اسکورز اور تحریری امتحانات-کم-انٹرویو کے عمل دونوں کے ذریعے ہو گا، ہر اسٹریم میں 30 طلباء شامل ہوں گے۔ طلباء 31 جولائی 2023 تک www.nalsar.ac.in  پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 5958



(Release ID: 1930864) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil