کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جی ای ایم کے یوم تاسیس پر تقریب کا انعقاد
Posted On:
18 MAY 2023 7:03PM by PIB Delhi
صارفین کے تنازعہ کے نمٹارے سے متعلق قومی کمیشن (این سی ڈی آرسی)کے رکن ،جناب بنوئے کمارنے ہندوستان جیسے جمہوری ملک میں موثر ، شفاف اور جامع عمل کے ذریعہ اشیاء اور خدمات کی خریداری کو یقینی بنانے میں منظم سرکاری خریدکے نظام کے اہم کردار پرزوردیا۔
17مئی 2023کوصد فیصد غیرمنافع بخش کمپنی کے طورپرسرکاری ای –مارکیٹ پلیس (جی ای ) کے یوم تاسیس کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صارفین کے تنازعہ کے نمٹارے سے متعلق قومی کمیشن (این سی ڈی آرسی)کے رکن ،جناب بنوئے کمارنےمہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی ۔
جناب بنوئے کمارنے ہندوستان جیسے جمہوری ملک میں موثر ، شفاف اور جامع عمل کے ذریعہ اشیاء اور خدمات کی خریداری کو یقینی بنانے میں منظم سرکاری خریدکے نظام کے اہم کردار پرزوردیا۔ انھوں نے ایک متحدہ سرکاری خرید پورٹل کے لئے ایک مضبوط بنیاد کی تشکیل میں ان کی سخت محنت پر جی ای ایم ٹیم کی ستائش کی اور اتنی کم مدت میں نیا سنگ میل حاصل کرنے کے لئے جی ای ایم کی کوششوں کی تعریف کی ۔
جی ای ایم کے سی ای او جناب پی کے سنگھ نے سرکاری خریداروں کی شرکت کو فروغ دینے کے لئے جی ای ایم کے ذریعہ کئے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بتایا، جس میں مرکزی وزارتیں ، ریاستی محکمے ، عوامی شعبے کی صنعت (پی ایس ای) اور حال ہی میں بورڈ میں شامل کوآپریٹیوسوسائیٹیاں اور گرام پنچایتیں بھی شامل ہیں۔انھوں نے آنے والے وقت میں اپنے ذریعہ کئے جانے والے کاموں اوراس پر ذاتی معائنے کرنے کی ضرورت کے بارے میں بھی تفصیل سے بات چیت کی اور آئندہ جنتن شیورکے بارے میں بتایا، جو مسائل کی پہچان کرنا اوران کا حل کرنے کے تعلق سے اختراعی حل تلاش کرنے کے لئے ایک ورکشاپ ہے ۔
اس پروگرام میں سرکاری خریدمیں تبدیلی لانے میں جی ای ایم کے سفرکے ساتھ ساتھ ری برانڈیڈ جی ای ایم آؤٹ لیٹ اسٹورس # ووکل فارلوکل شروعات کی گئی ۔ کورونا-19وباء کے دوران جی ای ایم نے روایتی میلوں اور نمائشوں کے قابل عمل متبادل کے طورپر انتخاب کیا اور جی ای ایم آؤٹ لیٹ اسٹورکی شروعات کرنے کے بعد بغیرکسی بچولیئے کے خواتین ،ایس سی / ایس ٹی اورقبائلی صنعت کاروں ، اسٹارٹ اپس چھوٹی ، بہت چھوٹی صنعتوں (ایم ایس ای) ، کاریگروں اوربُن کر وں ، کھادی بُن کر اوربانس پیداکرنے والوں کے لئے ای –مارکیٹ کی سہولت فراہم کی ۔
جی ای ایم نے آٹھ ‘‘جی ای ایم آؤٹ لیٹ اسٹور’’تیارکرنے کے لئے مختلف وزارتوں کے ساتھ مل کر کام کیا اورحکومت کی # ووکل فارلوکل اور خودکفیل بھارت مہم کو فروغ دینے کے لئے دیہی ہندوستان میں کم خدمات فراہم کرنے والے فروخت کنندگان گروپوں کو اپنی وقف کردہ مصنوعات کے زمرے اورآن لائن اسٹوروں کے ذریعہ بازاروں تک پہنچ فراہم کی ۔ اس عمل میں جی ای ایم نے سرکاری خریدبازاروں میں کم خدمات فراہم کرنےوالے فروخت کنندہ گروپوں کی سماجی اورمالیاتی شمولیت کے لئے ایک منفرد نقطہ ٔ نظرکو اپنا یااور # ووکل فارلوکل میک ان انڈیا میں مذکور مقاصد کو پوراکرنے کے لئے پُرعزم ہے ۔ جس سے خودکفیل بھارت کو یقینی بنایاجاسکے ۔ اس پروگرام کا اختتام جی ای ایم ملازمین کو ان کی شاندارشراکت داری کے لئے انعامات تقسیم کرنے ساتھ ہوا۔
2016 میں اپنے قیام کے بعد سے اس پورٹل نے 68000سرکاری خریداروں اور 61.81لاکھ سے زیادہ فروخت کنندگان اور خدمات فراہم کرنے والوں کا رجسٹریشن کیاہے ، جنھوں نے 11567مصنوعات کے زمرے اور 244787خدمات کیٹلاگ اور 293خدمات کے زمرے میں 31.14لاکھ سے زیادہ مصنوعات کوفہرست بند کیاگیاہے ۔اس کے علاوہ اب تک مجموعی تجارتی قدر(جی ایم وی)میں 4.15لاکھ کروڑروپے کے 1.51کروڑروپے کی مانگ پوری کی گئی ہے ۔ مالی سال 23-2022میں جی ای ایم نے ایک ہی سال میں مجموعی تجارتی قدر (جی ایم وی) میں 2لاکھ کروڑروپے کے 50لاکھ سے زیادہ آرڈرکو پوراکرتے ہوئے منفرد کامیابی حاصل کی ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پورٹل پرمجموعی طورپر4.15لاکھ کروڑروپے کے اضافی مجموعی تجارتی قدر (جی ایم وی ) کا 52.54فیصد یا 2.18لاکھ کروڑروپے چھوٹی اوربہت چھوٹی صنعتوں (ایم ایس ای ) فروخت کنندگان کے ذریعہ حاصل کیاگیاہے ۔
***********
(ش ح ۔ ع ح۔ ع آ)
U -5944
(Release ID: 1930715)
Visitor Counter : 102