وزارت خزانہ
جی 20 بین الاقوامی مالیاتی آ رکی ٹیکچر ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ اختتام پذیر
Posted On:
07 JUN 2023 5:30PM by PIB Delhi
جی 20 بین الاقوامی مالیاتی آر کی ٹیکچر ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ (آئی ایف اے ڈبلیو جی ) 7 جو ن 2023 کو گوا میں ختم ہوگئی ۔ یہ میٹنگ ہندوستان کی صدارت میں ہوئی تھی۔ دوروزہ میٹنگ میں جی 20 کے رکن ممالک ، مدعو کئے گئے ملکوں اور مختلف بین الاقوامی تنظیموں نیز ہمہ رخی ترقیاتی بینکوں کے 100 مندوبین نے شرکت کی ۔میٹنگ کی صدارت مشترکہ طورپر وزارت خزانہ اور ریزرو بینک آف انڈیا کے ساتھ ساتھ فرانس اور کوریا نے بھی کی ، جو آئی ایف اے ڈبلیو جی کے ساتھی چیئر مین ہیں۔
میٹنگ میں آئی ایف اے ڈبلیو جی کے اہم ترجیحاتی شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا،جس میں کثیر جہتی ترقیاتی بینکوں ( ایم ڈی بیز ) کومستحکم کرنا شامل تھا تاکہ اکیسویں صدی کے مشترکہ عالمی چیلنجوں سے نمٹا جاسکے ، عالمی قرض کی ضرب پذیری سے نمٹاجاسکے ۔ عالمی مالی سیفٹی نیٹ ( جی ایف ایس این ) کو مستحکم کیا جاسکے ۔آئی ایم ایف کے جنرل ایس ڈی آر الاٹمنٹ پر عمل کیا جاسکے۔ ٹھوس سرمائے کی آمد کے ذریعہ مالی لچک کو مستحکم کیا جاسکے اور سینٹر ل بینک ڈجیٹل کرنسیوں ،سی بی ڈی سی کے بڑے مالی مضمرات کا اندازہ لگایا جاسکے ۔
ممبروں نے ہمہ جہتی ترقیاتی بینکو ں ( ایم ڈی بیز ) کی ضرورت کو تسلیم کیا تاکہ ٹرانس باؤنڈری چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ٹھوس طریق کار کو مستحکم کیا جاسکے ۔ ممبروں نے اس بات پر مشترکہ طور پر مفاہمت ظاہر کی کہ قرض کی ضرب پذیری سے نمٹنے کی فوری ضرورت ہے اور مربوط پالیسی کارروائی مستحکم کرنے کے لئے ٹھوس حل تلاش کئے جائیں تاکہ قرض کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے نمٹا جاسکے ۔ ممبروں نے ا س بات پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح آب وہو ا میں تبدیلی سے متعلق پالیسیاں ، سرمائے کی آمد پر اثر انداز ہوسکتی ہیں اور بین الاقوامی مانیٹری نظام سے متعلق سینٹر ل بینک کی ڈجیٹل کرنسیوں کو بڑے پیمانے پر اپنانے کے میکرو مالی اثرات پڑسکتے ہیں۔
میٹنگ کے موقع پر 6 جو ن 2023 کو ایک سمینار بھی منعقد ہوا ۔ اس سمینار کا موضوع تھا : ‘‘ٹو ورڈس آر ڈر لی گرین ٹرانزیشن -سرمائے کی آمد کے سرمایہ کاری کی ضرورتوں اور بندوبست کے جوکھم ’’ سمینار میں موجودہ امور پر پینل مذاکرات ہوئے ۔
جی 20 کے وفود نے گوا کی ثقافت اور کھانے پینے میں مہمان نوازی کے ساتھ ہندوستان کی مالامال ثقافت اور گوناگونیت کا بھی تجربہ محسوس کیا۔پرانے گوا کے یونیسکو ہیری ٹیج مانی مینٹس میں وفود کے لئے ایک تفریح کا پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔ وفود نے بیسیلکا آف بارن جیسس اور میوزیم آ ف کرسچئین آرٹ کا بھی دورہ کیا۔پنجنگ کے لیٹن کوارٹرس کے فونٹین ہیس اور ساؤ ٹوم وارڈس کے دورے کا بھی انتظام کیا گیاتھا۔ میٹنگ کے موقع پر وفود کے لئے ایک یوگا سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں تبادلہ خیال اور بحث ومباحثے کے نتیجے میں آئی ایف اے ڈبلیو جی کے اہم اور کلیدی بہم رسائی والے امور کو حتمی شکل دینے میں مدد ملے گی، جنہیں تیسری میٹنگ کے دوران تصدیق کے لئے جی 20 کے مالیاتی وزرا اور سینٹرل بینک کے گورنروں کو پیش کیا جائے گا ، جو گاندھی نگر میں 17 اور 18 جولائی 2023 کو ہوگی۔
*************
ش ح۔ح ا۔ رم
U-5939
(Release ID: 1930682)
Visitor Counter : 140