الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر مملکت  راجیو چندر شیکھر نے اگرتلہ میں بین الاقوامی ریلوے اسٹیشن پروجیکٹ کا دورہ کیا اور پیش رفت کا جائزہ لیا


وزیر اعظم نریندر مودی نے پورے ہندوستان میں، خاص طور پر شمال مشرق میں بنیادی ڈھانچے کے منظر نامے کی نئی تعریف کی ہے: وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر

Posted On: 07 JUN 2023 7:57PM by PIB Delhi

ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج تریپورہ ریاست کے دارالحکومت اگرتلہ کے قریب چاری پارہ میں واقع بین الاقوامی ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور اس کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

یہ پروجیکٹ، جسے انجینئرنگ کا کمال سمجھا جاتا ہے، شمال مشرق سے کولکاتہ تک کے سفر کے وقت میں نصف کمی کرے گا اور تریپورہ اور شمال مشرق کے لیے اقتصادی راہداری بنے گا اور اقتصادی ترقی، تجارت اور کاروبار کو متحرک کرے گا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا، "وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پورے ہندوستان میں، خاص طور پر شمال مشرق میں بنیادی ڈھانچے کے منظر نامے کی نئی تعریف کی ہے جس کے نتیجے میں تریپورہ اور شمال مشرقی خطے کے لیے زندگی کی آسانی اور اقتصادی مواقع میں اضافہ ہو رہا ہے۔"

وزیر موصوف  تریپورہ کے تین روزہ دورے پر پیر کو اگرتلہ پہنچے، جس کے دوران انہوں نے لوگوں کے مختلف طبقوں سے ملاقات کی اور ان کے خدشات کو دور کیا۔ انہوں نے اسکل ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر جناب سنجوئے چکرابورتی کے ساتھ میٹنگ کی اور ریاست میں ہنر مندی کی کوششوں کا جائزہ لیا۔ بات چیت  بازار کے روابط، صلاحیت کی تعمیر کے مواقع اور ایس ایچ جیز کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے چیلنجوں کے بارے میں ہوئی ۔

وزیر موصوف  نے دانشوروں کے ایک گروپ کے ساتھ بھی بات چیت کی اور ان کے ساتھ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وکست بھارت کے وژن اور ان کی حکومت کی طرف سے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کو بھی شیئر کیا۔ انہوں نے انہیں اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ کس طرح حکومت نے شمال مشرق کی ترقی کے لئے انتھک محنت کی ہے۔

جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ "2014 سے پہلے، شمال مشرق میں کوئی ترقی نہیں ہوئی تھی اور سرمایہ کار اس سے دور بھاگتے  تھے کیونکہ وہاں سڑکیں، ریلوے نیٹ ورک یا ہوائی رابطہ نہیں تھا۔ آج یہ خطہ ملک کے  کسی دوسرے خطے کی طرح جڑا ہوا ہے۔ اس نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی حکمرانی کے نو سالوں میں زبردست ترقی کی ہے اور بیرونی ممالک ہمارے ساتھ مصروف ہونے کے لیے بے تاب ہیں۔‘‘

اپنی دیگر مصروفیات میں، وزیر نے اکھل بھارتیہ صفائی مزدور سنگھ کی قومی سکریٹری محترمہ تنوج ساہا سے ملاقات کی، جنہوں نے مزدوروں کے وقار کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

وزیر موصوف  آج شام دہلی واپس آئیں گے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی کابینہ میں وزیر بننے کے بعد جناب راجیو چندر شیکھر کا تریپورہ کا یہ دوسرا سرکاری دورہ ہے۔ وہ آخری بار اگست 2022 میں یہاں آئے تھے اور ایک ترنگا ریلی میں حصہ لیا تھا۔

 

*************

 

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.5938


(Release ID: 1930679) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Telugu