نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

فٹ انڈیا کوئز 2022 ریاستی راؤنڈز کو فٹ انڈیا سوشل میڈیا ہینڈلز پر نشر کیا جائے گا

Posted On: 07 JUN 2023 5:51PM by PIB Delhi

دوسرے فٹ انڈیا کوئز کے اسٹیٹ راؤنڈ کی قسطیں 10 جون سے فٹ انڈیا کے آفیشل یوٹیوب اور فیس بک ہینڈلز پر نشر ہونے جا رہی ہیں۔ یہ کھیلوں اور فٹنس کوئزسے متعلق ہندوستان کا سب سے بڑا کوئز ہے،  جو ہندوستان کی 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہو رہا ہے۔ اس میں 3.25 کروڑ کا نقد انعام ہے ۔ فٹ انڈیا کے سوشل میڈیا پیجز پر کل 84 قسطیں نشر کی جائیں گی۔

چھتیس (36) ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 348 ٹیمیں اپنی متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے  ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا چیمپئن بننے کے لیے مقابلہ کریں گی۔ 36 ریاستی اور مرکزی خطہ جاتی چیمپئنز آگے چل کر فٹ انڈیا کوئز کے قومی فائنل میں شاملِ مقابلہ ہوں گے۔ مئی اور جون 2023 کے مہینوں میں 36 ریاستی اور خطہ جاتی چیمپئنز کی شناخت کے لیے کل 120 راؤنڈز کیے جا رہے ہیں۔ 36 ریاستی فائنلوں کو  بھی دوردرشن پر نشر کیا جائے گا۔

فٹ انڈیا کوئز کے ابتدائی راؤنڈز کے بعد ریاستی اور مرکزی خطہ جاتی راؤنڈ کے لیے 348 اسکولوں اور 418 طلباء کو منتخب کیا گیا۔ منتخب طلباء میں 39 فی صد لڑکیاں تھیں۔ منتخب اسکولوں نے اپنے اپنے اسکولوں سے ایک اضافی طالب علم کو نامزد کرکے دو طالب علموں کی ایک ٹیم تشکیل دی۔ وہ ویب راؤنڈز کی ایک سیریز کے ذریعے ریاستی اور خطی جاتی چیمپئن شپ میں مزید مقابلہ کریں گے۔

فٹ انڈیا نیشنل فٹنس اینڈ اسپورٹس کوئز برائے اسکولوں کا دوسرا ایڈیشن گزشتہ سال 29 اگست کو قومی کھیل دن کے موقع پر نوجوانوں کے امور اور کھیل اور اطلاعات و نشریات کے عزت مآب مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے علاوہ امور داخلہ کے عزت مآب وزیر مملکت جناب نسیت پرمانک کے ذریعہ شروع کیا گیا تھا۔ تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کوئز کے دوسرے ایڈیشن میں ہندوستان کے 702 اضلاع کے 16,702 اسکولوں کے 61,981 طلباء نے بڑے پیمانے پر حصّہ لیا تھا۔ فٹ انڈیا کوئز کے پہلے ایڈیشن میں 13,502 اسکولوں کے 36,299 طلباء کی کل شرکت ہوئی۔

فٹ انڈیا کوئز 2022 کے ابتدائی راؤنڈ میں سب سے زیادہ نمائندگی کا شرف ریاست اتر پردیش نے حاصل کیا تھا۔ اس کے 5368 اسکولوں کے کل 20,470 طلبا شریکِ مقابلہ تھے۔ یوپی کے بعد گجرات دوسرئ اور مدھیہ پردیش تیسرے نمبر پر تھا۔

فٹ انڈیا کوئز ملک کے کونے کونے سے تعلق رکھنے والے اسکولی طلبا کو کھیلوں اور فٹنس میں اپنے معلومات کو ظاہر کرنے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے اور انہیں قومی ٹیلی ویژن پر آنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک 



(Release ID: 1930634) Visitor Counter : 107