بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے جنرل اٹلانٹک کے ذریعہ ایکو ٹیک میں اضافی حصص کے حصول کی منظوری دی
Posted On:
07 JUN 2023 4:52PM by PIB Delhi
ہندوستان کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے جنرل اٹلانٹک کے ذریعہ ایکو ٹیک میں اضافی حصص کے حصول کو منظوری دی۔
مجوزہ کامبینیشن میں جنرل اٹلانٹک سنگاپور اے سی کے پرائیویٹ لمیٹیڈ (گیسیک) کے زریعہ ایکو ٹیکنالوجی اینڈ سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ (ایکو ٹیک) کی اضافی 4.04فیصد شیئر ہولڈنگ کا حصول شامل ہے۔
گیسیک ، ایک سرمایہ کاری ہولڈنگ کمپنی ہے ، جنرل اٹلانٹک کے زیر کنٹرول فنڈز یا خصوصی مقصد والی کمپنیوں کے زریعہ چلائی جاتی ہے۔
ایکو ٹیک اپنی ذیلی کمپنی ایکو جنرل انشورنس لمیٹیڈ (ایکو جی آئی) کے ذریعے جنرل (نان لائف) انشورنس فراہم کرنے کے کاروبار میں مصروف ہے۔
کمیشن نے مجوزہ کامبینیش کو گیسیک اور جی اے پی برمودا، ایل پی کے ذریعہ کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا ( کامبینیشن سے متعلق کاروبار کے ٹرانزیکشن کے بارے میں طریقہ کار) ریگولیشن 2011 کے ضابطے 19(2) کے تحت مشترکہ طور پر موڈی فکیشنز کی تعمیل کئے جانے کی شرط پر مجوزہ کامبینیشن کی منظوری دی ہے۔
سی سی آئی کا تفصیلی آرڈرجلد ہی جاری کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
07-06-2023))
U-5924
(Release ID: 1930599)
Visitor Counter : 124