بجلی کی وزارت

این ایچ پی سی نے پمپڈا سٹوریج اسکیموں اور دیگر قابل تجدید توانائی کےلئے  مہاراشٹرحکومت کے توانائی کے محکمے کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے


44,000 کروڑ روپے  کی  سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے منصوبے جس کے ذریعہ  7,000  افراد کے لیے بالواسطہ اور براہ راست روزگارافراہم  ہوگا: این ایچ سی پی کے سی ایم ڈی

پمپ اسٹوریج پراجیکٹوں کو انرجی ا سٹوریج سلوشنز کے طور پر استعمال کرنے کے لیے مفاہمت نامے

Posted On: 07 JUN 2023 12:21PM by PIB Delhi

مہاراشٹر ریاست  میں پمپڈ اسٹوریج اسکیموں اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع کے دیگر پروجیکٹوں کی ترقی کے لیے این ایچ پی سی  لمیٹڈ اور محکمہ توانائی، حکومت مہاراشٹر کے درمیان مفاہمت  کے  ایک اقرارنامے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

مفاہمت نامے میں 7,350 میگاواٹ کی مجموعی صلاحیت کے چار پمپڈ اسٹوریج پروجیکٹوں کی ترقی کا تصور پیش  کیا گیا ہے،جن کے نام ہیں ، کالو - 1,150 میگاواٹ، ساوتری - 2,250 میگاواٹ، جالونڈ - 2,400 میگاواٹ اور کینگڈی -1,550 میگاواٹ۔ اس معاہدے کے تحت ریاست میں قابل تجدید توانائی کے ذرائع کے دیگر پروجیکٹ بھی تیار کیے جائیں گے۔

مفاہمت نامے  میں توانائی کی منتقلی کے قومی مقصد یعنی 2030 تک 500 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی اور 2070 تک نیٹ زیرو کی نصب صلاحیت کو حاصل کرنے میں مدد  کی خاطر توانائی کا ذخیرہ کرنے کے حل کے طور پر پمپ اسٹوریج پروجیکٹوں کو استعمال کرنا شامل ہے۔

این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی، آر کے وشنوئی نے ریاست میں پمپڈ اسٹوریج اسکیموں کے فروغ کی خاطر این ایچ پی سی  پر بھروسہ کرنے کے لیے حکومت مہاراشٹر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہاراشٹر ریاست  میں این ایچ پی سی کے لیے ایک قدم کی پہل ہوگی۔ انھوں نے مزید کہاکہ ان  منصوبوں پر تقریباً  44,000 کروڑ روپے  کی سرمایہ کاری  ہوگی اور اس سے ریاست میں 7,000 لوگوں کے لیے بالواسطہ اور براہ راست روزگار فراہم ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZSZF.jpg

مفاہمت کے اس اقرارنامے پر مہاراشٹرحکومت کے نائب وزیراعلیٰ کے دیویندر فڑنویس کی موجودگی میں دستخط کئے گئے ۔این ایچ پی سی کےڈائریکٹر(پروجیکٹس )بسواجیت باسو اور  مہاراشٹرحکومت کے توانائی کے محکمے (توانائی ) کی پرنسپل سکریٹری آبھاشکلا نے مفاہمت کے اس اقرارنامے پردستخط کئے ۔ این ایچ پی سی کے ایک آزاد ڈائریکٹراودے ایش نرگڈکر، ایگزیکیٹو ڈائریکٹر(ایس بی ڈی اینڈ سی ) این ایچ پی سی  رجت گپتا  اور دونوں اداروں کے دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

این ایچ پی سی  لمیٹڈ ح بھارتی کا ایک سرکاری سیکٹرکاادارہ ہے اور ہندوستان میں پن بجلی کے فروغ سے متعلق  سب سے بڑی تنظیم ہے، جس میں تصوراتی سے لے کر ہائیڈرو پراجیکٹس کو شروع کرنے تک تمام سرگرمیاں انجام دینے کی صلاحیت ہے۔ این ایچ پی سی  نے شمسی اور ہوا سے ملنے والی  توانائی کی ترقی کے شعبوں میں بھی تنوع پیدا کیا ہے۔مذکورہ کمپنی کو بھارت اور بیرون ملک روایتی اور غیر روایتی ذرائع کے ذریعے اپنے تمام پہلوؤں میں طاقت کی ایک مربوط اور موثر ترقی کی منصوبہ بندی، فروغ اور منظم کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔ این ایچ پی سی 2009 میں کامیابی کے ساتھ ایک ایس سی  کمپنی ہے جو  اپنے آئی پی او کو ختم کرنے کے بعد این ایس ای اور بی ایس ای میں شامل  ہے۔

***********

(ش ح ۔ش م ۔ ع آ)

U -5913



(Release ID: 1930434) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu