ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

مشن لائف (ماحولیات کے لئے طرز زندگی ) کے ایک حصے کے طورپر میوزیمس ، پائیداری اوربہبود کے موضوع کے تحت بین الاقوامی میوزیم ڈے-2023 منایا گیا

Posted On: 18 MAY 2023 6:33PM by PIB Delhi

5جون کو منایاجانے والا ماحولیات کا عالمی دن ایک ایسا موقع ہے جس میں ملک بھرمیں ماحولیات کے تعلق سے بیداری اورعمل کے لئے ملک بھرکے لاکھوں لوگ اکٹھاہوتے ہیں ۔ اس سال بھارتی حکومت کی ماحولیات، جنگلات اور آب وہواکی  تبدیلی کی وزارت نے ، 2023 کے ماحولیات کےعالمی دن  کو مشن لائف ای پرتوجہ مرکوز کئے جانے  کے ساتھ منانے کا منصوبہ بنایا ہے۔  لائف ای کا تصور، یعنی  ماحولیات کے طرززندگی ، عزت مآب وزیر اعظم نے گلاسگو میں2021کی  یو این ایف سی سی سی کوپ 26 میں عالمی رہنماؤں کی سربراہ اجلاس میں اس وقت   متعارف کرایا تھا، جب انہوں نے پائیدار طرز زندگی کو اپنانے کے لیے عالمی کوششوں کو پھرسے شروع کئے جانے کا ایک واضح نعرہ دیاتھا۔ تقریبات کے سلسلے میں لائف پر ملک بھر میں بڑے پیمانے پر متحرک ہونے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

 

نیشنل سینٹر فار سسٹین ایبل کوسٹل مینجمنٹ (این سی ایس سی ایم )

نیشنل سینٹر فار سسٹین ایبل کوسٹل مینجمنٹ (این سی ایس سی ایم ) یعنی پائیدارساحلی بندوبست کے قومی مرکز نے  خلیج منار میں رامیشورم جزیرے پر آریچل منائی اور دھنوشکوڈی کے ساحلوں پر مشن لائف ای موضوعات کو فروغ دیا ہے۔ دھنوشکوڈی بیچ رامیشورم جزیرے کے سرے پر واقع ہے، جو تاریخی، مذہبی اور ماحولیاتی اہمیت کے ساتھ ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔ دھنوشکوڈی میں ارچمونائی مقامات  پرندوں کی پناہ گاہ متعدد آبی ذخائر  کے سبب  کئی مقامی اور نقل مکانی کرنے والے پرندوں کی خوراک اورافزائش  کے لیے اپنی طرف راغب کرتے ہیں ۔ماحولیات کے لیے طرز زندگی(لائف ) کے موضوعات پر ‘‘جن بھاگیداری’’ کے ایک حصے کے طور پر، مقامی  برادریوں اور سیاحوں سمیت عام لوگوں کو صاف وشفاف ساحلوں اور آلودگی سے پاک سمندروں کی اہمیت کے بارے میں  بیداری  کرنے کے لیے، این سی ایس سی ایم  نے  رامیشورجزیرے  پرآریچل منائی میں  صفائی  ستھرائی کی ایک مہم کا اہتمام کیا۔  سیاحوں میں مشن لائف کے موضوعات اور ماحول کے لئے سازگارطرز زندگی کے بارے میں  بیداری پیداکی گئی ۔ دھنوشکوڈی بیچ کے قریب ‘‘ریت کے ٹیلوں’’ میں صفائی کی کوششوں میں سیاح این سی ایس سی ایم  کے عملے میں شامل ہوئے۔ یہ ماحولیاتی نظام کئی اہم ماحولیاتی خدمات فراہم کرتے ہیں، جس میں ساحلی کٹاؤ پر قابو پانے کی روک تھام  اور ریت  پرقابو پانے  کی  ان کی منفرد  صلاحیت، مقام بدلنے والے  پرندوں کی نگرانی اور حیاتیاتی تنوع ، پانی صاف کرنے  جیسی خدمات شامل ہیں ۔ پلاسٹک، تھرموکول، بوتلیں، ضائع شدہ مچھلی پکڑنے کے جال کی رسیاں، ریت کے ٹیلے پر پھنسے ہوئے ربڑ کے مواد کو اکٹھا کیاجاتاہے اور قریب کے ہی  اس  میٹریل  کو اکٹھاکرنے والے ادارے کو سونپ دیاجاتاہے ۔ بیداری کے محاذ پر، این سی ایس سی ایم  کے سائنس دانوں نے مشن لائف کے موضوعات پر مغربی بنگال، مہاراشٹر، کیرالہ اور تمل ناڈو سمیت ملک کے دور دراز حصوں سے آنے والے مختلف عمر کے تقریباً 250سیاحوں  کو آگاہ کیا ہے۔مشن لائف ای کے ایک حصے کے طور پر، سائنسدانوں نے ایسے حساس ماحولیاتی نظاموں میں ایک بار استعمال ہونے والے  پلاسٹک کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ،جس میں واحد استعمال پلاسٹک، ذمہ دار سیاحت، منبع پر فضلہ کی علیحدگی، پانی اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے ماحول دوست متبادل  کا استعمال کرتے ہوئے، اور ایک پائیدار طریقے کو اپنانے کی ضرورت  شامل ہے۔ طرز زندگی اس پروگرام میں سیاحوں کو ساحلی ریت کے ٹیلوں کے ماحول، ٹیلوں کے تحفظ کی ضرورت، ٹیلوں کا دورہ کرتے ہوئے ‘‘روندنے’’ اور ‘‘کوڑا پھینکنے’’ سے گریز کرنے کے ساتھ ساحلی ریت کے ٹیلوں سے متعلق ماحولیا ت کے بارے میں بھی  فوری تعارف فراہم کیا گیا۔ تقریب کے ایک حصے کے طور پر، شرکاء نے لائف کے کوڑا پھینکنا بند کرنے اور سبز اور پائیدار زندگی گزارنے  کا(ہندی اور انگریزی دونوں میں) عہد لیا ۔ اس تقریب کے ایک حصے کے طور پر ساحل سمندر پر پوسٹرز اور پمفلٹ تقسیم کیے گئے، اور ملازمین نے عوام کے لیے مشن لائف کی اہمیت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AFNA.jpg

2-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہمالیائی ماحولیات کا قومی ادارہ (این آئی ایچ ای)

ماحولیات سے متعلق قومی ہمالیائی ادارے یعنی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین انوائرنمنٹ (این آئی ایچ ای) کے شمال مشرقی علاقائی دفتر (این ای آرسی )نے ہمالین یونیورسٹی، جولانگ، اروناچل پردیش میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا، جس کے بعد ‘صحت مند طرز زندگی اپنائیں’ اور 'ایک بارکے  استعمال  ہونے والے پلاسٹک کو بالکل  استعمال نہ کرنے  کے تحت’  صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ 18 مئی 2023 کو مشن لائیف کے پلاسٹک  کے موضوع  پر، ہمالین یونیورسٹی اور این ای آرسی –این آئی ایچ ای   کے ریسرچ اسکالرز، طلباء، فیکلٹی اور دیگر عملہ سمیت کل 81 شرکاء نے مشن لائیف ای پروگرام میں حصہ لیا اور اس سلسلے میں عہد لیا۔ اس پروگرام کا مقصد حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی مخصوص اہمیت  اور ہمالیائی خطے میں پلاسٹک سے ہونے والی آلودگی کے تباہ کن نتائج کے بارے میں کمیونٹی کی سطح پر بیداری  کو فروغ دینا تھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025F7P.jpg

3-زولوجیکل سروے آف انڈیا

 مغربی بنگال ، دیگھا ، کے زولوجیکل سروے آف انڈیا، نے دیگھا سائنس مرکز میں مشن لائف ای ماس موبلائزیشن پروگرام  یعنی مشن لائف کے لوگوں کو ای موڈ کے ذریعہ اکٹھاکرنے کے پروگرام کا انعقاد کیا تاکہ لوگوں کو مشن لائف کے مقاصد سے آگاہ کیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003D92H.jpg

4-نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری(آرایم این ایچ)

آرایم این ایچ ، بھونیشور نے بین الاقوامی میوزیم ڈے  18مئی 2023کو عوامی  پروگرام کے  موقع پر ایک  تقریب  کا انعقاد کیا جہاں  سیاحوں  کو میوزیمس یعنی عجائب گھروں کی ضرورت کے بارے میں بتایا گیا اور چھوٹے بچوں کو اسکولوں اور عام لوگوں کے 120 شرکاء کے لیے مشن لائف (ماحول کے لیے زندگی) کے حصے کے طور پر بائیو ڈیگریڈیبل مواد سے بنے جانوروں کے قد کے مطابق بنے ہوئے ماڈل متعارف کرائے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0041WVC.jpg

آرایم این ایچ ،  میسور-این ایم این ایچ –ایم او ای ایف سی سی نے محکمہ آثار قدیمہ، عجائب گھر اور ثقافتی ورثہ کے ساتھ مل کر 18مئی 2023کو ‘میوزیم’ پائیداری اور فلاح و بہبود’ کے موضوع کے تحت  ماحولیات کے بین الاقوامی میوزیم ڈے-2023 کی یادمنائی۔ تقریباً 80 شرکاء نے اس میں حصہ لیا اور انہیں تعلیمی پروگراموں، نمائشوں، کمیونٹی آؤٹ ریچ کے ذریعے پائیدار مستقبل کی تشکیل دینے میں نیچرل ہسٹری میوزیم کے کردار کے بارے میں بتایا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005E5HS.jpg

***********

Kanpur (U.P.) who lost his right leg in a train accident            (ش ح ۔ش م ۔ ع آ)

U -5906



(Release ID: 1930422) Visitor Counter : 193


Read this release in: Hindi , English , Telugu