بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی ا سکول آف بزنس نے انڈو – اسکینڈینیوین لیڈرشپ کانفرنس اور ورکشاپ کا انعقاد کیا

Posted On: 07 JUN 2023 12:17PM by PIB Delhi

چھ(6 ) جون 2023 کو این ٹی پی سی اسکول آف بزنس کے ذریعہ اس کے نوئیڈا کیمپس میں ایک ہند – اسکینڈینیوین لیڈرشپ کانفرنس اور ورکشاپ کاانعقاد کیا گیا۔ دنیا کے مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے  مفکرین نے ثقافتوں، تصورات، اور تبدیل ہوتی ہوئی اقتصادی اورماحولیاتی صورت حال کے تحت اپنے آپ کو ڈھالنے کے قابل بنانے کے لئے  ذہنی طور پر تیاری کے عوامل  پر غوروخوض کیا۔ کانفرنس کا انعقاد اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کیا گیا ہے کہ یہ ایک ایسی دنیا میں ہم آہنگی اور مقصد کی واقفیت کے لیے ضروری ہے جو تیزی سے اعلیٰ سطح کی شمولیت کا مطالبہ کرتی ہے۔ ڈومینز سے تقریباً 150 سرکردہ پیشہ ور افراد نے جن کا تعلق آفات میں تخفیف، کمیونٹی کو بااختیار بنانا، توانائی کی کارکردگی اور کاربن کے  اخراج میں تخفیف، اعلیٰ انتظامی تعلیم؛ دو طرفہ اور کثیر جہتی فورمز اور ریسرچ جیسے شعبوں سے تھا، اس تقریب میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00107CW.jpg

ڈائریکٹو کمیونیکیشن میتھولوجی کے بانی، ڈاکٹر۔ آرتھر کارمازی نے  دماغ کےرنگین خطوط کے پہلوؤں اور تجزیہ پر روشنی ڈالی۔

ڈائریکٹر، آئی آئی ایم احمد آباد، ڈاکٹر بھرت بھاسکر نے قیادت کی اہم خصوصیات کے طور پر  معتبریت اور دیانت پر زور دیا۔

پارٹنر، ڈیلوئٹ انڈیا، ایس وی ناتھن نے اس موضوع کے بارے میں بات کی جس کو انہوں نے چھ نشانی قائدانہ خصلتوں سے تعبیر کیا، یعنی تجسس، تعاون، عزم، ہمت، ثقافتی ذہانت اور ذہن کے افق کو کھولنے، دوبارہ سیکھنے اور وسعت دینے کی تیاری۔

ڈاکٹر ہکن سیونینرسٹل نے اندرونی قیادت اور نفسیات کی حفاظت کے بارے میں بات کی۔

ڈی کے پٹیل، ڈائرکٹر (ایچ آر)، این ٹی پی سی نے صنعت کی قیادت کی حدود اربعہ پر روشنی ڈالی۔

این ٹی پی سی کے سی ایم ڈی گردیپ سنگھ نے صدارتی خطبہ دیا، جس میں این ٹی پی سی کے اسٹیورڈ شپ ویژن پر توجہ مرکوز کی گئی تاکہ موسمیاتی  مطابقت رکھنے والے اقدامات کے پورٹ فولیو کے ذریعے ہندوستان کی ترقی کی امنگوں کو پورا کرنے میں مدد کی جاسکے۔ یہ قومی، علاقائی اور عالمی سطح پر متعلقہ اقتصادی اور ماحولیاتی فوائد کو ۔ جی-20  میں ہندوستان کے اسٹریٹجک کردار کے مطابق یقینی بنائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029IHU.jpg

Indo Scandinavian Conference & Workshop

*************

 

ش ح۔  س ب ۔ رض

 

U. No.5912



(Release ID: 1930420) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu