محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صنعتی کارکنوں کے لیے صارف قیمت کا اشاریہ (2016=100) – اپریل، 2023

Posted On: 31 MAY 2023 9:00PM by PIB Delhi

لیبر بیورو،  محنت اور روزگار کی وزارت  کا ایک منسلک دفتر، ہر ماہ صنعتی کارکنوں کے لیے کنزیومر پرائس انڈیکس کو ملک کے 88 صنعتی طور پر اہم مراکز میں پھیلی 317 مارکیٹوں سے جمع شدہ خوردہ قیمتوں کی بنیاد پر مرتب کر رہا ہے۔ یہ اشاریہ 88 مراکز اور کل ہند کے لیے مرتب کیا گیا ہے اور اگلے مہینے کے آخری کام کے دن جاری کیا جاتا ہے۔ ماہ اپریل 2023 کا اشاریہ اس پریس ریلیز میں جاری کیا جا رہا ہے۔

اپریل 2023 کے لیے آل انڈیا  سی پی آئی- آئی ڈبلیو  میں 0.9 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 134.2 (ایک سو چونتیس پوائنٹ دو) رہا۔ ایک  ماہ کی فیصدی تبدیلی پر، اس میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں 0.68 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ ایک سال پہلے کے انہی  مہینوں کے درمیان 1.35 فیصد اضافہ تھا۔

موجودہ انڈیکس میں قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ  اضافے کارجحان خوراک اور مشروبات کے(فوڈ اینڈ بیوریجز ) گروپ سے آیا جس کا کل تبدیلی میں 0.39 فیصد پوائنٹس کا حصہ رہا۔اشیاء کی سطح پر، چاول، ارہر دال، سیب، کیلا، اورنج، پھول گوبھی، بینگن، بند گوبھی، ادرک، مٹر، ڈیری کا دودھ ، فرنچ بین، لیموں، زیرہ/جیرا، خشک مرچیں، پکا ہوا کھانا، پولٹری چکن، لیڈیز سوٹنگ، وغیرہ انڈیکس میں اضافے کے ذمہ دار ہیں۔ تاہم، اس اضافے کو بڑی حد تک گندم کے آٹا، ٹماٹر، پیاز، ڈرم اسٹک، لیڈیز فنگر، آم، سویابین کا تیل، سورج مکھی کا تیل، سرسوں کا تیل، انڈے، مرغی، بجلی کے گھریلو، لکڑی اور چپس وغیرہ نے  اشاریہ میں  قیمتوں میں گراوٹ  کارجحان پیدا کرکے  روک دیا تھا۔

مرکز کی سطح پر ہاوڑہ میں 4.1 پوائنٹس کا زیادہ سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر مراکز کے علاوہ، 4 مراکز میں 2 سے 2.9 پوائنٹس، 30 مراکز میں 1 سے 1.9 پوائنٹس اور 37 مراکز میں 0.1 سے 0.9 پوائنٹس کے درمیان اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے برعکس، سالم نے قیمتوں میں 1.9 پوائنٹس کی زیادہ سے زیادہ کمی ریکارڈ کی۔ دیگر مراکز کے علاوہ ، 11 مراکز میں 0.1 سے 0.9 پوائنٹس کے درمیان کمی ریکارڈ کی گئی۔ باقی چار مراکز کا انڈیکس جوں کا توں  رہا۔

سال بہ سال مہنگائی پچھلے مہینے کے 5.79 فیصد کے مقابلے میں 5.09 فیصد رہی اور ایک سال پہلے کے اسی مہینے کے دوران یہ 6.33 فیصد تھی۔ اسی طرح خوراک کی افراط زر گزشتہ ماہ کے 5.02 فیصد کے مقابلے میں 4.16 فیصد اور ایک سال پہلے کے اسی مہینے کے دوران 7.05 فیصد رہی۔

 سی پی آئی- آئی ڈبلیو (خوراک اور عمومی) پر مبنی  سال بہ سال  افراط زر

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010JKC.jpg

مارچ، 2023 اور اپریل، 2023 کے لیے آل انڈیا گروپ وار سی پی آئی- آئی ڈبلیو

 

نمبرشمار

گروپس

مارچ، 2023

اپریل،2023

I

خوراک اور مشروبات

131.7

132.8

II

پان، سپاری، تمباکو اور نشہ آور اشیاء

153.8

154.7

III

کپڑے اور جوتے

133.3

136.1

IV

ہاؤسنگ

123.4

123.4

V

ایندھن اور روشنی

182.2

182.1

VI

متفرق

131.1

131.9

 

عمومی اشاریہ

133.3

134.2

سی پی آئی- آئی ڈبلیو: گروپس اشاریہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MX6J.jpg

مئی 2023 کے مہینے کے لیے سی پی آئی- آئی ڈبلیو کا اگلا شمارہ 30 جون 2023 بروز جمعہ جاری کیا جائے گا۔ یہ دفتر کی ویب سائٹ www.labourbureau.gov.in پر بھی دستیاب ہوگا۔

*************

ش ح۔  س ب ۔ رض

U. No.5907


(Release ID: 1930406) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi