سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خام تیل کو نکالنے اور پروسیسنگ کے دوران ضائع ہونے والے گندے پانی  کو استعمال میں لانے کا سبز  علاج (ہرمرض کی دوا)

Posted On: 01 JUN 2023 3:32PM by PIB Delhi

پودوں پر مبنی بایو میٹریل ، بایو سرفیکٹینٹ  اور این پی کے کھادوں کا مشترکہ مرکب  نکلے ہوئے  پانی  کو دوبارہ پہلے جیسے کرنے  میں  مددگار ثابت ہوسکتا ہے--خام تیل کو نکالنے اور پروسیسنگ کے دوران باہر کئے گئے   ضائع شدہ  پانی ۔

خام تیل کو نکالنے اور پروسیسنگ کے دوران  پانی کی ایک بڑی مقدار کو ٹھکانے لگایا جاتا ہے۔ یہ تیل والے اجزاء ، نمکین محلول  اور سالوینس  پر مشتمل ہوتا ہے، جو تیل کی صنعت میں مختلف مراحل کے دوران استعمال کئے جاتے ہیں۔ یہ عام طورپر بہہ جاتا  ہے اور دریاؤں اور ندیوں  تک پہنچ جاتا ہے۔آخر کارپانی کے معیار کو  خراب کرتا ہے اور  موجودہ  آبی حیات کو خطرے میں ڈالنے کا باعث  بنتا ہے، اس کے علاوہ  ایسی آلودہ جگہوں سے جمع کی جانے والی مچھلیوں اور پودوں کو بڑے جانوروں   کی طرف سے استعمال متعلقہ خطرات کو بڑھا سکتا ہے۔اس طرح  ایک محفوظ  اور پائیدار کل کے لئے  بہتے ہوئے پانی کو ماحولیات میں چھوڑ نے سے پہلے اسے صاف کرنے کی ضرورت ہے۔

اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے سائنس اور ٹکنالوجی میں  ایڈوانس اسٹڈی کے ادارے  (آئی اے ایس ایس ٹی )جو سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے کا ایک خودمختارادارہ ہے، کےسائنسدانوں   ڈاکٹر اروندھتی دیوی کی قیادت میں گندے  پانی کی صاف صفائی کے لئے ایک سبز نقطہ نظر تیار کرنے کی سمت کام کیا۔ بار بار کی آزمائش اور غلطی  ، متعدد تجربات اور مطالعات کے ذریعہ انہوں نے پودوں  پر مبنی  بایو میٹریل  ، بایو سرفیکٹینٹ جو  کہ جرثوموں  کے ثانوی  میٹا بولائٹس  ہیں اور نکلے ہوئے  پانی  کی صاف صفائی  کے لئے ایم پی کے  کھاد کا مرکب   تیار کیا ہے۔تقریباََ 2.5  گرام فارمولیشن  12 گھنٹے میں  ایک لیٹر پانی کی صاف صفائی کرسکتا ہے۔ ٹیم نے اس ترقی پر ہندوستانی پیٹنٹ  دائر کیا ہے۔

یہ شاندار امتزاج   ماحولیاتی آلودگی کو بہہ جانے سےروکنے  اور سبز انقلاب  کو  برقرار رکھنے کے لئےدوبارہ استعمال میں مدد کرسکتا ہے۔ یہ خوراک کی مسلسل بڑھتی ہوئی طلب کو  پورا کرنے کے لئے فصل  کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد کرسکتا ہے۔

گروپ لیڈر  کا رابطہ تفصیل :

نام : ڈاکٹر ارودھتی دیوی  ( ایسوسی ایٹ  پروفیسر ، آئی اے ایس ایس ٹی )

میل آئی ڈی : arundhuti@iasst.gov.in

 

 

*************

 

ش ح۔ع ح۔ رم

U-5901


(Release ID: 1930381) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi , Tamil