وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ، گاندھی جی کے ستیہ گرہ کی 130ویں برسی کی یاد، اسی جگہ پر منائے گی جہاں سے اس کا آغاز ہوا تھا

Posted On: 06 JUN 2023 6:44PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ، ڈربن کے قریب پیٹرمیرٹزبرگ، ریلوے اسٹیشن پر نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کے آغاز کے 130 سال مکمل ہونے پر، ایک یادگاری تقریب میں شرکت کرے گی۔ ہندوستانی بحریہ کا ایک فرنٹ لائن جنگی جہاز آئی این ایس ترشول پیٹرمیرٹزبرگ ریلوے اسٹیشن پر 7 جون 1893 کے واقعے کی 130 ویں برسی کی یاد منانے کے لئے 06 سے 09 جون 23 تک ڈربن کا دورہ کر رہا ہے۔ اسی کے ساتھ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے دوبارہ قیام کے 30 سال بھی مکمل ہورہے ہیں۔

مہاتما گاندھی 1893 میں جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں تاجر دادا عبداللہ کے قانونی مشیر کے طور پر کام کرنے کے لیے پہنچے تھے۔ 07 جون 1893 کو، ٹرانسوال میں پریٹوریا کے سفر کے دوران، وہ سب سے پہلے پیٹرمیرٹزبرگ اسٹیشن پر پہنچے۔ گاندھی جی کو، جو ٹکٹ خریدنے کے بعد فرسٹ کلاس کمپارٹمنٹ میں بیٹھے تھے، ایک یورپی شخص کے کہنے پر کمپارٹمنٹ سے نکال دیا گیا کیونکہ ان کے بقول ’قلیوں‘ اور غیر گورے افرادکو فرسٹ کلاس کمپارٹمنٹ میں جانے کی اجازت نہیں تھی۔ اس واقعے کو وہ محرک سمجھا جاتا ہے جس کی وجہ سے گاندھی جی کی نسلی جبر کے خلاف لڑائی اور ستیہ گرہ معرض وجود میں آئی۔

پیٹرمیرٹزبرگ ریلوے اسٹیشن پر مہاتما گاندھی کی مشکلات کی کہانی نے 25 اپریل 1997 کو اس وقت ایک اور زندگی حاصل کی جب، پیٹرمارٹزبرگ ریلوے اسٹیشن پر ایک زبردست تقریب میں، جنوبی افریقہ کے اس وقت کے صدر نیلسن منڈیلا کی صدارت میں، پیٹرمارٹزبرگ کی آزادی کو مہاتما گاندھی سےبعداز مرگ منسوب کیاگیا۔ ایک صدی پرانی غلطی کو درست کرنے کے لیےاس مقام پر اکٹھے ہوئے صدر منڈیلا نے ’’جبر کے مقابلے میں ذاتی قربانی اور لگن کی گاندھی کی شاندار مثال‘‘ کو یاد کیا تھا۔

آئی این ایس ترشول کا ڈربن کا دورہ، ہندوستانی بحریہ کے آزادی کا امرت مہوستو کے جشن کے سلسلے میں سے ہے جس نے ہندوستان کی جدوجہد آزادی کو تشکیل دینے والے اہم لمحات کو منایا ہے۔ یہ جہاز ڈربن کے اپنے دورے کے دوران پیٹرمیرٹزبرگ ریلوے اسٹیشن پر ایک یادگاری تقریب میں شرکت کرے گا جس میں گاندھی جی پلنتھ پر گلہائے عقیدت نذر کرنا اور آئی این بینڈ کی کارکردگی شامل ہوگی۔ جہاز، دورے کے دوران دیگر پیشہ ورانہ اور سماجی مصروفیات میں بھی حصہ لے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)1WPE.jpeg

*****

U.No.5884

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1930362) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil