صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ خوراک کی حفاظت کے عالمی دن پر خوراک کی حفاظت کے سرکاری انڈیکس جاری کریں گے


خوراک کی حفاظت کے عالمی دن پر اضلاع کے لئے  ایٹ رائٹ چیلنج کے فاتحین کو مبارکباد دی جائے گی

ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ خوراک کے تحفظ کے لئے  سائنسی پینلوں کے ساتھ بات چیت کریں گے

خوراک کی حفاظت کے عالمی دن پر مچھلی اور مچھلی کے کھانوں کی اشیاء کے تجزیہ کے طریقوں، اناج اور اناج کی مصنوعات سے تیار کھانوں  کےدوسرے ایڈیشن کے تجزیہ کے طریقہ کار اور کھانے پینے کی اشیاء چائے، کافی اور چکوری کے تجزیہ کے طریقہ کار کا کتابچے جاری کئے جائیں گے

Posted On: 06 JUN 2023 6:18PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ 7 جون 2023 کو وگیان بھون واقع نئی دہلی میں فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا کے زیر اہتمام خوراک کی حفاظت کے عالمی دن کی تقریبات کے حصے کے طور پر خوراک کی حفاظت کے سرکاری انڈیکس جاری کریں گے۔ اس تقریب میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے وزرائے مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار اور پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل کی شرکت بھی ہوگی۔ خوراک کی حفاظت کا سرکاری انڈیکس فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے جاری کردہ سالانہ تشخیص ہے۔ یہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ان کی کارکردگی کو بڑھانے اور ان کے دائرہ اختیار میں مضبوط فوڈ سیفٹی سسٹم قائم کرنے کے لیے ایک ٹول کے طور پر کام کرتا ہے۔

اس تقریب میں ایٹ رائٹ چیلنج برائے اضلاع کے فاتحین کے لیے ایک ایوارڈ تقریب بھی شامل ہوگی۔ چیلنج سے بھرا یہ سلسلہ صحت مند کھانے کی عادات کو فروغ دینے اور اس کی حوصلہ افزائی کرنے اور مجموعی طور پر خوراک کی حفاظت اور پائیداری کو بڑھانے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ اس چیلنج میں کل 260 اضلاع نے حصہ لیا اور کل 31 اضلاع نے کامیابی سے 75 فیصد اور اس سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔ ان اضلاع نے خوراک کے ماحول کو بہتر بنانے اور کمیونٹیز کو خوراک کی حفاظت کے بارے میں تعلیم دینے کی حکمت عملیوں کو نافذ کرنے میں مثالی کوششوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے ساتھ ساتھ جوار کے بین الاقوامی سال کییاد میں فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا نے پورے ملک میں صحیح کھانے کھانے کے میلوں، صحیح کھانے کھانے کے واکاتھون اور صحیح جوار باجرا کھانے کے میلوں کے انعقاد کا منسوبہ بنایا تھا۔ یہ میلے ملک میں کھانوں کے تنوع کے ساتھ ساتھ جوار باجرے کی ترکیبیں دکھانے کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی شاندار کوششوں کے اعتراف میں فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا ان لوگوں کو تعریفی اسناد پیش کرے گا جنہوں نے اپنے اضلاع میں صحیح کھانے کھانے کے میلوں، صحیح کھانے کھانے کے واکاتھون اور صحیح جوار باجرا کھانے کے میلوں کا انعقاد کیا ہے۔

خوراک کی حفاظت کے عالمی دن کی اہمیت کے مطابق فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا نے تین جامع کتابچے جاری کر کے فوڈ سیفٹی کو فروغ دینے کی طرف اہم پیش رفت کی ہے۔

تقریب میں جاری کیے جانے والے کتانچوں میں مچھلی اور مچھلی کے کھانوں کی اشیاء کے تجزیہ کے طریقوں، اناج اور اناج کی مصنوعات سے تیار کھانوں  کےدوسرے ایڈیشن کے تجزیہ کے طریقہ کار اور کھانے پینے کی اشیاء چائے، کافی اور چکوری کے تجزیہ کے طریقہ کار کا کتابچے شامل ہیں

ثبوت پر مبنی فیصلہ سازی، سائنسی خطرے کی تشخیص اور عوام کی صحت اور بہبود کی حفاظت کرنے والے فوڈ سیفٹی کے معیارات کے حصول کی خاطر حکومت کے عزم کو اجاگر کرنے کے لیے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا کے تشکیل کردہ سائنسی پینلز کے ساتھ بھی وزیر موصوف بات چیت کریں گے۔

اس تقریب  میں شریک معزز مہمانوں میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے مرکزی صحت سکریٹری جناب راجیش بھوشن، فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا کے سی ای او جناب جی کملا وردھنا راؤ، ریاستی فوڈ سیفٹی محکموں اور میونسپل کارپوریشنز/اسمارٹ سٹی کے سینئر افسران کے علاوہ  خوراک اور غذائیت کے پیشہ ور افراد، ترقیاتی ایجنسیوں کے نمائندے، کھانے کا کاروبار کرنے والے  اور فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا کے دیگر سینئر اہلکار شامل ہوں گے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 



(Release ID: 1930346) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi