پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

ایم او پی اینڈ این جی نےاو اے ایل پی بولی کے آٹھویں راؤنڈ کا آغاز کیا،دریافت اور پیداوار (ای اینڈ پی) کی سرگرمیوں کو تیز کیا


اوپن ایکریج لائسنسنگ پروگرام (اواے ایل پی) بین الاقوامی مسابقتی بولی کے لیے آٹھویں راؤنڈ میں 10 بلاکوں کی پیش کش کرتا ہے

ایم او پی اینڈ این جی نے او اے ایل پی  آٹھویں راؤنڈ کی بولی کی آخری تاریخ5 جولائی 2023 رات بار بجے تک بڑھادی ہے

ایم او پی اینڈ این جی نے حال ہی میں معاہدہ کے فریم ورک اور ترغیبی ڈھانچے میں اہم تبدیلیاں  کی ہیں

Posted On: 05 JUN 2023 2:48PM by PIB Delhi

ملک بھر میں ای اینڈ پی سرگرمیوں کو تیز کرنے پربھارتی حکومت کی توجہ کے ساتھ،ایم او پی اینڈ این جی نے حال ہی میں اوپن ایکریج لائسنسنگ پروگرام (او اے ایل پی) آٹھویں راؤنڈکی بولی  کا آغاز کیا، جس میں بین الاقوامی مسابقتی بولی کے لیے 10 بلاکس کی پیشکش کی گئی ہے۔ بولی دہندگان کے لیے آسانی کو یقینی بنانے کی خاطر، بولیاں لگانے سے متعلق دستاویزات  اب 5 جولائی 2023 تک 12 بجےکے مقررہ وقت پر آن لائن ای- پورٹل کے ذریعے جمع کرائے جاسکتے ہیں۔رقبے اوراو اے ایل پی کے تحت مجموعی دریافت کے رقبے کو 242,055 مربع کلومیٹر تک لے جایا جائے گا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہائیڈرو کاربن ایکسپلوریشن اینڈ لائسنسنگ پالیسی (ایچ ای ایل پی) 30 مارچ 2016 کو جاری کی گئی تھی۔ تب سے او اے ایل پی  بولی کے سات راؤنڈ کامیابی  کے ساتھ مکمل ہو چکے ہیں اور134ای اینڈ پی  بلاکوں کو 2,07,691 مربع کلومیٹر کے رقبے سے نوازا جاچکا ہے۔یہ علاقہ طاس کے 19ذیلی علاقوں میں  پھیلا ہوا ہے۔

بھارتی حکومت نے ہندوستانی آف شور میں ’داخلے کی مناہی ‘والے علاقوں کو 99 فیصد تک کم کرنے کے لیے کچھ دور رس فیصلے لیے ہیں۔ اس تناظر میں این اینڈ پی سرگرمیوں کو تیز کرنے، کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے اوراین اینڈ پی کے شعبے میں تازہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے مقصد سے، حکومت نے حال ہی میں معاہدہ کے فریم ورک اور ترغیبی ڈھانچے میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔اس سلسلے میں کچھ اہم اصلاحی تبدیلیاں درج ذیل ہیں:

  1. رقبے کی خود تراشی کے لیے  بالائی حدود میں اضافہ کے ذریعے بڑے رقبے والے علاقے۔
  2. جزوی ایک ضرب ایک کے ساتھ کھلے رقبے کے بلاکس کو تراشنے کے لیے آسان طریقے۔
  3. ڈرلنگ  یعنی کھدائی کے عزم اور ہدف کی گہرائی پر وضاحت میں لچک۔
  4. گہرے /بہت گہرے پانی میں واقع بلاکس کے لیے آپریٹر شپ کے تجربے میں تبدیلیاں۔
  5. بہتر بولی کے پیمانوں کی تشخیص کے معیار اور بولی کی دیگر شرائط۔
  6. لچکدار کام کا پروگرام اور آرام دہ  دریافت کی وقت کی مدت جودوسرے اور تیسرے زمرے کی طاس پر مبنی دریافت  کے موقف کے لئے مناسب ہے۔
  7. ’مؤثر تاریخ‘ میں ترمیم اور ایکسپلوریشن ٹائم لائنز کے لیے ’آغاز کی تاریخ‘کو متعارف کیا جانا۔
  8. ٹیکسوں کی کٹوتی کے لیے ترمیم شدہ دفعات اور قانونی نیز معاہدے کی ادائیگیوں کے لیے تبادلوں کے حوالہ کی شرح۔
  9. دریافت کے ابتدائی مونیٹائزیشن کو ترغیب دینے کے لیے بہتر استحکام کی مدت میں اضافہ۔
  10. فیلڈ ڈولپمنٹ پلان جمع کرانے کے لیے برقراررہنے  کی مدت کومتعارف کیاجانا۔
  11. بھارتی حکومت کے 25 اکتوبر2020 کے نوٹیفکیشن کے مطابق آرمس لینتھ سیل کی ترمیم شدہ تعریف ۔
  12. ای او آئی اور بولی کے مرحلے کے دوران کنسورشیم میں تبدیلی کے لیے ترمیم شدہ دفعات۔
  13. جبراً کی گئی  توسیع کا دائرہ کار اور ’قابل معافی تاخیر‘ کی دفعات کو معقول بنانا۔
  14. ڈولپمنٹ اور پروڈکشن دونوں کاموں کے آغاز کے لیے دوہرے تخفیف شدہ خسارے کو ہٹانا۔
  • xv. ہموارای او آئی اور بولی لگانے کے عمل، مجموعی مالیت کی تعریف میں تبدیلی، بنیادی ڈیٹا پیکیج کی لاگت اور معقول ٹینڈر/درخواست کی فیس اور بولی/شراکتداری بانڈ۔

این اینڈ پی میں سرمایہ کاری میں مذکورہ بالا تبدیلیوں کے ساتھ اپ ڈیٹ کردہ معاہدہ سے متعلق فریم ورک ڈی جی ایچ ویب سائٹ (www.dghindia.gov.in) اور ای-بولی پورٹل (https://ebidding.dghindia.gov.in/) پر دستیاب ہے۔ بولی دہندگان کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ نظر ثانی شدہ شرائط کا مطالعہ کریں،اوراو اے ایل پی  آٹھویں راؤنڈکی بولی  کے لیے 5 جولائی 2023 کو رات 12 بجے تک مثبت طور پر بولیوں سے متعلق دستاویزات جمع کرائیں۔

پیشکش پر بلاکس کی تفصیلات (او اے ایل پی بولی  آٹھواں راؤنڈ)

 

S. No.

Name of Block

Area

(Sq. Km.)

Basin

Category

Type

1

CB-ONHP-2022/1

188.52

Cambay

I

Onland

2

AS-ONHP-2022/1

2057.63

Assam Shelf

I

Onland

3

MB-OSHP-2022/1

4107.97

Mumbai Offshore

I

Shallow Water

4

GK-OSHP-2022/1

765.54

Kutch

II

Shallow Water

5

KK-OSHP-2022/1

6717.56

Kerala Konkan

III

Shallow Water

6

BP-OSHP-2022/1

5754.92

Bengal-Purnea

III

Shallow Water

7

GS-DWHP-2022/1

2742.7

Saurashtra

II

Deep Water

8

KK-DWHP-2022/1

1112.71

Kerala Konkan

III

Deep Water

9

KG-UDWHP-2022/1

1199.64

Krishna- Godavari

I

Ultra-Deep Water

10

MN-UDWHP-2022/1

9717.34

Mahanadi

II

Ultra-Deep Water

 

Total

34364.53

 

 

 

 

*************

 

ش ح۔ ش م ۔ م ش

U. No.5866



(Release ID: 1930180) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi