خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ورلڈ فوڈ انڈیا 2023 پر پہلی بین وزارت کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد

Posted On: 18 MAY 2023 4:36PM by PIB Delhi

خوراک   کی ڈبہ بندی کی  صنعت  (ایف پی آئی) کی سکریٹری محترمہ انیتا پروین نے 16 مئی 2023 بروز منگل نئی دہلی میں وزارتوں / محکموں/ بورڈوں کے سینئر نمائندوں کے ساتھ پہلی بین وزارتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ کمیٹی کی میٹنگ کا ایجنڈا تھا کہ ورلڈ فوڈ انڈیا 2023 کے لئے اب تک کی گئی تیاریوں کے بارے میں عہدیداروں کو مطلع کیا جائے اور اس تقریب میں متعلقہ وزارتوں / محکموں/ اداروں کی شرکت پر تبادلہ خیال کیا جائے ۔ یہ میٹنگ آنے والے ورلڈ فوڈ انڈیا 2023 کے لئے وزارت کے ایکشن پلان سے متعلق تبادلہ خیال کے سلسلے کو جاری رکھنا اور اشتراک کے امکانی شعبوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ اس میٹنگ میں مرکزی حکومت کی کلیدی وزارتوں اور محکموں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔

 

A group of people sitting in a meetingDescription automatically generated with medium confidence

ایف پی آئی کی سکریٹری نے اپنے خطاب کے دوران عہدیداروں سے درخواست کی کہ وہ خوراک کی اس وسیع تقریب میں ، جو 3 اور 5 نومبر کے درمیان نئی دہلی میں منعقد کی جارہی ہے، اپنی شرکت / ساجھیداری کے بارے میں اپنے منصوبوں کے بارے میں مطلع کریں ۔

A picture containing clothing, person, human face, indoorDescription automatically generated

تمام مرکزی وزارتوں اور محکموں سے درخواست کی گئی  کہ وہ ورلڈ فوڈ انڈیا کے منصوبہ بند اجلاسوں کے لئے  اپنے مشورے پیش کریں اور  سرگرمی کے ساتھ اس میں شرکت کریں اور اس کے ساتھ محکمہ کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر بیداری پیدا کرنے میں وزارت کی مدد کریں ،  سینئر پالیسی سازوں، صنعت کے ارکان، خود امدادی گروپوں اور تمام متعلقہ فریقوں کی شرکت کو یقینی بناکر اس تقریب کو ایک عظیم کامیابی میں تبدیل کریں۔

اس کے علاوہ شرکت کرنے والے عہدیداروں نے تکنیکی/شعبہ جاتی اجلاسوں ، سفیروں  اور ہائی کمشنروں کے ساتھ سرمایہ کاری سے متعلق اجلاسوں، خریداروں اور فروخت کاروں کی میٹنگوں / آر بی ایس ایمز، اسٹارٹ اپس / آئی پی آر/ او این ڈی سی کے ساتھ تعلقات ، آیوش آہار مصنوعات اور جی آئی مصنوعات  کے فروخت کے ذریعہ   خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت  کی وزارت  (ایم او ایف پی آئی )کے تعاون کی  یقین دہانی کرائی۔  عہدیداروں کے ذریعہ دیئے گئے کچھ مشوروں / سفارشوں میں متعلقہ بورڈوں کے ساتھ منسلک  برآمدکاروں کی شرکت کو یقینی بنانے کو بھی کہا گیا ۔

A group of people in a meetingDescription automatically generated with medium confidence

ایف پی آئی کی سکریٹری  نے اپنے اختتامی کلمات میں تمام فریقوں  پر زور دیا کہ وہ اپنی قوت اور اضافی مدد فراہم کرکے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں تعاون کریں۔ مختلف فریقوں کی ساجھیداری / شرکت  کو آخری شکل دینے کے لئے بین وزارتی کمیٹی کی اگلی میٹنگ جون 2023 میں منعقد ہونے کی امید ہے۔

اس کے علاوہ سرمایہ کاری میں سہولت کے شعبے (انویسٹ انڈیا) اور اس تقریب کے ساجھیدار (فکّی) کو ہدایت دی گئی کہ وہ  پیش کئے گئے ایکشن پلان  میں سہولت فراہم کرنے اور سرکاری اداروں سے ضروری امداد حاصل کرنے کے خاطر متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے ساتھ تال میل کریں۔

************

ش ح۔و ا      ۔ م  ص

 (U: 5871 )


(Release ID: 1930175) Visitor Counter : 177


Read this release in: English , Hindi , Telugu