قانون اور انصاف کی وزارت

مغربی تری پورہ کی ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی  نے گھرگھر قانونی امداد مہم کا انعقاد کیا

Posted On: 05 JUN 2023 7:20PM by PIB Delhi

تری پورہ کی آئی سی ایف   اے آئی یونیورسٹی کے آئی سی ایف اے آئی لا اسکول کے جسٹس نیائے بندھو محکمہ کے تحت پروبونوکلب نے مغربی تری پورہ کی ضلع قانونی خدمات اتھارٹی کے ساتھ مل کر مغربی کمل گھاٹ گاؤں میں دورہ کرکے گھرگھر قانونی امداد کی مہم کا انعقاد کیا جہاں پروبونو کلب کے ارکان نے گاؤں والوں کے ساتھ بات چیت کی۔

نیائے بندھو (پروبونوقانونی خدمات) کی ابتدائی پہل کو ملک بھر میں پروبونو قانونی خدمات کی ترسیل کے لئے ایک فریم ورک قائم کرنا ہے۔ نیائے بندھو کے تحت پریکٹس کرنے والے وکلا کارابطہ ، جو اپنا وقت اور خدمات رضاکارانہ طور پر فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں،موبائل ٹیکنالوجی کے ذریعہ حاشیے پر رہنے والےاہل فیض کنندگان سے کرایا جاتا ہے۔ نیائے بندھو موبائل اپلیکیشن (اینڈرائیڈ/ آئی او ایس)  کو سی ایس سی- ای گورننس پرائیویٹ لمیٹیڈ کی تکنیکی ساجھیداری کے ساتھ اُمنگ پلیٹ فارم کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔

************

 

 

ش ح۔ و ا     ۔ م  ص

 (U: 5859 )



(Release ID: 1930143) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Telugu