وزارتِ تعلیم

ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ نے عالمی یوم ماحولیات 2023 کی تقریبات  میں شرکت کی


اے آئی سی ٹی ای ‘‘ ایک طالبعلم ایک درخت مہم - 2023’’ کی شروعات کرے گا،دوسر ی جانب یو جی سی نے مشن لائف کے بارے میں  بیداری پید اکرنے کی پہل کی ہے

Posted On: 05 JUN 2023 8:39PM by PIB Delhi

تعلیم اور امو رخارجہ کے وزیر  مملکت  ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ نے   عالمی یوم ماحولیات   2023 کے موقع پر آج ملک بھر کے  اعلیٰ  تعلیمی ادارو ں کے سربراہان ،اساتذہ اور طلباء سے بات چیت کی ۔اس موقع پر اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری  جناب کے سنجے مورتی  ، یوجی سی کے چئیر مین  پروفیسر ایم جگدیش کمار  ، اے آئی سی ٹی ای کے چئیرمین  پروفیسر ٹی جی سیتارام   ، این ای ٹی ایف  کے چیئر مین پروفیسر انل سہسر بدھے   ،وائس چانسلر اور اعلیٰ تعلیم کے اداروں کے ڈائریکٹرو ں کے ساتھ  موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001N1LT.jpg

یہ تقریب اوڈیشہ  میں ٹرین حادثے کے متاثرین کی موت  کے سوگ میں  ایک منٹ کی خاموشی کے بعد شروع ہوئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ نے کہا کہ  ملک بھر میں  عالمی یوم ماحولیات  کی تقریبات میں   اسکول جانے والوں بچوں اور دیگرلوگوں کو لائف (ماحولیات کے لئے طرز زندگی)  کے بارے میں  حساس بنانے کے ساتھ   لائف  کے پیغام کو  پھیلانے کے لئے  نوجوانوں کی شمولیت کا تصور کیا گیا ہے۔

وزیرموصوف نے بتایا کہ  گلاسگو میں  منعقد  ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق  اقوام متحدہ  کے فریم ورک  کنونشن (یو این ایف سی سی سی )  سی  او پی 26 عالمی رہنماؤں کے سربراہ اجلاس کے   قومی اعلامیہ میں   وزیراعظم  نے ماحولیات کے لئے طرز زندگی کا منتر دیا تھا اور انہوں نے 2030 تک  خالص  صفر کاربن اخراج کے لئے ہدف طے کرنے پر بھی زور دیا تھا۔20 اکتوبر  2022 کو وزیراعظم نے   مشن لائف  ( ماحولیات کے لئے طرز زندگی) کی شروعات  کی تھی ، جو  ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے  ہمارے ماحولیات  کے تحفظ کے لئے  ایک عالمی تحریک ہے۔مشن لائف  (ماحولیات کے لئے طرز زندگی) ہندوستان کی قیادت میں  ماحولیات کے تحفظ  کے لئے  بے فکری اورتباہ کن استعمال کی جگہ   منصفانہ اور مطلوبہ  استعمال کے لئے  عالمی عوامی تحریک ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے بتایا کہ اس موقع پر اے آئی سی ٹی ای  ‘‘ ایک طالبعلم  ایک درخت مہم 2023 ’’کی شروعات کرے گا۔ اس کے علاوہ یو جی سی اے نے مشن لائف کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے اعلیٰ تعلیمی ادارو ں سے مختلف سرگرمیاں انجام دینے کی بھی اپیل کی ہے ، جن میں مشن لائف سے متعلق دیر پا طور طریقوں  پر بیداری ورکشاپس  اور  لائف  کی کارروائیوں کو فروغ دینے ،  کالج  اور یونیورسٹی کیمپسز  کو پلاسٹک  سے پاک بنانے ،  کیمپس کو ڈجیٹل کیمپس بنانے   اور  کاغذا ت کے استعمال سے گریزکرنے اور ہاسٹل اور کیفیٹریا میں  کھانوں  کے ضیاع سے بچنے  ، سوکھے پتوں  ، خوراک کے فضلہ  اور نامیاتی فضلہ کے کمپوسٹ سے کھاد بنانے  اورمقررہ تقریبات  کے دوران  سائیکل ریلیاں  ،پلاسٹک جمع کرنے   /آبی اداروں کی جانب سے صاف صفائی  کی سرگرمیوں  کا انعقاد کرنا شامل ہے۔

اس موقع پر  ڈاکٹر سنگھ نے انڈر گریجویٹ سطح  پر  ماحولیاتی تعلیم کے لئے  رہنما خطوط  اور نصابی فریم ورک جاری کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ قومی تعلیمی پالیسی ( این ای پی) 2020کے مطابق  ایک اہم قدم ہے ،جو ماحولیاتی تعلیم کو نصاب کا ایک اہم حصہ بنانے کی اہمیت کی نشاندہی کرتی ہے اور ماحولیات  کے تحفظ  اور دیر پا ترقی کے تئیں  بیداری اور حساسیت   کی حوصلہ افزائی کی اہمیت  کی بھی نشاندہی کرتی ہے۔رہنما خطوط میں  ماحولیاتی تعلیم ،  آلودگی ، فضلہ کا انتظام،صاف صفائی ، حیاتیاتی تنوع کا تحفظ ،  حیاتیاتی وسائل اور  حیاتیاتی تنوع   کا انتظام   اور جنگلی حیات کا تحفظ اورپائیدار ترقی جیسے شعبے شامل ہیں۔انہوں نے آگے کہا کہ اس دستاویز سے   متنوع  نظم وضبط کے پس منظرسے تعلق رکھنے والے طلبا کی ضرورتوں کو پورا کرنے اور  پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول  اور عالمی ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کی سمت میں  ہمارے ملک کے عز م کے بارے میں  انہیں حساس  بنانے کی امید ہے۔

وزیر موصو ف نےان رہنما خطوط  کو  یوجی سطح  پر نصابی کورس میں شامل کرنے  اور مشن لائف کے مقاصد کے حصول کے لئے قدم اٹھانے کی بھی  اپیل کی ،جس سے زمین کو ماحولیاتی انحطاط  کے متنوع   اثرات سے بچایا جاسکے ۔

*************

ش ح۔ع ح۔ رم

U-5853



(Release ID: 1930136) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Telugu