وزارت دفاع
ہندوستانی فوج نے ماحولیات کا عالمی دن منایا
प्रविष्टि तिथि:
05 JUN 2023 5:35PM by PIB Delhi
ہندوستانی فوج نے پیر کو دہلی چھاونی کے مانک شا سنٹر میں عالمی یوم ماحولیات کی یاد میں ایک ‘ماحولیاتی سیمینار’ اور ‘ڈسپلے کم نمائش’ کا اہتمام کیا۔ اس مرکزی تقریب کے ساتھ مئی 2023 کے تیسرے ہفتے سے ہندوستانی فوج کے تمام فوجی اسٹیشنوں میں ماحولیات سے متعلق آگاہی اور صفائی کی مہم کے سلسلے کا اختتام ہوا۔
تقریب کی صدارت لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار، وائس چیف آف آرمی اسٹاف نے کی اور اس میں ہندوستانی فوج کے کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل راجندر دیوان،وائس ایڈمرل سندیپ نیتھانی، چیف آف میٹریل آف انڈین نیوی، ایئر مارشل آر کے آنند، ایئر آفیسر انچارج ایڈمنسٹریشن اور تینوں سروسز اور ہیڈ کوارٹرز انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
ایک سیمینار بعنوان ‘اولیو گرین- ڈیفینڈنگ گرین’ منعقد کیا گیا ، جس میں نامور ماہرین ماحولیات نے اہم ماحولیاتی مسائل جیسے ویسٹ مینجمنٹ، لائف اسٹائل فار انوائرنمنٹ اور نیٹ زیرو ہومز اینڈ آفسیزپر گفتگو کی۔ اندور میں ٹھوس فضلے؍ کچرے سے نمٹنے کی مثال قائم کرنے والے جناب سید اسد علی وارثی نے ‘سرکلر اکانومی کے حصول کی خاطر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے مربوط نقطہ نظر’ پر اپنی مہارت اور تجربات کا اشتراک کیا۔ڈاکٹر او پی اگروال نے جو ایک تجربہ کار آئی اے ایس آفیسر ہیں، ماحولیات کے لئے طرز زندگی کے مطابق طرز عمل اور ثقافتی تبدیلیوں کو شروع کرنے کے تقاضوں کی وضاحت کی۔ ادھم پور ملٹری اسٹیشن میں ’زیرو ویسٹ ٹو لینڈ فلز’ ویسٹ مینجمنٹ ماڈل کا تصور پیش کرنے، منصوبہ بنانے اور اس پر عمل درآمد کرنے والے میجر جنرل ایس ایس پاٹل نے اپنی کامیابی کی کہانی شیئر کی۔ نامور ماہر ماحولیات محترمہ رادھیکا آنند نے‘نیٹ زیرو ہومز اینڈ آفسز’ کے حصول کے قابل عمل اور آسان حل بتائے۔
لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار نے اپنے اختتامی کلمات میں سبھوں پر زور دیا کہ وہ ماحولیات کے لیے ہم آہنگ طرز زندگی اختیار کریں اور کچرے کو اس کےمنبع پر ہی الگ کریں۔ انہوں نے ڈی کاربونائزیشن اور پائیدار ترقی کی طرف ہندوستانی فوج کی مسلسل حوصلہ افزائی کی بھی توثیق کی۔
موضوعاتی ‘ڈسپلے کم ایگزیبیشن’ میں ‘گرین میجک ان اربن لائف اسٹائل’ - این سی آر کے رضاکار اربن گارڈنرز کے ذریعے شہری حدود میں سر سبز جگہیں بنانے کا تصور پیش کیا گیا۔ این ٹی پی سی نے گرین ہائیڈروجن اور قابل تجدید توانائی کی ٹیکنالوجیوں کی نمائش کی۔ نمائش میں نمامی گنگا پروجیکٹ اور ہمالیہ کی ماحولیاتی بحالی پر ہندوستانی فوج کی ایکو ٹیریٹورل آرمی بٹالین کی کوششیں بھی شامل تھیں۔

***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(रिलीज़ आईडी: 1930107)
आगंतुक पटल : 150