وزارت دفاع

مغربی بحری کمان میں ماحولیاتی تحفظ سے متعلق سرگرمیاں

Posted On: 05 JUN 2023 8:49PM by PIB Delhi

مغربی بحری کمان مغربی ساحل پر پھیلے تمام اسٹیشنوں پر ماحولیاتی تحفظ کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں پیش پیش رہی ہے۔ یہ ایک مستقل کوشش رہی ہے کہ اہلکاروں کو ان کی تربیت کے حصے کے طور پر فطرت کی حفاظت کی عادت ڈالنے کے لیے ترغیب فراہم کی جائے۔ ایک عرصے سے ماحولیاتی  تحفظ اور توانائی تحفظ سے متعلق طریقہ کار کے نفاذ کے لیے کثیر پہلوئی نقطہ نظر اپنایا گیا ہے ۔

مغربی بحری کمان میں بحریہ کے اہلکاران ممبئی کے ساحل اور دیگر اسٹیشنوں پر مختلف مینگرو کی بازبحالی کے کاموں میں فعال طور پر مصروف رہے ہیں۔ پورے سال کمان کے ذریعہ پڑوس میں صفائی ستھرائی مہم، ورکشاپ اور سمینار، بیداری مہمات، ساحلی صفائی ستھرائی مہم اور شجرکاری مہمات انجام دی گئیں۔ اس کے علاوہ، ہمہ گیر  پالیسیاں، ری سائیکلنگ کو فروغ دینے جیسی سبز  پہل قدمیاں، پلاسٹک کے استعمال میں تخفیف، قابل احیاء توانائی کو اپنانا، اندرونی طور پر حیاتیاتی اور غیرحیاتیاتی فضلے کو ٹھکانے لگانا  اور ازسر نو قابل استعمال بنانا، توانائی اثر انگیزی کی اختیارکاری اور پانی کے تحفظ کے طور طریقے نافذ کیے جا چکے ہیں۔ این اے ڈی ٹرامبے میں ایک میاواکی جنگل قائم کیا گیا ہے جسے وسیع پیمانے پر ستائش حاصل ہوئی ہے۔

حکومت ہند کی #گرین انڈیا پہل قدمی کے ایک جزو کے طور پرگذشتہ برس کے دوران ، مغربی بحری کمان کے مختلف بحری اسٹیشنوں پر مقامی پھولوں کے پودے لگائے گئے ۔ #پنیت ساگر ابھیان کے تحت، متعدد مواقع پر گجرات، مہاراشٹر اور کرناٹک میں بڑی ساحلی  صفائی ستھرائی مہم کا اہتمام کیا گیا۔ مقامی بلدیاتی اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون متعدد بیداری اور صفائی ستھرائی مہمات کے نتیجہ میں مارچ 2022 سے اب تک بڑی مقدار میں کوڑاکرکٹ ٹھکانے لگایا گیا۔

سبز پہل قدمیوں کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے، ’پلاسٹک آلودگی کو شکست دیں‘ پہل قدمی کو این ڈی (ایم بی آئی) کے ذریعہ ایک موضوع کے طور پر اپنایا گیا ہے۔ مغربی بحری کمان پریوار کی فعال شراکت داری کے ساتھ، تمام رہائشی علاقوں میں صفائی ستھرائی  سے متعلق بڑی مہم انجام دی گئی۔ شجرکاری سے متعلق مختلف مہمات، لیکچرس/ سمیناروں اور پینٹنگ کے مقابلوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ایک سبز، ہمہ گیر اور صحت مند ماحول کے قیام کے لیے تمام بحری اسٹیشنوں میں ایک تقریب حلف برداری کا اہتمام کیا گیا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5851



(Release ID: 1930105) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi , Punjabi