وزارت دفاع

بھارتی بحریہ نے مشن لائف سرگرمیوں کا اہتمام کیا


طرز حیات برائے ماحولیات

Posted On: 05 JUN 2023 3:19PM by PIB Delhi

ماحولیات کے تئیں بیدار طرز حیات کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بحریہ کی تمام اکائیوں اور اداروں میں عالمی یوم ماحولیات 2023 کے موقع پر مشن لائف (طرز حیات برائے ماحولیات) سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ۔ یہ دن فطرت کے ساتھ مسلسل ہم آہنگی قائم کرکے زندگی بسر کرنے پر مرتکز ہے۔ بھارتی بحریہ نے ادارہ جاتی اور نجی دونوں سطحوں پر صاف ستھرے اور ماحول دوست طور طریقے اپنانے پر زور دیا۔ اس موقع پر کیے گئے کاموں میں آکیوپینسی سینسروں اور خودکار کنٹرولرس کے توسط سے توانائی کی بچت، ای۔گاڑیوں پر زور دیتے ہوئے آلودگی کو کم کرنے، بحریہ کے دفاتر میں گاڑیوں کا استعمال نہ کرنے والے دن کا اہتمام، عوامی سطح پر سائیکل ساجھا کرنے کا نظام، آبی تحفظ سے متعلق اقدامات اور ’میری لائف‘ مراکز  کے توسط سے غیر استعمال شدہ گھریلو سازو سامان، کتابوں وغیرہ کا کلکشن اور تقسیم شامل ہیں۔ شمسی توانائی سے چلنے والی اسٹریٹ لائٹنگ، مینگرو جنگلات کی بحالی اور شجرکاری مہمات جیسے اقدامات کے توسط سے کاربن اخراج میں تخفیف لانا بھی اس میں شامل ہے۔ سال 2022-23 میں مجموعی طور پر 524820 پیڑ پودے لگائے گئے ہیں جن سے ایک سال میں تقریباً 11500 ٹن کاربن جذب ہوا۔

’سووَچھ بھارت ابھیان‘ کے وژن سے ہم آہنگ بھارتی بحریہ نے پنیت ساگر ابھیان (پی ایس اے) پروگرام کے تحت ایک ملک گیر مہم کا آغاز کیا ہے۔ یہ مہم ساحل سمندر/کناروں پر جمع پلاسٹک اور دیگر کوڑاکرٹ کو صاف کرنے اور صاف ستھرا، پرسکون اور خوبصورت سمندر بنائے رکھنے کی اہمیت کے بارے میں بیداری پھیلانے پر مرتکز ہے۔ بحریہ کی مقامی اکائیاں اور ادارے ندیوں / جھیلوں سمیت ساحل سمندر کی صفائی ستھرائی کے لیے ہر مہینے ایک دن وقف کرتے  ہیں اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے /سائیکلنگ  کے لیے مقامی بلدیاتی اداروں ، غیر سرکاری تنظیموں، این ایچ اے آئی اور این سی سی کے علاقائی ڈائرکٹر حضرات کے ساتھ رابطہ قائم کرتے ہیں۔ گذشتہ برس، 58 ساحل سمندر اور 2100 کلومیٹر طویل کوسٹل لائن سے تقریباً 78700 کلو گرام پلاسٹک کچرا صاف کیا گیا۔

سماجی شراکت داری نے ان پہل قدمیوں کو نافذ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ بھارتی بحریہ میں ماحول دوست اقدامات کا کامیاب نفاذ، ازخود باشعور بحری برادری، ماحولیاتی اصلاح اور توانائی تحفظ کی ضرورت کے تئیں بیداری کی بدولت ممکن ہو پایا ہے۔ ماحولیات کے تئیں ذمہ داری کے احساس کو بڑھاوا دینے کے لیے، اجتماعی شراکت داری  سے متعلق مختلف تقریبات جیسے ’لائف  تقریب حلف برداری، اجتماعی شرمدان، ساحل سمندر کی صفائی ستھرائی سے متعلق مہم، سائیکلوتھون/واکتھون کا باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5838



(Release ID: 1930030) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi , Tamil