ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

چھتیس گڑھ کے رائے پورمیں ای آئی ایس پی پروگرام مرکز نے ماحولیاتی تحفظ کے لئے 12.38لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ‘لائف ’عہد دلاکر عالمی ریکارڈ بنایا

Posted On: 02 JUN 2023 7:55PM by PIB Delhi

ماحولیات ، جنگلات اورموسمیاتی تبدیلی کی وزارت (ایم اوای ایف اینڈ سی سی )حکومت ہند نے ‘مشن لائف’پرزوردیتے ہوئے عالمی یوم ماحولیات 2023منانے کا تصورکیاہے ۔ ہندوستان کے عزت مآب وزیراعظم کے ذریعہ شروع کی گئی مشن لائف اسٹائل فارانوائرنمنٹ یعنی ‘لائف ’نظریہ کے مقصد لوگوں کو اپنی طرززندگی میں تبدیلی لانے کے لئے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پائیدارزندگی کو بڑھاوادینا اور ماحولیات کے تحفظ اوررکھ رکھاؤکے وسائل کا ذمہ دارانہ طریقے سے استعمال پرزوردیناہے ۔

ملک بھرمیں ‘لائف ’ کے تئیں وسیع بیداری پیداکرنے اور حمایت حاصل کرنے کے مقصد سے لوگوں کو متحرک کرنے کے لئے سردست ایک ماہ کی مہم ‘‘مشن لائف ’’چلائی جارہی ہے ۔‘مکمل حکومت اور مکمل معاشرے ’کے نظریئے پرعمل کرتے ہوئے وزارت نے مشن لائف کے پیغام کوپھیلانے کے لئے مرکزی وزارتوں /محکموں ، ریاست /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں /انتظامیہ ، اداروں اور نجی تنظیموں کو متحرک کیاہے ۔ لوگوں کو صف بندکرنے کی مہم کا مقصد 5جون 2023کو عالمی یوم ماحولیات پر کل ہند سطح پر لوگوں کے درمیان ‘لائف’ کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا ہے۔

  1. زولوجیکل سروے آف انڈیا

زولوجیکل سروے آف انڈیا کولکاتہ میں سینٹرل اکیڈمی آف فاریسٹ ایجوکیشن (سی اے ایف ای) ، سینٹ میری ہل ، کرسیانگ مغربی بنگال میں ایک بیداری مہم چلائی ۔ اس میں تقریبا 20ملازمین اورمقامی لوگوں کو مشن لائف کے بارے میں بیدارکیاگیا۔ملازمین کوسمجھایاگیاکہ پلاسٹک کس طرح نازک ماحولیات کے لئے خطرناک ہے ساتھ ہی انھیں یہ بھی بتایاکہ سردیوں اورخشک موسم میں پانی کے استعمال کے لئے بارش کے پانی کو اکٹھاکرنا چاہیئے ۔ اس کے لئے تمام لوگوں نے عہد بھی لیا۔

A group of people holding a signDescription automatically generated with medium confidence

 زولوجیکل سروے آف انڈیا ، کیننگ مغربی بنگال نے کیننگ شہرکے اسکولی طلباء کے ساتھ جی ایس آئی دفترمیں ایک بیداری مہم  کاانعقاد کیا۔ اس میں 40طلباء نے حصہ لیا اوران سب نے عہد بھی لیا۔ تمام طلباء کو مشن لائف کے مقاصد سے مطلع کیاگیا اورکہاگیا کہ انھیں ماحولیات کو بچانے کے لئے مقامی لوگوں کے درمیان بیداری پھیلانی چاہیئے ۔

A group of people standing in a roomDescription automatically generated

مشن لائف کے مقاصد کو بڑھاوادینے کے لئے زولوجیکل سروے آف انڈیا کیننگ مغربی بنگال اور ارضی نمکیات کی تحقیق سے متعلق مرکزی ادارے سندرون نے مشترکہ طورسے 50کسانوں کے ساتھ گڑھ کھلی کے رام گوپال پورمیں ‘کھارے پانی میں دھان کی کھیتی ’ موضوع پر ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیاجس میں کسانوں نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اورانھوں نے عہد بھی لیا۔

A group of people sitting in a buildingDescription automatically generated with medium confidence

زولوجیکل سروے آف انڈیا کیننگ مغربی بنگال نے سندرون کے کالی ڈانگاگاؤں میں 55بچوں اورعام لوگوں کے ساتھ ایک بیداری مہم چلائی ۔مہم کے دوران تمام لوگوں نے عہد بھی لیا۔

A group of people standing togetherDescription automatically generated with medium confidence

زولوجیکل سروے آف انڈیا کے اروناچل پردیش علاقائی مرکز ایٹا نگرنے یکم جون 2023کو ایٹا نگرکے راج بھون میں  مشن لائف بیداری پروگرام منعقد کیا۔ اروناچل پردیش کے عزت مآب گورنرنے مہمان خصوصی کے طورپر پروگرام کی صدارت کی ۔ اس پروگرام میں 300لوگوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر موجود تمام لوگوں کو اروناچل پردیش کے عزت مآب گورنرکے ذریعہ لائف کا عہد دلایاگیا۔

A group of people standing in a roomDescription automatically generated with medium confidence

2-ہمالیائی ماحولیات سے متعلق جی بی پنت نیشنل انسٹی ٹیوٹ

گووندبلبھ پنت قومی ہمالیائی ماحولیات کا ادارہ (این آئی ایچ ای ) کے ارضی وآبی وسائل نظم مرکز (سی ایل ڈبلیو آرایم )نے 2جون 2023کو اتراکھنڈ کے الموڑہ کے کوسی میں کرمانچل اکیڈمی میں مشن لائف کے تحت ایک بیداری اورشجرکاری کی کارروائی مہم چلائی ۔ اس پروگرام میں کل 120لاگوں نے حصہ لیا۔ جس میں اسکولی اساتذہ ، طلباء ، این آئی ایچ ای کے تحقیق کارواکائیاں شامل تھے ۔ شرکاءکو پانی بچانے ، توانائی بچانے ، کچرے کو کم کرنے وغیرہ  مشن لائف کے تمام سات موضوعات کے تئیں حساس بنایاگیا۔ آبی ذخیروں کے احیاکے لحاظ سے اہم قسم کے پودے اسکول احاطے میں لگانے کی مہم بھی طلباء کے ساتھ چلائی گئی ۔ اس کے علاوہ سائنسی اقدامات کا استعمال کرتے ہوئے پانی معیارکا تجزیہ کرنے کے لئے ایک سیشن بھی منعقد کیاگیا۔ تمام شرکاء نے ماحولیات کے موافق عادات  کو اپنانے کا عہدلیا ۔

A picture containing outdoor, text, tree, clothingDescription automatically generated

ہمالیائی ماحولیات سے متعلق گووندبلبھ پنت نیشنل انسٹی ٹیوٹ (این آئی ایچ ای) کے ارضیات وآبی وسائل کے انتظامی مرکز (سی ایل ڈبلیوآرایم ) نے اتراکھنڈ کے چمپاوت ضلع کے لوہاگھاٹ میں گورنمنٹ انٹرکالج دیگالی چور میں مشن لائف کے تحت بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ پروگرام کے دوران شرکاء کو مشن لائف کے مختلف موضوعات –پانی بچانے ، صحت مندطرززندگی اپنانے ، کچرے کو کم کرنے اور پائیدار غذائی سسٹم کو اپنانے وغیرہ کے بارے میں معلومات دی گئی۔ اس پروگرام میں جی آئی سی دیگالی چورکے طلباء واساتذہ اور سی ایل ڈبلیوآراے ایم –این آئی ایچ ای کے تحقیق کاروں سمیت مجموعی  طورپر464شرکاء نے حصہ لیا اورلائف کا عہد لیا۔

A group of people sitting in a rowDescription automatically generated with low confidence

این آئی ایچ ای کے گڑھوال علاقائی مرکز میں ٹہری گڑھوال کے منگ سو گاؤں میں صحت مند طرز زندگی اپنانے اور پلاسٹک کے استعمال سے پرہیز کرنے جیسے مشن لائف کے موضوعات پرایک بیداری پروگرام منعقد کیا۔ اس پروگرام میں کل 72اسٹیک ہولڈرس نے حصہ لیا۔ انھو ں نے ماحولیات کے موافق طرز زندگی اور عادتوں کو اپنانے کے لئے عہد لیا۔ پروگرام کے آخرمیں دیہی لوگوں کو کثیرالمقاصد درخت کے پودے بھی تقسیم کئے گئے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008R1BL.jpg

این آئی ایچ ای کے ہماچل علاقائی مرکز (ایچ آرسی) نے کلّوکے بھٹّی کالونی میں مہیلامنڈل دل نے 2جون 2023کو مشن لائف کے ‘کچراکم کریں ’ موضوع پرایک بیداری پروگرام وصاف صفائی مہم کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں فیکلٹی ، تحقیق کار اور مہیلامنڈل کی ممبروں سمیت کل 28شرکاء نے حصہ لیا ۔ پروگرام کے دوران لوگوں کو کچراکم کرنے کے لئے مختلف موثراقدامات کے بارے میں معلومات دی گئی ۔ تمام شرکاءنے ماحولیات کے موافق طرز زندگی اپنانے کے لئے کچرے کو کم کرنے کا عہد بھی لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009TLFT.jpg

این  آئی ایچ ای  کے سکم علاقائی مرکز (ایس آرسی ) نے مشن لائف کے تحت بیداری وپہل پروگرام منعقد کئے ۔ گنگ ٹوک کے باگ تھانگ میں 2جون 2023کوسیاحوں کے درمیان یہ پروگرام منعقد کیاگیا۔ پروگرام کے دوران 45سے زیادہ سیاحوں اوردوکانداروں نے لائف عہد لیا اور اپنی روزمرہ کی زندگی میں ماحولیات کے موافق کاموں کواپنانے کے لئے عہدبندی کا اظہارکیا۔ پروگرام کے دوران توانائی بچانے ، پانی بچانے ، پائیدارغذائی سسٹم کو اپنانے ، صحت مند طرز زندگی اپنانے ، سنگل یوز پلاسٹک سے پرہیزکرنے اورکچرے کو کم کرنے جیسے مشن لائف کے 6موضوعات کے تحت کل 16پہل کی گئیں ۔ ساتھ ہی ایک پہل کے طورپرسکم میں ٹھوس کچرانظم میں اپنائی گئی ماحولیات کے موافق روایات کے بارے میں سیاحوں کومعلومات بھی دی گئی ۔

A group of people wearing colorful robesDescription automatically generated with low confidence

این آئی ایچ ای کے شمال مشرقی علاقائی مرکز (این ای آرسی) نے گریس چرچ اور گومپامندر کے آس پاس بیداری پروگرام منعقد کیا۔ پروگرام کے دوران کل 31سیاحوں  و مقامی لوگوں کو بات چیت کے ذریعہ مشن لائف کی اہمیت کے بارے میں بیدارکیاگیا۔ ایک دیگرپروگرام کے تحت ادارے کے این ای آرسی نے ایٹا نگرکے چندرنگر ڈیلی مارکیٹ میں مشن لائف کے تحت بیداری ومہم چلائی ۔ پروگرام کے دوران دوکانداروں اورگاہکوں کو سنگل یوز پلاسٹک اورکچرے سے ماحولیات کو ہونے والے نقصان کے بارے میں بیدارکیاگیا۔ پلاسٹک تھیلیوں کا استعمال کم کرنے اورماحولیات کے موافق تھیلیوں کو بڑھاوادینے کے لئے گاہکوں اوردوکانداروں کے درمیان کپڑے سے تعمیر 25شاپنگ بیگ تقسیم کئے گئے ۔ شرکاءنے اروناچل پردیش میں قدرتی وسائل کو برقراررکھنے اورماحولیاتی تحفظ میں تعاون دینے کے لئے لائف عہد بھی لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image01180QF.jpg

این آئی ایچ ای کے سماجی اقتصادی ترقیاتی مرکز (سی ایس ای ڈی ) نے 2جون 2023کومشن لائف کے تحت بیداری اورصفائی مہم چلائی ۔ اس دوران  مقامی لوگوں کوسنگل یوز پلاسٹک کے استعمال کوروکنے اور صحت مندطرززندگی کو اپنانے کے لئے آبی وسائل کوصاف رکھنے میں تعاون دینے کے لئے بھی متحرک کیاگیا۔ اس کے علاوہ اتراکھنڈ کے الموڑہ میں کوسی ندی پل کے قریب اورسڑک کے کنارے صفائی مہم بھی چلائی گئی ۔ اس پروگرام میں سی ایس ای ڈی کی اکائیوں ، تحقیق کاروں اورمعاون عملے کے ساتھ ساتھ کل 20شرکاء نے حصہ لیااور لائف کا عہد بھی لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012YDU2.jpg

این آئی ایچ ای کے ماحولیاتی تجزیئے اورموسمیاتی تبدیلی کے مرکز (سی ای اے اینڈ سی سی ) نے صحت مند طرز زندگی اپنانے کے لئے لوگوں کو متحرک کرنے کے مقصد سے این آئی ایچ ای الموڑہ میں مشن لائف اسٹائل فاراینوائرنمنٹ (لائف) کے تحت ‘کچرانظم کے لئے اختراعی نظریہ ’پر مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ دون یونیورسٹی کے سینیئر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹراچلیش دویری نے شرکاء کو گندے پانی کے علاج کے لئے پائن نیڈل پرمبنی بائیو تدبیراورتعمیرشدہ نمک زدہ زمین کے نظم کے لئے اناموسک جراثیم کے بارے میں معلومات دی ۔ اس پروگرام میں کل 28شرکاء نے حصہ لیاانھوں نے ہندوستانی ہمالیائی خطے (آئی ایچ آر) میں قدرتی وسائل کو بنائے رکھنے اور ارضیات اورآبی تحفظ میں تعاون دینے کے لئے لائف عہد بھی لیا۔ ایک دیگرپروگرام میں اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں جوشی مٹکے کوساگاؤں کے قریب 2جون 2023کو ماحولیات کے لئے طرز زندگی یعنی لائف کے تحت آبی نظم وای ڈی آر پرایک مباحثے اور غوروخوض  کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیاگیاہے اس پروگرام میں کل 43شرکاء نے حصہ لیااورانھوں نے لائف عہد لیا۔ اتراکھنڈ کے الموڑہ ضلع کے پپولی گاؤں کے قریب ایک پروگرام منعقد کیاگیا جہاں صحت اور پائیدارطرز زندگی اپنانے کے لئے لوگوں کومتحرک کیاگیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image013BI6Q.jpg

3-نیشنل سینٹرفار سسٹین ایبل کوسٹل منیجمنٹ (این سی ایس سی ایم )

بڑے پیمانے پرلوگوں کومتحرک کرنے کی پہل مشن لائف کے تحت این سی ایس سی ایم نے ساحلی اورسمندری تحفظ میں عوامی شراکت داری کو یقینی بنانے کے لئے دیوی ندی کے کگارپرایک آوٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا۔ دیوی سمندرساحل اڈیشہ کے پوری اورجگت سنگھ پورضلع کا ایک اہم مقام ہے ۔ یہ مہاندی کی ایک معاون ندی ہے اور اپنی وسیع نامیاتی تکثیریت کے لئے مشہورہے ۔ ہرسال ہزاروں لوگ پُرامن ماحول ، سنہرے ریتیلے سمندرساحل اور ہریالی کا لطف لینے کے لئے یہاں آتے ہیں۔مختلف حیوانات کی رہائش اورایکوسسٹم خدمات کے سبب یہ کگار ماحولیات کے لحاظ سے کافی اہم ہے ۔ یہ سمندری ساحل ایری باڈایعنی بڑے پیمانے پر کچھوؤں کا پیدائش کے لئے ساحل پرآنے کے لئے مناسب ہے ۔ یہاں ہزاروں مادہ کچھوے انڈے دینے کے لئے کنارے پرآتی ہیں ۔ یہ مختلف ایکوسسٹم رہائشی پرندوں ، مچھلیوں ، کیکڑوں اوردیگرسمندری جانوروں کے ایک وسیع سلسلے کو مدد کرتے ہیں ۔ مقامی برادری اپنی روزی روٹی کے لئے ان وسائل پرمنحصرہے اوراسی لئے ان کا تحفظ کافی اہم ہوجاتاہے ۔

این سی ایس سی ایم کے سائنس دانوں نے تقریبا 75سیاحوں کومشن لائف موضوع کے تحت حساس کیااور لوگو ں کی حوصلہ افزائی کے لئے انھیں ہرطرح کے چھوٹے اورروزانہ کے معمولات میں منسلک کرنے کی حوصلہ افزائی کی  گئی تاکہ ان کی زندگی اورماحولیات پر اس کے اہم مثبت اثرات مرتب ہوں ۔ اس تقریب میں سیاحوں کو ایکولوجیکل طورپرحساس ساحلی ایکوسسٹم کے بارے میں تعارف فراہم کیاگیا ساتھ ہی اس بات پرزوردیاگیاکہ ان کو محفوظ رکھنے کے لئے یہاں کچرے کو کم کیاجاناچاہیئے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image014GRO9.jpg

لکشدیپ ہندوستان کا مرکز کےزیر انتظام ایک علاقہ ہے جو بحیرہ عرب میں واقع ہے۔ یہ36 جزائر کا ایک گروپ ہے، جن میں سے صرف 10 آباد ہیں۔ لکشدیپ کی معیشت بنیادی طور پر زراعت، ماہی گیری اور سیاحت پر مبنی ہے۔ ناریل کی کاشت اہم زرعی سرگرمی ہے، اور یہ مقامی آبادی کے لیے آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ ماہی گیری ایک اور اہم اقتصادی سرگرمی ہے، جس میں جزیرے اپنے بھرپور سمندری وسائل کے لیے مشہور ہیں۔ حالیہ برسوں میں، سیاحت نے اہمیت حاصل کی ہے، جو اپنے قدیم ساحلوں اور مرجان کی چٹانوں کے ساتھ زائرین کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ یہ جزیرے مختلف قسم کے سمندری پرجاتیوں کی میزبانی کرتے ہیں، جن میں مرجان، مچھلی، کچھوے اور ڈولفن شامل ہیں، اور یہ سمندری پرندوں کی مختلف انواع کے لیے ایک اہم افزائش گاہ ہیں۔ بہت سے دوسرے ساحلی علاقوں کی طرح لکشدیپ کو بھی ماحولیاتی چیلنجوں کا سامنا ہے جیسے ساحلی کٹاؤ، سطح سمندر میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات۔ یہ عوامل جزائر کے ماحولیاتی نظام، بنیادی ڈھانچے اور مقامی آبادی کے معاش کے لیے خطرہ ہیں۔ کوئرصنعات، ایک ناریل کے درخت پر مبنی صنعت کے طور پر، جزیرے پر روزگار فراہم کرنے، مقامی معیشت میں اپنا تعاون پیش کرکے ، ثقافتی ورثے کے تحفظ، اور پائیدار معاش کے مواقع فراہم کر کے اس جزیرے پر سماجی و اقتصادی اہمیت رکھتی ہے۔ یہ ایک محنت کش صنعت ہے، اور بہت سے مقامی باشندے، خاص طور پر خواتین، کوئر سے متعلق سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ کوئر بنانے کی روایتی تکنیک نسل در نسل منتقل ہوتی رہی ہے اور یہ مقامی ورثے کا حصہ ہیں۔ کوئر صنعات ثقافتی طریقوں کو محفوظ رکھنے اور برادریوں  کو ان کی روایتی جڑوں سے جوڑنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔

بیداری کے محاذ پر، این سی ایس سی ایم کے سائنس دانوں نے کوئر انڈسٹری کے کارکنوں اور اہلکاروں کے تقریباً 25 نمائندوں کو‘ مشن لائف’  کے موضوعات، توانائی اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، پائیدار خوراک کے طریقوں اور ایک پائیدار طرز زندگی کو اپنانے کے بارے میں آگاہ کیا۔ سائنسدانوں نے حساس جزیرے کے ماحولیاتی نظام میں ماحول دوست متبادلات، پانی کے تحفظ، توانائی کے تحفظ، اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کا استعمال کر کے  ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کوئر مصنوعات کے استعمال سے، ہم  ایک باراستعمال ہونے والے پلاسٹک پر انحصار کم کر سکتے ہیں، پائیداری کو فروغ دے سکتے ہیں اور ماحولیاتی تحفظ میں اپنا تعاون  پیش کر سکتے ہیں۔ این سی ایس سی ایم کے عملے نے کوئر جیو ٹیکسٹائل کو کٹاؤ پر قابو پانے کے اقدام کے طور پر استعمال کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی، کیونکہ جزیرے کا بیشتر حصہ ساحلی کٹاؤ سے خطرے میں ہے۔ یہ مصنوعات مٹی کو مستحکم کرنے، تلچھٹ کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے اور پودوں کی نشوونما کو فروغ دینے میں مدد کرتی ہیں۔ سائنسدانوں نے کوئر ورکرز کے ساتھ اپنی گفتگو میں، کوئر فائبر سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی، جیسے کہ تخمی پودوں  اور عام  پودوں کی  نرسریوں کے لیےکوئر کے برتن ۔ مزیدبرآں، انہوں نے باغبانی اور زمین کی تزئین میں پلاسٹک کھاد کے متبادل کے طور پر کوئرکھاد کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس تقریب کے ایک حصے کے طور پر، شرکاء نے ‘لائف’ مشن کی حمایت میں لائف عہد اور دستخطی مہم کا آغاز کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image015HINW.jpg

  .4بوٹینیکل سروے آف انڈیا

ضلع سرمور کے ایس سی سی اسکول دودہ مٹیانہ میں مشن لائف مہم۔ قدرتی وسائل کو بچانے اور ماحول کے لیے صحت بخش طرز زندگی کو اپنانے کے لیے تقریباً 95 طلبہ اور اسکول کے عملے کے 10 اراکین میں بیداری پیدا کی گئی۔

A picture containing outdoor, clothing, sky, treeDescription automatically generated

  .5انوائرنمنٹ ایجوکیشن پروگرام (ای ای پی)

انوائرنمنٹ ایجوکیشن پروگرام (ای ای پی) کے تحت مختلف ایکو کلبوں نے 2 جون 2023 کو 56,000 سے زیادہ بچوں کی شرکت کے ساتھ مشن لائف کے فروغ کے لیے 1217 ایونٹس کا انعقاد کیا۔ دن کی تقریبات کے دوران 54,000 سے زیادہ‘ لائف’ عہد بھی لیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image01766H4.jpg

دن کے دوران اوڈیشہ کے مختلف اسکولوں میں‘ لائف عہد ’کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

سجاوٹ کے روایتی ماحول دوست طریقہ پر عمل کرتے ہوئے، جی وی ایچ ایس چیریزیکال، کیرالہ نے اسکول کے دوبارہ کھلنے کے تہوار 2023-24 کے دوران پلاسٹک کی سجاوٹ سے گریز کرتے ہوئے ناریل کے پتوں سے بنی لٹ کورتھولا تورانم کا استعمال کیا۔ ایکو کلب کے ممبران نے دوسرے طلباء کو بھی کروتھولا تورانم بنانے کا تعارف کرایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image018771R.jpg

ایک اور اسکول - جی ایچ ایس والاوائیل، کیرالہ نے نئے تعلیمی سال کے لیے طلباء کو پتیوں کے بیجز کے ساتھ خوش آمدید کہا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0191P0D.jpg

توانائی بچاؤ کے موضوع پر طالب علموں کوحساس بنانے کے لیے مدھیہ پردیش کے بروانی میں گورنمنٹ  ایس بی این کالج کی عمارت میں طلبا کے لیے شمسی پینل کا مظاہرہ کیا گیا ۔ 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image020XOQM.jpg

ایکو کلب کے ماسٹر ٹرینر رتلام، مدھیہ پردیش کے ذریعہ کوکوپیٹ بنانے کی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء کی طرف سے ‘لائف کا  عہد’ بھی لیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image021FYNO.jpg

ڈبلیو ای ڈی کی دوڑ میں، سکم کے ایکو کلب اسکولوں نے 500سے زیادہ طلباء کو مصروف کرکے ‘ مشن لائف’ کی تبلیغ اور بیداری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سرگرمیوں میں منتخب اسکولوں میں ایس این اے افسران کے ذریعہ مشن لائف کے بارے میں بیداری، صبح کی اسمبلی کے دوران آگاہی ، پینٹنگ مقابلہ اوربرجستہ کوئز مقابلہ شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0223H0X.jpg

  .6ماحولیاتی معلومات، آگاہی، صلاحیت سازی اور روزی روٹی پروگرام (ای آئی اے سی پی):

ماحولیاتی معلومات، بیداری، صلاحیت کی تعمیر اور روزی روٹی پروگرام (ای آئی اے سی پی) ایک مرکزی سیکٹر کی ذیلی اسکیم ہے جو ‘مشن لائف’ کے اقدام کے ساتھ منسلک ہے۔ یہ پروگرام پورے ہندوستان میں افراد اور برادریوں کے درمیان بیداری بڑھانے، صلاحیت بڑھانے اور پائیدار اقدامات کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔ تعلیم اور تفویض اختیارات  پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ای آئی اے سی پی کا مقصد مثبت تبدیلی لانا اور سب کے لیے ایک پائیدار مستقبل کو فروغ دینا ہے۔

بروز جمعہ، 2 جون، 2023 کو، ای آئی اے سی پی پروگرام مراکز نے مشن لائف پر بڑے پیمانے پر بیداری کی مہم کے ایک حصے کے طور پر سرگرمیوں کا ایک سلسلہ چلایا جو عالمی یوم ماحولیات 2023 کی تقریبات تک پہنچا۔ 18 سے زیادہ سرگرمیوں اور 2300 سے زیادہ شرکاء نے ہندوستان بھر میں ای آئی اے سی پی مراکز کے زیر اہتمام مختلف تقریبات میں حصہ لیا۔ سی ای سی بی، رائے پور میں ای آئی اے سی پی پروگرام سنٹر نے ماحول کے تحفظ کے لیے 12.38 لاکھ سے زیادہ لوگوں سے کا لائف عہد لے کر ایک عالمی ریکارڈ بنایا۔ یہ پروگرام ای آئی اے سی پی   پی سی ہب کے ذریعے چھتیس گڑھ انوائرمنٹ پروٹیکشن بورڈ میں مشن لائف پروگرام کے تحت 1 جون 2023 کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد کیا گیا تھا۔ یہ عوامی شرکت کے ذریعے بیداری لانے کے لیے  ای آئی اے سی پی ، سی ای سی بی، رائے پور کا ایک اختراعی اقدام تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image023U03K.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image024LEXP.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image025PZVM.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image027H51T.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image028SWTL.png

***********

 (ش ح ۔ج ق، اک۔ع  آ، ج)

U -5829



(Release ID: 1929895) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi