کامرس اور صنعت کی وزارتہ

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے صنعتی رہنماؤں کے ساتھ گوا کی ترقی کی صلاحیت پر تبادلہ خیال کیا


حکومت ہند نے گزشتہ 9 سال میں شہریوں کو بااختیار بنایا ہے: مرکزی وزیر پیوش گوئل

Posted On: 02 JUN 2023 10:19PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج گوا میں صنعتی لیڈروں کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کی۔ گوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت اور گوا کے صنعت کے وزیر جناب مایوون گوڈینہو نے بھی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Piyush16A64.JPG

تفریحی صنعت کے لیے گوا کو ایک مثالی مقام کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ریاست میں آلودگی نہ پھیلانے والی صنعتوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے گوا کی درکار صلاحیتوں کا مرکز بننے کی صلاحیت کو بھی اجاگر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی معیشت کو تبدیل کرنے کی صلاحیت کے ساتھ سیاحت کی ایک اہم شعبے کے طور پرنشاندہی کی گئی ۔ جناب گوئل نے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ ہوم اسٹے ٹورازم کو فروغ دینے والی پالیسیاں مرتب کرے، جس سے آنے والےسیاحوں کو ایک منفرد تجربہ حاصل ہو۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Piyush2HT0U.JPG

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے گوا میں سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد کے لیے وقف ایک چھوٹے ورکنگ گروپ کے قیام کی بھی یقین دہانی کرائی۔ وزیرموصوف نے معیشت پر اس کے مثبت اثرات   مرتب کئے جانے پر زوردیتے ہوئے گزشتہ 9 سال میں گوا میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی ستائش کی۔

وزیر موصوف نے  صنعت کو مزید فروغ دینے کی خاطر تجارت  کی وزارت اور فارماسیوٹیکل سیکٹر کے درمیان تعاون کی تجویز پیش کی۔انہوں نے گوا کوفارما یعنی ادویات  کے ایک بڑے مرکز کے طور پر توسیع دینے کا تصورپیش  کیا اور اس ترقی کو آسان بنانے کے لئے مواقع  دریافت کرنے پر زور دیا۔

مرکزی وزیر نے صنعت کے رہنماؤں کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ ریاست کی ترقی کو ادارہ جاتی بنانے کے لیے سرگرم طور پراپنے خیالات  کا اظہار کریں۔انہوں نے سیاحت کے فروغ سے متعلق کونسل کے تصور کی حمایت کا اظہار کیا اور اس کے نفاذ کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ بات چیت کرنے کی اپنی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ 9 سال میں گوا کی طرف سے مختلف شعبوں میں کی گئی قابل ذکر ترقی  کو بھی نمایا ں کیا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پی ایم گتی شکتی پہل کے تحت پہلا پروجیکٹ گوا میں کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا تھا۔ ڈاکٹر ساونت نے میڈیکل ڈیوائس مینوفیکچرنگ کلسٹر کے قیام کی تجویز پیش کی اور مرکزی حکومت سے اس پروجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے میں مدد کی اپیل کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Piyush3CL1R.JPG

وزیر اعلیٰ جناب ساونت نے اعلان کیا کہ موپا میں منوہر بین الاقوامی ہوائی اڈہ جلد ہی کارگو کے نقل و حمل سے متعلق اپنی سرگرمیاں شروع کرے گا۔ انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ اس ترقی سے ریاست میں دوا سازی کی صنعت کو بہت فائدہ پہنچے گااوراس سے سلسلے میں دوسرے خطوں سے سہولیات پر انحصار کی ضرورت بھی ختم ہو جائے گی۔

ریاستی ٹرانسپورٹ کے وزیر جناب مایوون گوڈینہو نے موجودہ ڈابولیم ہوائی اڈے پر بڑھتے ہوئے ہوائی ٹریفک اور منوہر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے نئے ڈیسٹینیشن  یعنی نئے مقامات کے اضافے پر بھی  روشنی ڈالی ۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ریاست کی سیاحت کی صنعت میں ان دو ہوائی اڈوں کے ہونے سے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔انہوں نے بندرگاہوں، ہوائی اڈوں،ریلوے اور سڑکوں کے ذریعے اس کے بہترین رابطے کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی حکومت سے گوا کو لاجسٹکس اور گودام کے مرکز کے طور پر ترقی دینے پربھی زور دیا۔

***********

ش ح ۔  ش م - م ش

U. No.5819



(Release ID: 1929833) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Marathi , Hindi