وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈائرکٹوریٹ آف روینیو آف انٹلی جینس (ڈی آر آئی)  ممبئی نے ممبئی ہوائی اڈے پر لگ بھگ 6.2 کروڑ روپئے مالیت کا اسمگل کیا ہوا 10 کلو گرام سونا ضبط کیا اور 2 افراد کو گرفتار کیا

Posted On: 04 JUN 2023 8:34PM by PIB Delhi

ڈائرکٹوریٹ آف روینیو آف انٹلی جینس (ڈی آر آئی)  ممبئی نے  3 اور 4 جون 2023 کو دوالگ الگ معاملوں میں ممبئی ہوائی اڈے پر لگ بھگ 6.2 کروڑ روپئے مالیت کا اسمگل کیا ہوا 10 کلو گرام  سے زیادہ سونا ضبط کیا اور 2 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پہلے معاملے میں مخصوص اطلاع کی بنیاد پر ایئر انڈیا ایکسپریس فلائٹ نمبر  IX 252 کے ذریعہ شارجہ سے  دو مسافرممبئی  پہنچے، ا نہیں ایجنسی کے لوگوں نے روک لیا۔ مذکورہ مسافروں سے پوچھ گچھ  اور تلاشی کےدوران 8 کلو گرام وزن کے غیر ملکی مارکےکے 24 کیرٹ کی 8 سونےکی  چھڑیاں جو انہوں نے اپنے کپڑے میں چھپا رکھی تھیں ، برآمد ہوئیں ، مزید پوچھ گچھ کے فوری بعداس مسافر کےایک اور ساتھی کوگرفتارکیا گیا  جس کے پاس سے 8 کلو گرام وزن کی سونے کی چھڑیاں برآمد ہوئیں جس کی قیمت 4.94 کروڑ روپئے تھی ۔ تینوں افرادکو پہلے کیس میں گرفتارکرلیا گیاہے ۔

دوسرے کیس میں دوبئی سے آنےوالےایک ہندوستانی شہری کو 3 جون 2023 کو ممبئی چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ہوائی اڈے پرروکاگیا۔ مسافر کے بیگ کی تلاشی لی گئی اور بیگ کی تلاشی کے دوران 56 لیڈیز پرس برآمد ہوئے۔

برآمد شدہ سونے کی تاروں کا خالص وزن 2005 گرام اور عارضی قیمت 1,23,80,875 روپے تھی۔ مذکورہ مسافر کو اس معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ دوسری گرفتاری میں بظاہر پڑھے لکھے افراد شامل ہیں جو سونے کی اسمگلنگ کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد میں براہ راست ملوث ہیں۔

دونوں ہی صورتوں میں نئے طریقہ کار کا پتہ چلا، جو کہ ڈی آر آئی کے افسران کو ملک میں مختلف شکلوں میں سونے کی سمگلنگ کرنے والے سنڈیکیٹس کو روکنے کے لیے مستقل بنیادوں پر درپیش نئے چیلنجوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چاندی کے رنگ کے دھاتی تاروں کی شکل میں غیر ملکی نشان زدہ سونا اور چھپایا گیا 24 قیراط سونا ضبط کرنا سونے کی اسمگلنگ کے خلاف جاری لڑائی کی واضح یاد دہانی کراتا ہے۔

تقریباً 6.2 کروڑ مالیت کا کل 10 کلو سونا ضبط کیا گیا ہے اور مذکورہ معاملات میں کل 4 مسافروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

*******

ش ح ۔ ح ا ۔ ف ر

U. No.5818

 


(Release ID: 1929828) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu