نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

وارانسی میں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2022 اختتام پذیر


پنجاب یونیورسٹی 69 میڈل کے ساتھ فاتح بنی

"اتر پردیش نے اب تک کے بہترین کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کا انعقاد کیا": جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

Posted On: 03 JUN 2023 9:40PM by PIB Delhi

ہندوستان کے روحانی دارالحکومت وارانسی ، اتر پردیش میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) - بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کیمپس میں تیسرے کھیلو انڈین یونیورسٹی گیمز  (کے آئی یو جی) 2022    ایک پُرامن اور پُرسکون ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی  وزیر  مملکت جناب نشیت پرمانک بھی موجود تھے۔

  اس موقع پر اوڈیشہ میں ریل حادثے کے سانحہ کے متاثرین کو یاد کیا گیا۔ گزشتہ روز سانحہ میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تقریب کا آغاز گنیش وندنا سے ہوا جس کے بعد یوگاسن کا مظاہرہ کیا گیا ۔

کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز (کے آئی یو جی) 2022 اتر پردیش ، اعلیٰ تعلیم کی سطح پر ہندوستان کے سب سے بڑےکھیل مقابلے کا تیسرا ایڈیشن ہے ، جس میں  200 سے زیادہ یونیورسٹیوں کے 4000  سے زیادہ کھلاڑیوں نےمقابلے کے  12 دنوں میں 21 کھیلوں  میں حصہ لیا ۔ آخر میں، پنجاب یونیورسٹی، چندی گڑھ (پی یو سی)کو مجموعی طور پر 26 طلائی، 17 نقرئی اور 26 کانسےکے تمغوں کے ساتھ پر چیمپئن قرار دیا گیا، اس طرح اس نے دوسرے ایڈیشن میں جین یونیورسٹی سے ہارے ہوئے تمغوں کو دوبارہ حاصل کر لیا۔  گورو نانک دیو یونیورسٹی، امرتسر(جی این ڈی یو) دوسرے نمبر پر رہی (24 طلائی، 27نقرئی ، 17 کانسے کے تمغے کے ساتھ) اور جین یونیورسٹی، کرناٹک (16 طلائی، 10 نقرئی ، 6کانسے کے تمغے کے ساتھ)  تیسرے نمبر پررہی ، ان سب کو تقریب میں شاندار فاتح ٹرافیاں پیش کی گئیں۔

اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، ’’میں ان تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اوڈیشہ کے بالاسور میں ریل حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ پچھلے دو ہفتوں میں، ہمیں پورے ہندوستان سے 4000 سے زیادہ ایسے  کھلاڑیوں کی میزبانی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا جنہوں نے کچھ بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ہمارے ملک میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے تحت کھیل نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ہم نے پچھلے 9 سالوں میں پہلے سے کہیں زیادہ تمغے جیتے ہیں اور کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری قابل فخر ہے۔

  زیادہ سے زیادہ بچوں کو کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے بااختیار بنانے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے دیہی اور شہری علاقوں میں کھیلوں کے میدان اور اسٹیڈیم بنائے جا رہے ہیں۔ ریاست میں پہلے ہی 65 ہزار سے زیادہ اسپورٹس کٹس فراہم کی جاچکی ہیں۔ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز ہندوستان کو کھیلوں کا سپر پاور بنانے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے خواب کو پورا کرنے کی ایک مثال ہے۔ موسم گرما کی وجہ سے کھیلوں کے انعقاد پر ہمیں بڑی تشویش تھی لیکن تنظیم کی بہترین ٹیم اور کھلاڑیوں نے اسے اب تک کا سب سے کامیاب گیم بنایا اور میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ ہم وزیر اعظم کے انتخابی حلقہ میں ایک شاندار انداز میں ٹورنامنٹ کا اختتام کرنا چاہتے تھے لیکن اوڈیشہ میں پیش آنے والے  سانحہ سے ہم نے اس کے ساتھ آگے نہ بڑھنے کا فیصلہ کیا۔

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے اپنے خطاب میں کہا، ’’شروع میں، میں ان تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہوں گا جنہوں نے بالاسور میں ہونے والے افسوسناک ریل حادثے میں جانیں گنوائیں۔ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ اتر پردیش نے اب تک کے بہترین کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز پیش کیے ہیں۔ ریاست میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کو بہت اہمیت دی جارہی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی کی قابل قیادت میں، اترپردیش نے کے آئی یوجی ، 2022   کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا ہے۔

"میں اتر پردیش حکومت اور تمام میزبان یونیورسٹیوں کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا  اور ان کا  شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ یوپی حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کے آرام کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی اور میں حکومت ہند کی جانب سے یوپی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ مزید برآں، سگرا، وارانسی میں ایک جدید سہولت تعمیر کی جا رہی ہے جسے جلد ہی تمام کھلاڑیوں کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ہم جلد ہی ہندوستان کو کھیلوں کاسپر پاور بنائیں گے۔

اس موقع پر موجود دیگر معززین میں اتر پردیش کے وزیر کھیل  جناب گریش چندر یادو، اتر پردیش کے ماہی پروری کے وزیر  جناب سنجے نشاد، اتر پردیش کے چیف سکریٹری ڈی ایس مشرا، نونیت سہگل، اتر پردیش کے محکمہ کھیل  میں ایڈیشنل چیف سکریٹری اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا  کے ڈی جی ، جناب سندیپ پردھان اور بی بی ڈی گروپ  کے صدر جناب ویراج ساگر داس سمیت دیگرمعزز ہستیاں شامل تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

5804



(Release ID: 1929732) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Manipuri