کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

گوا میں اسٹارٹ اپ 20 کی تیسری میٹنگ کے افتتاحی دن میں  جوش و جذبہ کی جھلک


پہلے دن 250 سے زائد ملکی وغیر ملکی   مندوبین نے  شرکت کی

Posted On: 03 JUN 2023 5:40PM by PIB Delhi

جی 20 کے اسٹارٹ اپ 20 انگیجمنٹ گروپ نے آج گوا میں ایک غیر متزلزل توانائی اور عزم کے ماحول میں اپنی تیسری میٹنگ، گوا سنکلپنا کا آغاز کیا۔ دن کا آغاز اس  پالیسی کمیونیک کے ساتھ ہوا جس کا سبھی بے صبری سے انتظار کررہے تھے۔ اس کے بعد پرکشش سیشنز اور خطابات کا سلسلہ شروع ہوا، جس  میں  اسٹارٹ اپس اخراع اور تعاون کے سلسلے میں   بات چیت  کی گئی۔

صبح کے سیشن کا آغاز اسٹارٹ اپ 20 کے معزز چیئر ڈاکٹر چنتن ویشنو کے  ذریعہ دیئے گئے گرمجوشی سے بھرپور استقبالیہ خطے کے ساتھ ہوا۔

 

جی 20 ممالک کے مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے اسٹارٹ اپ 20 انگیجمنٹ گروپ کے  چیئر  ڈاکٹر چنتن ویشنو نے کہا ’’جب ہم آج عالمی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے مستقبل کو تشکیل دینے کے اپنے مشن میں متحد ہوکر یہاں اکٹھے ہوئے ہیں، میں بہت زیادہ فخر  اور تشکر کے احساس سے پُر  ہوں۔  آج پیش کیا گیا پالیسی کمیونیک ہماری اجتماعی کوششوں  اور انتہائی مشاورتی عمل کے لیے  ہمارے  غیر متزلزل عزم کا ایک اظہارہے۔ ایک ساتھ مل کر  ہم  میں  رکاوٹوں کو توڑنے، شمولیت کو فروغ دینے  اور ذمہ دارانہ اختراعات کو آگے بڑھانے کی طاقت ہے۔ آئیے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک تبدیلی کا اثر پیدا کریں، آنے والی نسلوں کو متحرک کریں۔ ہمارے آج کے اقدامات دنیا بھر میں اسٹارٹ اپس کے مستقبل کی تشکیل کریں گے۔‘‘

ڈاکٹر چنتن ویشنو نے جی 20 ممالک سے اپنے خطاب کے دوران پالیسی کمیونیک کی اہمیت پر مزید زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ کمیونیک اس میں شامل تمام متعلقین کی جانب سے وسیع مشاورت اور باہمی تعاون کی کوششوں کے نتیجے کو ظاہر  کرتا ہے۔ ڈاکٹر ویشنو نے  جی 20 ممالک سے اپیل کی  کہ وہ کمیونیک کو حتمی شکل دینے میں مدد کرنے کے لئے اپنی مہارت، بصیرت اور سفارشات کے ساتھ سرگرمی سے تعاون کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں  کہ یہ ایک ایسا  مضبوط فریم ورک بن جائے جو پوری دنیا میں اسٹارٹ اپس کی ترقی اور کامیابی کو آگے بڑھائے۔ انہوں نے اجتماعی حکمت کی اہمیت اور پالیسیوں کی تشکیل کی مشترکہ ذمہ داری پر زور دیا جو عالمی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے مستقبل کے لیے معیار قائم کرے گی۔

 

ڈاکٹر ویشنو نے جی 20 ممالک سے اپیل کی  کہ وہ افواج میں شامل ہوں، اپنی اجتماعی طاقت کا فائدہ اٹھائیں اور پالیسی کمیونیک میں بیان کردہ وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مل کر کام کریں، جس سے اسٹارٹ اپس کو ترقی کی منازل طے کرنے، اختراع کرنے اور عالمی معیشت پر دیرپا اثر ڈالنے کے لیے ایک سازگار ماحول تیار ہوسکے۔

اس کے بعد پالیسی کمیونیک کی تشکیل  کے لیے ذمہ دار مختلف ٹاسک فورسز کی طرف سے سفارشات کی پیشکش پر توجہ مرکوز کی گئی۔ پروفیسر سری وردھینی جھا نے فاؤنڈیشن ٹاسک فورس کی قیادت کی، جس نے اسٹارٹ اپ ڈیفینیشن فریم ورک کا اشتراک کیا۔ پھر، شیواکرن ایم ایس نے الائنس ٹاسک فورس کی سفارشات پیش کیں اور گلوبل نیٹ ورک آف سینٹرز کی تعمیر کے لیے ایک ٹیمپلیٹ شیئئر کیا۔ اس کے بعد، راجن آنندن نے فنانس ٹاسک فورس کی سفارشات کی نقاب کشائی کی اور 2030 تک اسٹارٹ اپس میں ایک  ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری (عالمی جی ڈی پی کا 1 فیصد) کرنے کی اپیل  کی۔ اس کے بعد، ہرجندر کور تلوار نے انکلوژن ٹاسک فورس کی سفارشات پیش کیں۔ آخر میں، ونیت رائے نے سسٹین ایبلٹی ٹاسک فورس کی سفارشات شیئر کیں  اور ایس ڈی جی  پر مرکوز اسٹارٹ اپس میں ارادہ اور اثر کے لیے ایک فریم ورک بنایا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر چنتن ویشنو نے پیش کردہ سفارشات کی ایک جامع ترکیب فراہم کرکے سیشن کا اختتام کیا۔

دوپہر کے اجلاس میں قیادت کے خطابات کی ایک باوقار سلسلہ نظر آیا۔ تقریب کا آغازعلامتی طور پر شمع روشن کرنے کی تقریب سے ہوا، جس کے بعد ڈاکٹر چنتن ویشنو نے گوا تک پہنچنے والے اسٹارٹ اپ 20 کے شاندار سفر کے بارے میں بتایا۔

شام کے سیشن جس کا موضوع ’’بریکنگ بیریئرز: کس طرح اسٹارٹ اپس ایک جامع اور ذمہ دار انٹرنیٹ ایکو سسٹمتیار کر رہے ہیں‘ تھاجس  میں صنعت کے ماہرین کا ایک ممتاز پینل پیش کیا گیا۔ اس کے بعد نامور مقررین نے  اسٹار اپ 20 ایکس سیریز کے تحت متاثر کن تقاریر کیں۔  ان مقررین میں اٹل انوویشن مشن کے سابق مشن ڈائرکٹر رامانن رامناتھن عمارہ ایکسپورٹ  کی بانی/ ڈائریکٹر عائشہ صنوبر، وکاؤ فوڈز کے  بانی اور سی ای او سائراج دھونڈ ، پروجیکٹ نویلی کی بانی  نویہ نویلی نندا   اور ا ے ایم ٹی زیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر جتیندر شرما  شامل تھے۔

پہلے دن اسٹارٹ اپس 20 گوا سنکلپنا میں تقریباً 250+ ملکی اور غیر ملکی  مندوبین نے شرکت کی اور ملک بھر سے تقریباً 40+ اسٹارٹ اپس نے اپنی اختراعی مصنوعات کی نمائش کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-5802


(Release ID: 1929704) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Hindi , Marathi