وزارت دفاع
بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) 15 جون 2023 تک امرناتھ یاترا کے راستے پر مرمت کا کام مکمل کر لے گی
Posted On:
02 JUN 2023 5:57PM by PIB Delhi
بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) یکم جولائی 2023 کو امرناتھ یاترا کے شروع ہونے سے قبل 15 جون 2023 تک یاترا کے راستے پر مرمت کا کام مکمل کر لے گی۔ اس کام کے دائرے میں سڑک پر جمی برف کی صفائی، سڑک کوچوڑا کرنا، تمام پیدل پلوں کی بازبحالی، ہینڈ ریلنگ کی مرمت، بریک وال کی تعمیر وغیرہ جیسے کام شامل ہیں۔
اس سے قبل بال تل سے مقدس گپھا تک یاترا کے راستے کا رکھ رکھاؤ جموں و کشمیر انتظامیہ کے عوامی تعمیرات کے محکمے کے ذریعہ انجام دیا جاتا تھا اور چندن واڑی سے مقدس گپھا تک کے راستے کا رکھ رکھاؤ پہلگام ترقیاتی اتھارٹی کے ذریعہ کیا جاتا تھا۔ سڑک کے رکھ رکھاؤ اور جدید کاری سے متعلق کام ستمبر 2022 میں بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) کے سپرد کیا گیا تھا۔
***
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:5785
(Release ID: 1929552)
Visitor Counter : 107